کتبہ
ایک صاحب نے اپنی بیوی کی قبر پر کتبہ لگوایا۔۔
''آنسو تمہیں واپس نہیں لا سکتے 'اس لیے میں روتا رہتا ہوں۔۔
سمجھ دار
عمر رسیدہ مسٹر اور مسز باری سے ان کے پڑوسی نے پوچھا۔۔
یہ بڑھاپے میں آپ کو انگریزی کی کلاسیں اٹینڈ کرنے کی کیا سوجھی؟
مسٹر باری نے ذرا شرماتے ہوئے بتایا۔۔
''دراصل ہم نے چھ ماہ کا ایک انگریز بچہ گود لیا ہے۔۔ہم چاہ رہے ہیں کہ اس کے بڑے ہونے سے پہلے ہمیں انگریزی آجائے تا کہ اس سے بات چیت تو کر سکیں۔۔

ایک صاحب کے پاس باتیں کرنے والا ایک طوطا تھا۔ اس کی خوبی یہ تھی کہ بہت جلد نئی بات سیکھ لیتا تھا۔ ایک دفعہ اس نے سیکھ لیا " کون ہے "۔
اتفاق ایسا ہوا کہ گھر پر کوئی نہیں تھا کہ دودھ والا آ گیا، اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو طوطا بولا، کون ہے؟، وہ بولا دودھ والا۔ طوطا پھر بولا کون ہے، وہ پھر بولا دودھ والا، پانچ چھ دفعہ ایسا ہی ہوا۔ آخر دودھ والے نے پوچھا تم کون ہو؟ تو طوطا بولا " دودھ والا"۔