آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
ایک شیشے سے بھرا ہوا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ بے چارے کا سارا شیشہ ٹوٹ گیا قصور وار یعنی دوسرا ڈرائیور حسب معمول بھاگ گیا اور جس کا شیشے کا نقصان ہوگیا تھا فٹ پاتھ پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ مالک کو کیا جوا ب دوں گا۔
لوگ اس کے ارد گرد کھڑے ہوگئے اور ہمدردی تسلی دینے لگے۔ اتنے میں ایک بزرگ آگے بڑھے اور سو روپے اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے کہنے لگے بیٹا اس سے نقصان تو پورا نہیں ہوگا لیکن رکھ لو۔۔۔۔
بزرگ کی دیکھا دیکھی باقی لوگوں نے بھی اس کے ہاتھ پر سو پچاس کے نوٹ رکھنے شروع کردئیے تھوڑی ہی دیر میں شیشے کی قیمت پوری ہوگئی اس نے سب کا شکریہ ادا کیا تو ایک شخص بولا بھئی شکریہ ان بزرگ کا ادا کرو جنھوں نے ہمیں یہ راہ دکھائی اور خود چپکے سے چل دئیے۔
ڈرائیور بولا ان کا شکریہ تو میں فیکٹری پہنچ کر ادا کردوں گا وہی میرے مالک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D :D :D
 
عمر سیف

محفلین
دوست نے کہا:

:D
 
جیہ

لائبریرین
ایک محفل میں چند شعرا و ادبا پیروڈی پر بات کر رہے تھے۔ امجد اسلام امجد نے کہا اچھا پیروڈی وہ ہوتی ہے جس میں شعر کے کم از کم الفاظ میں تبدیلی کرکے مزاح کا پہلو آجائے۔ پھر اس نے قتیل شفائ کا یہ شعر پڑھا

اُڑتے اُڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی شیدائی کی

پر اس شعر کی پیروڈی یوں کی

روتے روتے بیٹھ گئی آواز قتیل شفائ کی :lol:
 
نوید ملک

بہت اچھے :lol: :lol:
 
عمر سیف

محفلین
جیہ نے کہا:

:D :D
 
جیہ

لائبریرین
مشرقی معاشرے میں آج بھی بعض علاقوں کی عورتیں خاوند کا نام لینے کو برا جانتی ہیں۔۔۔ اسی طرح ایک خاتون کے شوہر کا نام“رحمت اللہ“ تھا۔ جب بھی وہ نماز ختم کتنے کے لیے سلام پھیرتی تو کہتی:

السلام علیکم منے کے ابا

شمشاد

اسی طرح کا ایک اور لطیفہ ہے کہ ایک عورت لسی سے بھرا ہو کٹورہ لے کر جا رہی ہوتی ہے اور اس پر مکھن تیر رہا ہوتا ہے۔
راستے میں ایک اور عورت اسے ملتی ہے اور پوچھتی ہے یہ لسی کے اوپر کیا تیر رہا ہے تو وہ کہتی ہے “ منے کا ابا “۔ اصل میں اس کے خاوند کا نام مکھن ہوتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top