آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کہا ایک لڑکی نے اپنی سہیلی سے، “ میں جب تک 25 سال کی نہیں ہو جاتی، میں شادی نہیں کروں گی۔“

اس کی سہیلی نے جواب دیا، “ میری جب تک شادی نہیں ہو جاتی، میں 25 سال کی ہی نہیں ہوں گی۔“
 
تیشہ

محفلین
ماوراء نے کہا:
بوچھی نے کہا:
پرانے پرانے لطیفے نہ سنائیں کریں نا پہلے سے سن رکھے ہوتے ہیں :? کوئی نئے نئے لائیے جن کو پڑھکر ہنسی تو آئے ۔
کچھ خواتین ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔ باتوں باتوں میں بات عمر کی شروع ہو گئی۔ ایک کہنے لگی، میں تو 25 سال کی ہوں، دوسری کہنے لگی، میری تو کوئی عمر ہی نہیں 21 سال کی ہوں۔۔۔ اسی طرح ہر عورت اپنے آپ کو چھوٹا ظاہر کرتی رہی۔ ایک دم ان کے درمیان کچھ گرتا ہے۔ وہ دیکھتی ہیں تو ایک مرد ہوتا ہے (جو پتہ نہیں کون سے اوپر والے حصے میں ہوتا ہے۔) عورتیں چیخیں مار کر پوچھتی ہیں تم کہاں سے آئے؟ وہ کہتا ہے میں ابھی ابھی پیدا ہوا ہوں۔

:D :D
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
کہا ایک لڑکی نے اپنی سہیلی سے، “ میں جب تک 25 سال کی نہیں ہو جاتی، میں شادی نہیں کروں گی۔“

اس کی سہیلی نے جواب دیا، “ میری جب تک شادی نہیں ہو جاتی، میں 25 سال کی ہی نہیں ہوں گی۔“

:lol: مزے کا ہے ۔
 
سارا

محفلین
چراغ تلے اندھیرا‘

‘پاکستان کے وزیرِ صحت نے سگریٹ کا کش لگاتے ہوئے کہا۔۔
تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر اور دل کی بیماریوں کا باعث ہے۔۔

‘گالیاں دینے کی وجہ سےدو طالب علموں کو لڑتے دیکھ کر ہیڈ ماسٹر صاحب گرج کر بولے۔۔
الو کے پٹھوں‘بدتمیزوں ‘نالائقوں‘ تمہیں کتنی بار سمجھایا ہے کہ گالی دینا بری بات ہے۔۔

‘ایک نوجوان نے اپنے ماں باپ کی نصیحتوں سے دلبرداشتہ ہو کر انہیں گولیوں سے بون ڈالا اور اسلحہ سمیت تھانے میں پہنچ کر کہا۔۔
جنابِ عالی مجھ پر رحم کیا جائے کیونکہ میں یتیم ہوں۔۔۔

‘اردو زبان کی اہمیت کے بارے میں منعقدہ سیمینار میں اردو کی اہمیت یوں بیان کی گئی۔۔
‘‘اردو اس اور نیشنل لینگویج۔۔میری دلی خواہش ہے کہ کنٹری میں آل گورنمنٹ دفاتر فیوچر میں اپنی ساری کارسبانڈس اسی نیشنل لینگویج میں کریں تا کہ اس لینگویج کی امپارٹنس بحال ہو سکے۔۔‘‘
 
شمشاد

لائبریرین
سارا نے کہا:

یہ صحیح ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بھی کچھ یوں ہی کہا تھا “ آئی ایم دی ہیڈ آف اردو ڈیپارٹمنٹ۔“
 
ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
چراغ تلے اندھیرا‘

‘پاکستان کے وزیرِ صحت نے سگریٹ کا کش لگاتے ہوئے کہا۔۔
تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر اور دل کی بیماریوں کا باعث ہے۔۔

‘گالیاں دینے کی وجہ سےدو طالب علموں کو لڑتے دیکھ کر ہیڈ ماسٹر صاحب گرج کر بولے۔۔
الو کے پٹھوں‘بدتمیزوں ‘نالائقوں‘ تمہیں کتنی بار سمجھایا ہے کہ گالی دینا بری بات ہے۔۔

‘ایک نوجوان نے اپنے ماں باپ کی نصیحتوں سے دلبرداشتہ ہو کر انہیں گولیوں سے بون ڈالا اور اسلحہ سمیت تھانے میں پہنچ کر کہا۔۔
جنابِ عالی مجھ پر رحم کیا جائے کیونکہ میں یتیم ہوں۔۔۔

‘اردو زبان کی اہمیت کے بارے میں منعقدہ سیمینار میں اردو کی اہمیت یوں بیان کی گئی۔۔
‘‘اردو اس اور نیشنل لینگویج۔۔میری دلی خواہش ہے کہ کنٹری میں آل گورنمنٹ دفاتر فیوچر میں اپنی ساری کارسبانڈس اسی نیشنل لینگویج میں کریں تا کہ اس لینگویج کی امپارٹنس بحال ہو سکے۔۔‘‘
ہاہاہاہاہاہا۔۔ زبردست۔
 
عمر سیف

محفلین
ایک خاتون اداکارہ سے انٹرویو لیتے ہوئے صحافی نے پوچھا۔
‘‘ آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟‘‘۔

‘‘ 27 اگست ‘‘ اداکارہ نے جواب دیا۔

‘‘ اور سال؟ ‘‘ صحافی نے پوچھا۔

‘‘ ہر سال ‘‘۔ ادکارہ نے جواب دیا۔
 
سارا

محفلین
اشارہ‘

میں نے ابھی یہاں لفظ بے وقوف سنا ہے۔۔کہیں آپ کا اشارہ میری طرف تو نہیں تھا۔۔‘‘
‘‘آپ کیا سمجھتے ہیں کہ دنیا میں آپ کے علاوہ کوئی بے وقوف ہے ہی نہیں۔۔‘‘
 
سارا

محفلین
قابلِ دید‘
ایک کاہل اور کام چور شخص نے دوسرے کاہل سے کہا۔۔‘‘آج صبح جب میں سو کر اٹھا تو بے اختیار میرا دل چاہا کہ باہر نکلوں اور نوکری تلاش کروں۔۔
‘‘تو کیا تم نے اس خواہش پر عمل کیا۔۔‘‘دوسرے کاہل نے پریشان ہو کر پوچھا۔۔
‘‘نہیں‘ میں اس وقت تک بستر پر لیٹا رہا جب تک یہ خیال میرے ذہن سے نکل نہیں گیا۔۔پہلے نے فخر سے کہا۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک دیہاتی دوسرے دیہاتی کے ہاں گیا۔

برآمدے میں ہی فرج پڑی تھی۔ مہان چھوٹتے ہی بولا، “ ایسی الماری ہمارے گھر بھی ہے۔ میرے بیٹے نے دوبئی سے بھیجی تھی۔“

“ ہمیں بھی ہمارے بیٹے نے سعودی عرب سے بھیجی ہے۔“ میزبان نے جواب دیا۔

میزبان نے اسے فرج میں سے ٹھنڈا پانی نکال کر پلایا۔

مہمان کہنے لگا، “یہ پانی کو ٹھنڈا آپ کی یہ الماری کرتی ہے؟“

“ ہاں جی۔“ میزبان نے جواب دیا۔

“ میں بھی کہوں میرے جوتے اتنے ٹھنڈے کیوں ہوتے ہیں۔“ مہمان نے کہا۔
 
تیشہ

محفلین
ضبط نے کہا:
ایک خاتون اداکارہ سے انٹرویو لیتے ہوئے صحافی نے پوچھا۔
‘‘ آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟‘‘۔

‘‘ 27 اگست ‘‘ اداکارہ نے جواب دیا۔

‘‘ اور سال؟ ‘‘ صحافی نے پوچھا۔

‘‘ ہر سال ‘‘۔ ادکارہ نے جواب دیا۔

animated087.gif
 
شمشاد

لائبریرین
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈریوڈ کی پتنی بیٹھی اپنی سہیلی سے باتیں کر رہی تھی کہ اس کا بیٹا بھاگتا ہوا آیا اور بولا، “ ممی ممی ٹی وی پر پاپا کا میچ آ رہا ہے۔ خوب چوکے چھکے مار رہے ہیں۔“

“ دھیان سے دیکھو بیٹا، اشتہار ہو گا۔“ اس نے جواب دیا۔
 
فرذوق احمد

محفلین
ایک تیز رفتار کال کے پیچھے ایک سکوٹر والا لگا ہوتا ہے ۔
سکوٹر ڈرائیور والے پاس آ کے پوچھتا ہے ،،
ابھے کبھی سکوٹر دیکھا ہے ؟
کار والا بہت پریشان ہوتا ہے ،،کہ میں کار میں بیٹھا ہوں ،،اور یہ مجھے سکوٹر کا پوچھ رہا ہے
اتنی دیر میں سکوٹر والا پھر پوچھتا ہے
ابھے کبھی سکوٹر دیکھا ہے ؟
کار والا غصے سے اپنی کار کی رفتار تیز کر کے آگے نِکل جاتا ہے ،اور پیچھے دیکھتا ہے تو ،،سکوٹر والا گِرا پڑا ہوتا ہے
وہ اس کے پاس جاتا اور پوچھتا ہاں اب بتا کیا بات تھی تُجھے
۔وہ کہتا بھائی میں تو آپ سے یہ پوچھ رہا تھا کے اس کی بریک کہاں ہے
-----------------------------------------------------------------------------------------------------------
یار پلیزز میں یہ لکھتے وقت بہت ہنسا ہوں۔۔پلیز تھوڑی سے آپ بھی مہربانی کر دیجئے گا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top