آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
26262624sz9.jpg

273_haha_1.gif

273_haha_1.gif
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بچو، کل باجو کا پیپر ہے سب دعا کریں۔

باجو ایم اے فائنل کا پیپر دینے گھر سے نکلیں تو راستے میں انھیں محلے کی مسجد کے مولوی صاحب نظر آئے۔ باجو نے ان کے قریب پہنچ کر بہت ہی معصومانہ لہجے میں کہا۔ ”مولوی صاحب! ایک بجے میرا اردو کا پیپر شروع ہو گا‘ آپ دو بجے میرے لئے دعا ضرور کیجئے گا۔“
”دو بجے کیوں؟“ مولوی صاحب نے حیرت سے پوچھا ”دعا تو کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔“
دراصل ایک گھنٹہ میں اپنے طور پر ادھر ادھر سے کوشش کرنا چاہتی ہوں۔“ باجو نے جھجکتے ہوئے جواب دیا۔

:D :D :D ۔
اسی لئے آج شمشاد ص کے گھر درس تھا تو فورا دعا کے لئے کہا ۔ :p
قسم سے ابھی پڑھنے بیٹھی ہوں تو نیند آنے لگ گئی ہے :cry: جیسے ہی کتاب پڑھوں آنکھیں بند ہونے لگتی ہے۔ ویسے روز رات آدھی آدھی رات جاگ لوں تو بھی نیند کا نام و نشاں نہیں :oops:
اور آج پتا نا کتاب پڑھنی ہے تو آج سر شام ہی مجھے نیند آنے لگی ۔ :D
اب کٹلس بنا کر کھا کر آئی ہوں اور تاکے کچھ فریش ہو لوں تو آخری بار نظر ڈالوں ۔ باقی کا کل صبح جاتے جاتے ۔ :(
 
ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:

lol۔ مجھے تو اپنے سکول کے زمانے یاد آ گئے۔ سارا دن ایک لفظ نہیں پڑھتی تھی۔ صرف رات کو کتاب کھولتی۔ رات تین، چار بجے تک۔اور ساتھ ساتھ امی بھی جاگتی رہتیں۔ میں امی کو آرڈر دیتی رہتی کہ امی چائے کے ساتھ کچھ بنا لائیں۔ اس طرح تو سارا دھیان کھانے پر ہوتا ہے۔ :lol:
آپ یہاں کیا کر رہی ہیں۔ جا کر پڑھیں نہ۔ :roll:
 
تیشہ

محفلین
:? کیسے پڑھوں ؟ جیسےہی پڑھنے لگتی ہوں ابھی ایک نظر ڈالتی ہوں تو جمائیاں آنے لگتی ہیں :oops: دل کرتا ہے سو جاؤں ۔ اور جیسے ہی سونے کو لیٹتی ہوں نیند بھاگ جاتی ہے ۔ :D یہ سارا قصور پڑھائی کا ہے ۔

آگے مریم کا بھی فون آیا پتا کروں آنٹی کدھر تک پہنچی ہیں :lol: :lol: اسے میں نے کہا تم آکر میرے حصے کا پڑھ جاؤ ۔ :p
 
سارا

محفلین
وجہء سکوت
‘کیا تم نے کبھی ایسا منظر دیکھا کہ عورتوں کی محفل میں مکمل خاموشی چھا گئی ہو۔۔‘
‘جی ہاں!کل ہی لیڈیز کلب کی میٹنگ میں اس وقت مکمل سناٹا چھا گیا۔۔جب چئیر پرسن نے کہا کہ کلب کی سب سے عمر رسیدہ خاتون سٹیج پر آکر سب سے پہلے خطاب کریں۔۔‘‘
 
سارا

محفلین
ہم پیشہ‘
ایک صاحب نے ایک نامور ڈاکٹر سے کہا۔۔
‘‘کیا آپ ان مریضوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کرتے جو آپ کے ہم پیشہ ہوں۔۔‘‘
ڈاکٹر نے جواب دیا یقیناً کرتا ہوں۔۔‘‘
وہ صاحب بولے۔۔‘‘تو میرے ساتھ بھی رعایتی سلوک کریں۔۔‘‘میں بھی چور ہوں۔۔‘‘
 
سارا

محفلین
شکست‘

‘‘اچھا تو بیوی سے تمہاری لڑائی کس طرح ختم ہوئی؟‘‘
‘‘وہ گھٹنوں کے بل رینگتی ہوئی میرے پاس آئی۔۔‘‘
‘‘اچھا تو اس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کیا کہا؟‘‘
کہنے لگی‘‘چلو چارپائی کے نیچے سے نکلو۔۔آئیندہ زبان سنھبال کر بات کرنا۔۔‘‘
 
عمر سیف

محفلین
سارا نے کہا:
وجہء سکوت
‘کیا تم نے کبھی ایسا منظر دیکھا کہ عورتوں کی محفل میں مکمل خاموشی چھا گئی ہو۔۔‘
‘جی ہاں!کل ہی لیڈیز کلب کی میٹنگ میں اس وقت مکمل سناٹا چھا گیا۔۔جب چئیر پرسن نے کہا کہ کلب کی سب سے عمر رسیدہ خاتون سٹیج پر آکر سب سے پہلے خطاب کریں۔۔‘‘

:)
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کرکٹ کپتان انڈین کرکٹ کپتان سے، “ لو بھئی ہم تو فارغ ہو گئے اور چلے اپنے گھر۔“

انڈین کپتان، “ یار ایک دن اور ٹھہر جاؤ اکٹھے ہی چلیں گے۔“
:wink: :wink: :wink:
 
سارا

محفلین
شمشاد نے کہا:
پاکستانی کرکٹ کپتان انڈین کرکٹ کپتان سے، “ لو بھئی ہم تو فارغ ہو گئے اور چلے اپنے گھر۔“

انڈین کپتان، “ یار ایک دن اور ٹھہر جاؤ اکٹھے ہی چلیں گے۔“
:wink: :wink: :wink:

اللہ جلد ان کو بھی فارغ کرے۔۔آمین۔۔۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
لیکن میں اس حق میں نہیں ہوں کہ وہ ہار جائیں۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ٹیم وہی جیتے گی جو اچھا کھیلے گی، جن کی محنت رنگ لائے گی۔
 
سارا

محفلین
شمشاد نے کہا:
لیکن میں اس حق میں نہیں ہوں کہ وہ ہار جائیں۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ٹیم وہی جیتے گی جو اچھا کھیلے گی، جن کی محنت رنگ لائے گی۔

لیکن مجھے تو یہ پسند نہیں کہ ہماری پاکستانی ٹیم اپنے اتنے اچھے فرینڈز کے بغیر اکیلی ہی چلی جائے۔۔۔ :p
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے عدالت میں جھوٹی گواہی دیتے ہوئے بیٹے کی قسم اٹھائی جب وہ گواہی دے کر باہر آئے تو ایک صاحب نے کہا:”مجھے معلوم ہے کہ تم نے جھوٹی قسم کھائی ہے فوراً اللہ تعالٰی سے معافی مانگ کر توبہ کر لو“۔ قیصرانی نے ڈھٹائی سے مسکراتے ہوئے کہا:”بھائی صاحب! ابھی تو میری شادی ہی نہیں ہوئی ہے“۔
 
شمشاد

لائبریرین
کس طرح راضی ہو گے؟

کس طرح راضی ہو گے؟

ایک صاحب روزانہ صبح ناشتے میں اپنی بیوی سے گلہ کرتے کہ میں نے تو آملیٹ کھانا تھا تم نے انڈا فرائی کر دیا، اگر آملیٹ ہوتا تو کہتے فرائی کھانا تھا۔

ایک دن بیوی نے دونوں ہی، ایک آملیٹ اور ایک فرائی انڈا سامنے رکھ دیئے۔ دیکھ کر فرمایا، “ کر دیا ناں ستیاناس۔ جس کو فرائی کرنا تھا اس کا آملیٹ بنا دیا اور جسکا آملیٹ بنانا تھا اسے فرائی کر دیا۔“ :cry:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top