ماوراء نے کہا:lol۔ یہ مرد بھی نہ۔۔۔عورتوں سے کم نہیں ہوتے۔
شمشاد نے کہا:ویٹر یہ دیکھو میری چائے میں مکھی تیر رہی ہے
جناب یہ بھی تو دیکھیئے کہ کس خوبصورتی سے تیر رہی ہے۔
آپ کا خیال ہے امی کم سناتی ہوں گی، جو ایک اور میں امی کو سنا دوں۔شمشاد نے کہا:ہے تو یہ بےادبی لیکن اب تم پہلے والا اپنی امی کو سنا دو کہ وہ تمہارے ابو کو سنا دیں، حساب برابر ہو جائے گا۔ کیا خیال ہے؟
کچھ خواتین ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ باتوں باتوں میں بات عمر کی شروع ہو گئی۔ ایک کہنے لگی، میں تو 25 سال کی ہوں، دوسری کہنے لگی، میری تو کوئی عمر ہی نہیں 21 سال کی ہوں۔۔۔ اسی طرح ہر عورت اپنے آپ کو چھوٹا ظاہر کرتی رہی۔ ایک دم ان کے درمیان کچھ گرتا ہے۔ وہ دیکھتی ہیں تو ایک مرد ہوتا ہے (جو پتہ نہیں کون سے اوپر والے حصے میں ہوتا ہے۔) عورتیں چیخیں مار کر پوچھتی ہیں تم کہاں سے آئے؟ وہ کہتا ہے میں ابھی ابھی پیدا ہوا ہوں۔بوچھی نے کہا:پرانے پرانے لطیفے نہ سنائیں کریں نا پہلے سے سن رکھے ہوتے ہیں کوئی نئے نئے لائیے جن کو پڑھکر ہنسی تو آئے ۔