آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

باسم

محفلین
منے سے منے کے ابو کے دوست نے پوچھا :
بیٹا ابو آپ کو پیار کرتے ہیں؟
منے نے معصومیت سے جواب دیا : مجھے بھی اور میری مما کو بھی پیار کرتے ہیں۔۔
 
عمر سیف

محفلین
شمشاد نے کہا:
سنتا سنگھ نے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد کلینک کھولا اور ڈاکٹر سنتا سنگھ بن کر پریکٹس شروع کر دی۔ پہلا مریض آیا تو انہیں نے بڑی تفصیل سے ٹارچ لیکر اس کے ناک، منہ، کان آنکھ کا معائنہ کیا اور بولے : بھلا کیا بولے ہوں گے ڈاکٹر صاحب؟

تھوڑا نیچے جا کر پڑھیں :

اور نیچے

تھوڑا سا اور

بس چند لائنیں اور

ڈاکٹر صاحب بولے ٹارچ ٹھیک ہے۔
:D
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی اپنی بیوی سے : پچھلے ایک ماہ سے ایک لڑکی مجھے تنگ کر رہی ہے۔ مجھے نہیں معلوم وہ کون ہے؟ اس نے میرا فون نمبر کہاں سے لیا ہے؟ جب بھی میں تمہیں فون کرنے لگتا ہوں وہ بیچ میں آ کر بولنے لگتی ہے اور کہتی ہے “ آپ کا بیلینس ختم ہو گیا۔ جلدی سے کارڈ میں پیسے ڈلوا لیں۔“ اب میں اسے کہاں سے ڈھونڈوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی ایک قد آدم آئینے کے سامنے آنکھیں بند کر کے کھڑے تھے۔ ان کے بیوی نے پوچھا، سردار جی یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ تو وہ بولے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ میں سوتے میں کیسا لگتا ہوں۔
 
عیشل

محفلین
ایک کاہل شخص کے مکان میں آگ لگ گئی۔لوگ آگ بجھانے دوڑے لیکن وہ مزے سے بیٹھا رہا۔اس پر ایک شخص نے کہا۔
تعجب ہے تمہارے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور تم آرام سے بیٹھے ہو۔
کاہل آدمی نے جواب دیا۔
“آرام سے کہاں بیٹھا ہوں۔بارش کی دعا کر رہا ہوں۔“
 
عمر سیف

محفلین
عیشل نے کہا:

:D پھر ہوئی بارش
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی نے دنیا کے مشکل ترین سوال کا حل ڈھونڈ لیا۔

انڈہ پہلے کہ مرغی

او یار جس چیز کا پہلے آرڈر دو گے وہی پہلے آئے گی۔ تم آرڈر تو دو۔

لو کر لو گل۔
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی اور ان کی بیوی نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دی۔

جج نے پوچھا “ طلاق ہونے پر آپ تین بچوں کو کیسے تقسیم کریں گے؟“

سردار جی بولے “ او کے، ہم ابھی جاتے ہیں، پھر اگلے سال درخواست دیں گے۔“
 
عیشل

محفلین
ضبط نے کہا:
عیشل نے کہا:
ایک کاہل شخص کے مکان میں آگ لگ گئی۔لوگ آگ بجھانے دوڑے لیکن وہ مزے سے بیٹھا رہا۔اس پر ایک شخص نے کہا۔
تعجب ہے تمہارے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور تم آرام سے بیٹھے ہو۔
کاہل آدمی نے جواب دیا۔
“آرام سے کہاں بیٹھا ہوں۔بارش کی دعا کر رہا ہوں۔“

:D پھر ہوئی بارش

یہ تو آپ بتائیں گے نا :p :p :p
 
شمشاد

لائبریرین
سردار جی بیماری کی دوا “ کیپسول “ کھانے سے پہے اس کی دونوں سائیڈ کاٹ دیں، بھلا کیوں؟

کیپسول کے سائیڈ ایفیکٹ سے بچنے کے لیے۔ :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
سردار جی بیماری کی دوا “ کیپسول “ کھانے سے پہے اس کی دونوں سائیڈ کاٹ دیں، بھلا کیوں؟

کیپسول کے سائیڈ ایفیکٹ سے بچنے کے لیے۔ :wink:
ھاھاھا

ایک سردار بیچارہ بہت بیمار تھا، بہت عمدہ قسم کے کیپسول کھا رہا تھا لیکن صحت یاب نہیں‌ ہو پا رہا تھا۔ آخر کسی نے دیکھا کہ کیپسول کو کھول کر خالی کرکے کھا رہا ہے۔ وجہ پوچھی تو پتہ چلا کہ دوا تو کیپسول ہے نا، مفت میں آٹا ڈال کے دے دیتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
0008.gif
 
عمر سیف

محفلین
عیشل نے کہا:
ضبط نے کہا:
عیشل نے کہا:
ایک کاہل شخص کے مکان میں آگ لگ گئی۔لوگ آگ بجھانے دوڑے لیکن وہ مزے سے بیٹھا رہا۔اس پر ایک شخص نے کہا۔
تعجب ہے تمہارے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور تم آرام سے بیٹھے ہو۔
کاہل آدمی نے جواب دیا۔
“آرام سے کہاں بیٹھا ہوں۔بارش کی دعا کر رہا ہوں۔“

:D پھر ہوئی بارش

یہ تو آپ بتائیں گے نا :p :p :p
دعا تو آپ مانگ رہی ہیں میں کیسے بتا دوں؟ :?
 
سارہ خان

محفلین
فائیو سٹار ہوٹل میں گاہک نے ہوٹل چھوڑتے ہوئے بل ادا کر کے سامان کا جائزہ لیا تو گھبرا کر ہوٹل کے ملازم سردار بنتا سنگھ سے بولا۔
“ارے بھائی ذرا بھاگ کر روم نمبر 112 میں‌دیکھ کر آنا کہیں‌میں اپنا چشمہ اور گھڑی تو نہیں‌بھول آیا۔ جلدی کرو میں لیٹ ہو رہا ہوں۔ “

سردار بھاگم بھاگ گیا اور واپس آکر ہانپتے ہانپتے بولا

“ ہاں جی سر ! آپ کی دونوں‌چیزیں کمرے میں‌ہی پڑی ہیں “

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top