آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
ایک چور مکان کے اندر داخل ہوا ۔۔ تجوری پر لکھا تھا دائیں بٹن کو دبائیں ۔۔
چور نے ایسا ہی کیا تو سائرن بج اٹھا ۔۔ اور چور پکڑا گیا۔۔

عدالت میں جج نے پوچھا کہ " تم اپنی صفائی میں کچھ کہنا پسند کروگے "

چور نے افسردہ لہجے میں جواب دیا " میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ یہ دنیا بڑی دھوکے باز ہے "۔۔۔

:haha:
بہت خوب!
 
عمر سیف

محفلین

:):)۔ واقعی۔
 
تیشہ

محفلین
زبردست باجو ۔۔ اتنی ڈھیر ساری کتابین جمع کی ہو ئی ہیں آپ نے یہ سب پڑھنے کا ٹائیم مل جاتا ہے آپ کو ۔۔:confused:۔۔۔۔
میرا تو جس دن پی سی یا نیٹ خراب چل رہا ہو اس ہی دن نظر کرم ڈالتی ہوں گھر میں رکھی کتابوں پر ۔۔ ;) ۔۔ ہاں ڈائجسٹ میری کمزوری ہیں ان کے لئے کسی بھی طرح ٹائیم نکال کر پڑھ لیتی ہوں ۔۔:grin:

ہاں سارا ، جو میں نے پڑھنا ہو اسکے لئے ٹائم ہی ٹائم ۔ :grin:
اور رات کو تو میں فارغ ہی ہوتی ہوں ۔ تب رسالوں کے تبصروں ، لطیفوں کو نظر ڈال لیتی ہوں اور بکس پڑھ لیتی ہوں ۔
 
سارا

محفلین
زخمی

ایک کلب ممبر ایک کلب میں بتا رہا تھا۔۔
''آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ الفاظ کس طرح زخمی کرتے ہیں ۔۔خصوصاً جب آپ کی بیوی آپ پر ڈکشنری مار رہی ہو۔۔''
 
سارا

محفلین
** بلڈرز اور جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والوں کا بھی جواب نہیں۔۔وہ آپ کے ہاتھ ایسی زمین بھی فروخت کر دیں گے جو کسی جیل کی تہہ میں واقع ہو گی اور جب آپ ان سے شکایت کرنے جائیں گے تو انہی سے کشتی خرید کر واپس آ جائیں گے۔۔

***
اسپتال، جہاں بغیر چھری کے مریضوں کی کھال اتاری جاتی ہے۔۔۔

***
چچا جان بہت ہی احتیاط پسند واقع ہوئے ہیں انہوں نے گھر میں ورزش کرنے والی سائیکل پر بھی عقب نما آئینہ لگا رکھا ہے۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
“ ایک تو آج کل کے فقیر بہت دھوکے باز اور فراڈیئے ہو گئے ہیں۔ “ بیوی نے گھر میں داخل ہوتے شوہر کو اطلاعاً کہا۔

“ کیوں ؟ ایسا کیا ہوا ؟“ شوہر نے پوچھا

“ میں نے ایک اندھے فقیر کو اندھا سمجھ کر اسے دوروپے دیے تو وہ کہنے لگا “خدا آپ کا حسن سلامت رکھے “۔ بیوی نے فخریہ مسکراہٹ سے جواب دیا۔

“ پھر تو تمہیں اسکے اندھا ہونے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے “ شوہر نے کہا ۔۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
کمپنی کے مالک نے سیلزمین کو بدحالی میں دیکھا تو ڈانٹتے ہوئے بولا ، ۔ ۔
تم نے اپنی حالت دیکھی ہے
02argue.gif
قیمض کی آستین پھٹی ہوئی، کوٹ کے سارے بٹن غائب،کپڑے بغیر استری کے
01hmm.gif

میلے کالر پر انڈے کی زردی پھیلی ہوئی ۔ کیا ہماری کمپنی کے نمائندے کو یہ حلیہ زیب دیتا ہے ۔ :rolleyes::confused:؟

نہیں جناب ، ! سیلزمین نے ادب سے کہا ۔ -،۔۔

تو پھر تمھیں اس سلسلے میں فوری قدم اٹھانا چاہئیے ۔
کمپنی کے مالک نے کہا ، '' یا تو شادی کرلو اور اگر شادی شدہ ہو تو طلاق کا بندوبست کرو ' ' ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

animated087.gif
animated087.gif
 
سارا

محفلین
''سورج اور بیوی میں ایک بات مشترک ہے ' دونوں کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا جاتا۔۔

'' شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو شریف شہریوں کوخواہ مخواہ ایک دوسرے سے لڑنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔۔

'' دو بیوقوف مل کر ایک عقل مند نہیں بن سکتے' میاں بیوی بن سکتے ہیں۔۔

''وہ اسے ذہین لڑکی نظر آئی تھی' اس لیے اس نے اس سے شادی کرنی چاہی لیکن لڑکی نے انکار کر دیا کیونکہ وہ واقعی ذہین لڑکی تھی۔۔

'' خاوند اور بیوی خوشیوں بھری زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دن دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہو گئی۔۔۔

''اس کام کو کل پر نہ ٹالیں جو پرسوں ہو سکتا ہے۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
ایک سردار جی کا بیٹا پیدا ہوا ۔ نرس نے آ کر ان کو آ کر بتایا کہ سردار جی ! آپ کا بیٹا ہوا ہے سردار جی خوش ہو کر نرس کے کان میں کہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
" میری بیوی کو نہ بتانا میں اس کو سرپرائز دوں گا "
:grin:
 
ظفری

لائبریرین
سردار جی کی ایک لڑکی سے منگنی ہونے والی تھی۔ سردار جی اس سے پوچھتے ہیں
کیا تمہاری پہلے کسی کے ساتھ کوئی افیئر شفیئر تھا ۔
لڑکی : نہیں توبہ توبہ کسی کے ساتھ نہیں تھا ۔
سردار جی نے کہا : تم منگنی سے پہلے کسی کی نہیں ہو سکیں تو میری کیسے ہوگی ۔ :grin:
 
عمر سیف

محفلین
کمپنی کے مالک نے سیلزمین کو بدحالی میں دیکھا تو ڈانٹتے ہوئے بولا ، ۔ ۔
تم نے اپنی حالت دیکھی ہے
02argue.gif
قیمض کی آستین پھٹی ہوئی، کوٹ کے سارے بٹن غائب،کپڑے بغیر استری کے
01hmm.gif

میلے کالر پر انڈے کی زردی پھیلی ہوئی ۔ کیا ہماری کمپنی کے نمائندے کو یہ حلیہ زیب دیتا ہے ۔ :rolleyes::confused:؟

نہیں جناب ، ! سیلزمین نے ادب سے کہا ۔ -،۔۔

تو پھر تمھیں اس سلسلے میں فوری قدم اٹھانا چاہئیے ۔
کمپنی کے مالک نے کہا ، '' یا تو شادی کرلو اور اگر شادی شدہ ہو تو طلاق کا بندوبست کرو ' ' ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

animated087.gif
animated087.gif

:grin::grin::grin:
 
عمر سیف

محفلین
''سورج اور بیوی میں ایک بات مشترک ہے ' دونوں کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا جاتا۔۔

'' شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو شریف شہریوں کوخواہ مخواہ ایک دوسرے سے لڑنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔۔

'' دو بیوقوف مل کر ایک عقل مند نہیں بن سکتے' میاں بیوی بن سکتے ہیں۔۔

''وہ اسے ذہین لڑکی نظر آئی تھی' اس لیے اس نے اس سے شادی کرنی چاہی لیکن لڑکی نے انکار کر دیا کیونکہ وہ واقعی ذہین لڑکی تھی۔۔

'' خاوند اور بیوی خوشیوں بھری زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دن دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہو گئی۔۔۔

''اس کام کو کل پر نہ ٹالیں جو پرسوں ہو سکتا ہے۔۔۔

:rolleyes::):)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top