آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ماورہ ، ، سنو سنو :rolleyes:

ایک صاحب نے ہوٹل کے کمرے میں اپنا سامان رکھا اور یہ دیکھکر بہت خوش ہوئے کہ کمرے میں کمپیوٹر بھی موجود ہے ' فورا اپنی بیوی کو ای ۔ میل کیا ۔ ۔ ای ۔ میل تو کردیا مگر جلدی میں اس پر پتہ غلط لکھ دیا
zzzbbbbnnnn.gif
کسی اور شہر میں ایک عورت اسی وقت اپنے شوہر کو دفنا کر قبرستان سے آئی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ اس نے سوچا کہ شوہر کے انتقال پر عزیزوں اور دوستوں نے تعزیتی پیغام بھیجے ہوں گے، کیوں نا میں اپنا ای ۔ ۔میل باکس چیک کرلوں ۔ ۔ ۔
اس نے کمپیوٹر کھولا اور ای ۔ میل پڑھتے ہی بے ہوش ہوگئی :(

اسکا بیٹا کمرے میں آیا تو دیکھا کہ ماں فرش پر بے ہوش پڑی ہے اور کمپیوٹر کھلاُ ہوا ہے۔ کمپیوٹر اسکرین پر نظر ڈالی تو لکھا تھا ، ۔ ۔

میری پیاری بیوی ! میں یہاں پہنچ گیا ہوں ۔۔ تمھیں سنُ کر خوشی ہوگی کہ اب یہاں کمپیوٹر بھی ہیں اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ مجھے یہ دیکھکر اور بھی خوشی ہوئی کہ کل یہاں تمھارے آنے کا بھی بہت اچھا انتظام کر لیا گیا ہے
zzzbbbbnnnn.gif
بس اب میں بے چینی سے تمھارا انتظار کر رہا ہوں ۔ امید ہے تمھارا سفر اچھا رہے گا ، ۔ ۔

تمھارا پیارا شوہر ، ۔ ۔ ۔

zzzbbbbnnnn.gif
:grin:
ہاہاہاہاہا۔ زبردست باجو۔ بہت مزے کا ہے۔ آپ کہاں سے اتنے اچھے اچھے لطیفے پڑھتی ہیں۔؟
 
سارہ خان

محفلین
خواتین ، پاکیزہ ، اور شعاع سے ، :grin:
یہ تینوں دائجسٹ میں بھی پڑھتی ہوں باجو ہر مہینے ۔۔۔ ہر دفعہ اس میں نشان لگا کے رکھتی ہوں لطیفوں اور اقتباسات پر ۔۔ کہ محفل پر لکھوں گی ۔۔پھر لکھنا نہیں ہوتا یا بھول جاتی ہوں ۔۔:(۔۔ اقتسابات سارا پوسٹ کر جاتی ہے ۔۔ اور لطیفے سب آپ لکھ دیتیں ہیں ۔۔:grin:۔۔ اچھا ہے میں بچ جاتی ہوں ۔۔:)
 
سارا

میں بھی لطیفے وہیں سے لیتی ہوں۔۔۔:grin:
 
تیشہ

محفلین
اچھا۔۔!! تو کیا آپ یہ باقاعدہ خریدتی ہیں؟ میں نے کبھی یہ رسالے نہیں پڑھے۔ ہاں اگر ہاتھ لگ جائے تو ٹھیک ہے یا کبھی خریدنے کا موڈ ہوا تو خرید لیا۔ ورنہ نہیں۔۔۔

ہاں ہر مہینے کے لگوا رکھے ہیں خواتین ، شعاع آور پاکیزہ یہ تین ہر مہینے آتے ہیں مگر مجھ سے پڑھے نہیں جاتے کہ کبھی نظر ڈال لیتی ہوں ورنہ آ تو جاتے ہیں پر پڑھنے کا وقت نہیں اور بکُ شلف بھر بھر کر ٹوٹنے کو ہے :grin: یہاں کبھی کبھی کوئی سہیلی آجائے تو وہ لے جاتیں ہیں ورنہ اب جگہ ہی نہیں رہی ۔
اور بند اسلئے نہیں کرواتی کہ عادت پڑی ہوئی ہے بہت عرصے سے ان کا جائزہ ضرور لیا کرتی ہوں ۔ اور انکے پیچھے فون نمبر لکھتی ہوں ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 
تیشہ

محفلین
یہ تینوں دائجسٹ میں بھی پڑھتی ہوں باجو ہر مہینے ۔۔۔ ہر دفعہ اس میں نشان لگا کے رکھتی ہوں لطیفوں اور اقتباسات پر ۔۔ کہ محفل پر لکھوں گی ۔۔پھر لکھنا نہیں ہوتا یا بھول جاتی ہوں ۔۔:(۔۔ اقتسابات سارا پوسٹ کر جاتی ہے ۔۔ اور لطیفے سب آپ لکھ دیتیں ہیں ۔۔:grin:۔۔ اچھا ہے میں بچ جاتی ہوں ۔۔:)

کوئی بات نہیں میں بھی ان میں سے صرف اقتباسات ہی پڑھتی ہوں یا مسلے مسائل ۔ ۔ یا کپڑوں کے ڈائزائن ۔ ۔ :grin:
 
ماوراء

محفلین
ہاں ہر مہینے کے لگوا رکھے ہیں خواتین ، شعاع آور پاکیزہ یہ تین ہر مہینے آتے ہیں مگر مجھ سے پڑھے نہیں جاتے کہ کبھی نظر ڈال لیتی ہوں ورنہ آ تو جاتے ہیں پر پڑھنے کا وقت نہیں اور بکُ شلف بھر بھر کر ٹوٹنے کو ہے :grin: یہاں کبھی کبھی کوئی سہیلی آجائے تو وہ لے جاتیں ہیں ورنہ اب جگہ ہی نہیں رہی ۔
اور بند اسلئے نہیں کرواتی کہ عادت پڑی ہوئی ہے بہت عرصے سے ان کا جائزہ ضرور لیا کرتی ہوں ۔ اور انکے پیچھے فون نمبر لکھتی ہوں ۔
zzzbbbbnnnn.gif
اچھا۔ میں کہنے لگی تھی کہ اتنے فالتو پڑے ہیں تو مجھے بھجوا دیں۔ لیکن وہ تو سہیلیاں لے جاتی ہیں۔:p
پیچھے فون نمبر لکھتی ہیں۔۔؟ کس کا۔۔؟؟
 
تیشہ

محفلین
اچھا۔ میں کہنے لگی تھی کہ اتنے فالتو پڑے ہیں تو مجھے بھجوا دیں۔ لیکن وہ تو سہیلیاں لے جاتی ہیں۔:p
پیچھے فون نمبر لکھتی ہیں۔۔؟ کس کا۔۔؟؟

ہاں فالتو ہی ہیں قسم سے ۔ میں جو بھی آتیں ہیں انکو شاپر بھر کر ساتھ دے دیتی ہوں ۔ اب تو بکُ شلف ٹوٹنے کو ہے ۔بریُ طرح بھر چکا ہے ۔ جگہ ہی نہیں رہی ۔ اسی لئے جب نئے آتے ہیں تو پرانے میں دے دیتی ہوں ۔ اور نمبر ۔ ۔ بہت بری عادت ہے میری کسی کا بھی نمبر نوٹ کرنا ہوتا ہے تو کوئی اور چیز نہ ملے تو میں رسالوں کے پیچھے لکھتی ہوں ۔ :( اور پھر جب نمبر کی ضرورت پڑتی ہے تو سوچنے لگتی ہوں کونسے مہینے میں لکھا تھا یاد آجائے تو اسُ مہینے کا رسالہ ڈھونڈنے بیٹھ جاتی ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
اور اگر کوئی رسالے لے جائے تو پھر فون کرکے ان سے پوچھتی رہتی ہوں کہ ذرا رسالے کی بیک پر اک فون نمبر لکھا ہوگا لکھوا دیں ۔
بری عادت :(
 
تیشہ

محفلین
:eek: آ ماورہ میں تمھارے لئے رسالے لے آئی ہوں اور تم نے ابھی تک ادھر جھانک کر دیکھا ہی نہیں :confused: :rolleyes:
یہ لے جاؤ سب ۔ آکر ،
 
ماوراء

محفلین
او سوری۔۔یہاں دیکھنا یاد ہی نہیں رہا۔

زبردست باجو ۔ یہ تو بہت اکھٹے کیے ہوئے ہیں۔ بس ٹھیک ہے میں آ کر لے جاتی ہوں یہاں سے۔:grin:
اور کچھ کتابیں بھی نظر آ رہی ہیں۔ کون کون سی ہیں۔۔؟
آپ کی اتنی صاف ستھری بک شلف دیکھ کر تو میں اپنی شلف کو دیکھ رہی ہوں۔ اس بے چاری پر اوور لوڈ ہو چکا ہے۔ اور میں نے اوپر نیچے رکھی ہوئی ہیں۔ آپ نے کتنی ترتیب سے رکھی ہوئی ہیں۔:confused:
 
تیشہ

محفلین
ہاں چوں کہ بندی کو شاعری سے بے انتہا محبت ہے :grin::grin: اس لئے شاعری بکسُ تو سمجھو میری کمزوری ہیں ۔
یہ چند ادھر ہیں مگر انکے علاوہ اور بھی ہیں جو میں نے اپنی سائیڈ ٹیبل پر رکھی ہوئی کہ انکو ابھی پڑھا جارہا ۔ یہ جو شلف پر ہیں یہ پڑھ چکی میں ۔

DSCF1121.jpg
 
ماوراء

محفلین
زبردست۔شاعری اتنی پسند ہے کیا۔۔؟ لیتی کہاں سے ہیں، پاکستان سے لاتی ہیں کیا؟
میری تو شاعری سے جان جاتی ہے۔ ہاں کبھی کبھی شوق ہوتا ہے تو لائبریری سے لے آتی ہوں۔
 
تیشہ

محفلین
زبردست۔شاعری اتنی پسند ہے کیا۔۔؟ لیتی کہاں سے ہیں، پاکستان سے لاتی ہیں کیا؟
میری تو شاعری سے جان جاتی ہے۔ ہاں کبھی کبھی شوق ہوتا ہے تو لائبریری سے لے آتی ہوں۔

اور میری تو جان ہے شاعری ۔ ۔ دیکھا نہیں شلف پر پرے ڈائیریاں بھی ہیں میں لکتھی بھی ہوں :grin::grin:
اور ہر تین ، چار مہینے میں کوئی نا کوئی بہن کو جانا ہی ہوتا ہے پاکستان تو میری شاپنگ کے ساتھ شاعری بکس لازمی ہوتیں ہیں ،
میں نے جو لینی ہو انکے نام نوٹ کروادیتی ہوں اور لے آتے ہیں ۔ ۔
ابھی چھے شاعری کی مجھ سے میری دوسری بہن لے گئی ہے پڑھنے کو ۔ ۔ ورنہ میں دیا نہیں کرتی کسی اور کو ۔ ۔
 
سارہ خان

محفلین
ہاں چوں کہ بندی کو شاعری سے بے انتہا محبت ہے :grin::grin: اس لئے شاعری بکسُ تو سمجھو میری کمزوری ہیں ۔
یہ چند ادھر ہیں مگر انکے علاوہ اور بھی ہیں جو میں نے اپنی سائیڈ ٹیبل پر رکھی ہوئی کہ انکو ابھی پڑھا جارہا ۔ یہ جو شلف پر ہیں یہ پڑھ چکی میں ۔

DSCF1121.jpg

زبردست باجو ۔۔ اتنی ڈھیر ساری کتابین جمع کی ہو ئی ہیں آپ نے یہ سب پڑھنے کا ٹائیم مل جاتا ہے آپ کو ۔۔:confused:۔۔۔۔
میرا تو جس دن پی سی یا نیٹ خراب چل رہا ہو اس ہی دن نظر کرم ڈالتی ہوں گھر میں رکھی کتابوں پر ۔۔ ;) ۔۔ ہاں ڈائجسٹ میری کمزوری ہیں ان کے لئے کسی بھی طرح ٹائیم نکال کر پڑھ لیتی ہوں ۔۔:grin:
 
سارہ خان

محفلین
ایک چور مکان کے اندر داخل ہوا ۔۔ تجوری پر لکھا تھا دائیں بٹن کو دبائیں ۔۔
چور نے ایسا ہی کیا تو سائرن بج اٹھا ۔۔ اور چور پکڑا گیا۔۔

عدالت میں جج نے پوچھا کہ " تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا پسند کروگے "

چور نے افسردہ لہجے میں جواب دیا " میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ دنیا بڑی دھوکے باز ہے "۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top