آؤ ہنسیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
zzzbbbbnnnn.gif

ماورہ ابھی ابھی اک لطیفہ پڑھا میں نے تم بھی سنو ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 
شمشاد

لائبریرین
''سورج اور بیوی میں ایک بات مشترک ہے ' دونوں کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا جاتا۔۔

'' شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں دو شریف شہریوں کوخواہ مخواہ ایک دوسرے سے لڑنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔۔

'' دو بیوقوف مل کر ایک عقل مند نہیں بن سکتے' میاں بیوی بن سکتے ہیں۔۔

''وہ اسے ذہین لڑکی نظر آئی تھی' اس لیے اس نے اس سے شادی کرنی چاہی لیکن لڑکی نے انکار کر دیا کیونکہ وہ واقعی ذہین لڑکی تھی۔۔

'' خاوند اور بیوی خوشیوں بھری زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دن دونوں کی ایک دوسرے سے ملاقات ہو گئی۔۔۔

''اس کام کو کل پر نہ ٹالیں جو پرسوں ہو سکتا ہے۔۔۔

بہت خوب سارا۔ آپ نے تو سارے کے سارے اقوال مِس زریں یہاں لکھ دیئے۔
 
ظفری

لائبریرین
پرنام سنگھ نے رات چار بجے یونہی بیٹھے بیٹھے فون گھمادیا ۔ دوسری طرف نیند میں ڈوبی ہوئی آواز سنائی دی ۔
’’ہیلو ، کون بول رہا ہے ؟‘‘۔
پرنام سنگھ نے کہا۔ جی میں بول رہیا واں ۔
نیند میں سوتے شخص نے جھنجھلا کر کہا ۔ میں کون ؟
’’جی پرنام سنگھ‘‘۔ بھائی تسی مینوں نئیں جاندے ۔
دوسری طرف والا غصے سے بولا۔۔۔تے فیر رات دے چار بجے فون کیوں کیتا اِی؟۔
پرنام سنگھ نے جواب دیا ۔ ایس ویلے ٹیلی فون دی کال داریٹ گھٹ ہوندا اے ۔
ایس لئی :grin:
 
محمد وارث

:):):)

بہت خوب

شمشاد

لائبریرین
ہربجن سنگھ نے ایک نمبر پر فون کیا،
اس نے پوچھا کون بول ریا ہے۔
میں بول ریا آں
وہ بولا کمال ہے ایتھے وی میں ای بول ریا آں۔
 
سارہ خان

محفلین
ایک صاحب ہاپنتے کانپتے گھر پہنچے اور بیگم سے بولے بیگم آج میں نے پورے
دو روپے کی بچت کی ہے ۔ بیگم نے پوچھا وہ کیسے ؟ کہنے لگے میں آج بس کے
پیچھے بھاگتا ہوا آیا ہوں ۔ اس طرح جو دو روپے خرچ ہونے تھے بچ گےّ ۔ بیگم بولیں ‘
احمق ؛ بچت ہی کرنا تھی تو ٹیکسی کے پیچھے بھاگتے کم ازکم پندرہ بیس روپے کی
بچت ہوتی۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
پروفیسر : "اگر تمہارے مریض کو فلاں تکلیف ہو تو تم فلاں دوا کی کتنی خوراک دو گے؟"

طالبعلم : " 15 ملی گرام"

تھوڑی دیر بعد طالبعلم کو خیال آیا کہ یہ تو بہت زیادہ خوراک تھی۔ وہ پھر اٹھا اور بولا : " پانچ ملی گرام۔"

" بیٹھ جاؤ، تمہارا مریض مر چکا ہے۔" پروفیسر نے جواب دیا۔
 
عمر سیف

محفلین
ایک صاحب ہاپنتے کانپتے گھر پہنچے اور بیگم سے بولے بیگم آج میں نے پورے
دو روپے کی بچت کی ہے ۔ بیگم نے پوچھا وہ کیسے ؟ کہنے لگے میں آج بس کے
پیچھے بھاگتا ہوا آیا ہوں ۔ اس طرح جو دو روپے خرچ ہونے تھے بچ گےّ ۔ بیگم بولیں ‘
احمق ؛ بچت ہی کرنا تھی تو ٹیکسی کے پیچھے بھاگتے کم ازکم پندرہ بیس روپے کی
بچت ہوتی۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes:

گُڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 
ویسے تو روزے میں ہسننے کی سکت بھی نہیں رہتی مگر ہنس لیتی ہوں ، ۔ ۔

zzzbbbbnnnn.gif
 
عمر سیف

محفلین
ایک لڑکا روزانہ کالج سے چھٹی کر کے لڑکیوں کے کالج کے سامنے کھڑا ہوجاتا تھا۔
ایک دن اس کے ٹیچر نے دیکھ لیا۔۔۔

کہا ۔۔ " اگر تمھیں میں نے یہاں کل دیکھا تو 100 روپے جرمانہ کرونگا۔ پرسوں دیکھا تو 200 روپے، 3 دن بعد دیکھا تو 300 روپے ۔۔۔" ”یہی کہ روزانہ 100 روپے کا اضافہ“

لڑکے نے کچھ دیر سوچا پھر پوچھا :
" سر جی ۔۔۔ اگر مستقل ممبر شپ لینی ہو تو کتنے پیسے لگیں گے "۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایک سپاہی کو جو شراب پیتا تھا اس کا افسر جو کہ کیپٹن تھا، سمجھا رہا ہے :

دیکھو شراب پینا چھوڑ دو۔ ہو سکتا ہے کچھ ہی سالوں میں تم ترقی کر کے حوالدار بن جاؤ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صوبیدار کے عہدے تک پہنچ جاؤ۔

چھوڑیں جی کیپٹن صاحب میں ایک بوتل پیتے ہی کرنل بن جاتا ہوں۔ سپاہی نے جواب دیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top