آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ایک سردار کھانا کھانے ایک ہوٹل میں گیا!
اور مرغا منگوایا۔
ویٹر مرغا لے کر آیا سردار نے دیکھا تو کہا
سردار: اس کی ٹانگ کہاں ہے
ویٹر: مرغا لنگڑا تھا
سردار: اور دل
ویٹر: وہ مرغی لے گئی
سردار: اور دماغ
ویٹر: مرغا سردار تھا
 

اعجاز

محفلین
بولا دکاندار کہ کیا چاہیے تمہیں
جو بھی کہوگے میری دکاں پہ وہ پاؤگے
میں نے کہا کتے کے کھانے کا کیک ہے؟
بولا یہیں پہ کھاؤگے یا لے کے جاؤگے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں ساغر خیامی کا ہی ایک اور قطعہ :

رفتہ رفتہ ہر پولیس والے کو شاعر کر دیا
محفلِ شعر و سخن میں بھیج کر سرکار نے
اک قیدی صبح کو پھانسی لگا کر مر گیا
رات بھر غزلیں سنائیں اس کو تھانیدار نے
(ساغر نظامی)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک عورت اپنے گھر میں صوفے پر بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کا خاوند اندر آیا۔ وہ جھٹ صوفے سے اٹھ کر کرسی پر بیٹھی گئی۔
خاوند بولا، “ کیا ہوا؟ اٹھ کیوں گئیں؟ ادھر ہی بیٹھی رہتی۔“
بیوی بولی، “ میری اتنی جرات، کہ میں آپ کی برابری کروں اور آپ کے ساتھ بیٹھوں۔“
خاوند، “ اچھا اگر یہ بات ہے تو میں کرسی پر بیٹھ جاتا ہوں۔“
بیوی، “ میں چارپائی پر بیٹھ جاؤں گی۔“
خاوند، “ اگر میں چارپائی پر بیٹھ جاؤں تو؟“
بیوی، “ تو میں موڑھے پر بیٹھ جاؤں گی۔“
خاوند، “ اگر میں موڑھے پر بیٹھ جاؤں۔“
بیوی، “ تو میں زمین پر بیٹھ جاؤں گی۔“
خاوند، “ اگر میں زمین پر بیٹھ جاؤں تو۔“
بیوی، “ تو میں زمین میں گڑھا کھود کر بیٹھ جاؤں گی۔“
خاوند، “ اچھا اگر میں اس گڑھے میں بیٹھ جاؤں تو پھر کیا کرو گی؟“
بیوی، “ پھر میں اوپر مٹی ڈال دوں گی۔“
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو اپنی طرف سے ہر دفعہ نیا لطیفہ ہی لاتا ہوں، اب مجھے کیا پتہ کہ آپ نے پہلے ہی سن رکھا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
ایک فقیر نے اپنے دوست سے کہا کہ میں شہزادی سے شادی کر رہا ہوں، بس آدھی بات طے ہو چکی ہے۔ دوست نے پوچھا وہ کیسے؟ فقیر نے جواب دیا میں تو مان گیا ہوں، بس بادشاہ کی رضامندی چاہیے۔
smilehandmd0.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ایک جج صاحب گھر پر کسی مقدمے کا فیصلہ لکھنے میں مصروف تھے کہ ان کی بیوی آئی اور کہنے لگے، “ ڈارلنگ کل میری سالگرہ ہے۔ آپ مجھے تحفے میں کیا دیں گے۔“

“ چار سال قید با مشقت “ جج صاحب نے فائل سے سر اٹھائے بغیر جواب دیا۔
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:
ایک جج صاحب گھر پر کسی مقدمے کا فیصلہ لکھنے میں مصروف تھے کہ ان کی بیوی آئی اور کہنے لگے، “ ڈارلنگ کل میری سالگرہ ہے۔ آپ مجھے تحفے میں کیا دیں گے۔“

“ چار سال قید با مشقت “ جج صاحب نے فائل سے سر اٹھائے بغیر جواب دیا۔
بس چار سال ؟ :?
 

عمر سیف

محفلین
شاہ رخ جوہی چاولہ سے
‘ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں جوہی ‘

جوہی
‘ کتنا پیار کرتے ہو؟‘

شاہ رخ
‘ جتنا شاہجہان ممتاز سے کرتا تھا ‘۔

جوہی
‘ تو کیا تم مرنے کے بعد میرے لیے بھی تاج محل بناؤ گے ؟‘۔

شاہ رخ
‘ ہاں، کیوں نہیں۔۔۔ میں نے تو زمین بھی خرید لی ہے بس تمھارے مرنے کا انتظار ہے ‘۔
 

عمر سیف

محفلین
سردار جی اپنے دوست سے
‘ یار تیری بھابھی گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے‘۔

دوست
‘ سردار جی تم اس کا خیال نہیں رکھتے ہوگے اس لیے چلی گئی ‘۔

سردار
‘ نہیں یار بہن بنا کر رکھا ہوا تھا ‘۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top