آئیں کھانا بنا نا سکھائیں ( صرف مرد حضرات کےلیے)

مغزل

محفلین
آئیں کھانا بنا نا سکھائیں
( صرف مرد حضرات کے لیے)

یہ لڑی اس لیے بنائی گئی کہ مرد (صرف) حضرات
یہاں خواتین کے بنائے ہوئے کھانوں میں کیڑے نکالیں
اور انہیں کھانا بنانے کے مفید مشورے مفت دے سکیں۔
دیکھتے ہیں پہلے کون آتا ہے ۔

جی شمشاد صاحب
 

ساقی۔

محفلین
کیڑے نکالنا مردوں کے شیان نہیں . ہے تو کھانا بنانا بھی نہیں . لیکن خواتین کو تعلیم دینے کے لیئے بنایا جا سکتا ہے . لیجیئے پہلی تعلیم میری طرف سے

انڈا ہاف فرائی کرنا.

اشیاء.
انڈا................. ایک عدد
فرائی پین....... ایک عدد
چمچہ ............ایک عدد
نمک اور کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ

عملی کام.

فرائی پین میں گھی ڈال کر اسے چولہے کی ہلکی آنچ پر چڑھا دیں.
گھی گرم ہو نے پر انڈا توڑ کر فرائی پین میں ڈال دیں.(وارننگ: انڈے کے چھلکے ڈالنے سے پرہیز کریں . )
آنچ دیمی رکھیں ورنہ جلنے پر ہم ذمہ دار نہ ہوں گے.
تھوڑا سنہری مائل ہونے پر چمچے کے ذریئے فرائی پین سے نکال کر کسی پلیٹ میں سجا دیجئے .اور حسب ذائقہ نمک مرچ لگا کر جسم و جاں کی تونائی کا ذریعہ بنائیں.
(مزید سلاد وغیر ہ کا اہتمام اپنی طرف سے کرنے پر کوئی پابندی نہیں)
 

عسکری

معطل
ارے مجھے کوئی ضرورت نہیں خواتین کی مین بہت اچھا کھانا بناتا ہوں۔کیڑے نکالنا میرے بابا کو بہت ہی برا لگتا ہے وہ کھانا کھانے کے بعد بولتے ہیں اور اگر میں ےن کیڑے نکالے تو امی اور بہنیں کھانا نہیں دیں گی اوپر سے دھکے کھانے پڑین گے۔

کل جی میں نے اچار گوشت کو کنورٹ کیا تھا اچار مرغی میں بہت لزیز بنا۔

ایک عدد مرغی

مہران کا اچار گوشت مسالہ 2 چمچ

ادرل
لہسن
پیاز
ٹماٹر
دھنیا
دہی
اور نمک مرچ حسب زائقہ

لے کر جیسے دل کرے بنا لو

اللہ اللہ کر کھا لینا:grin:
 

علی ذاکر

محفلین
ٹوسٹ گرم کرنا ۔

اشیاء

ٹوسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
توا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
چمچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
مکھن یا گھی ۔۔۔۔ حسب۔ ذائقہ

بنانے کا طریقہ!

سب سے پہلے توا لیں اس کو چولہے پر رکھیں پھر ماچس لین اس سے آگ لگائیں چولہے کو گرم کر لیں پھر اس کے بعد اس پر "گھی" یا "مکھن" جو آپ کو پسند ہو توے پر ڈالیں اس کو گرم ہولینے دیں ۔ گرم ہو جائے تو اس پر اپنا ٹوسٹ رکھیں اور اسے اوپر نیچے کرتے رہیں جب تک ٹوسٹ لال نہ ہوجائے۔ اگر آُ خالی ٹوسٹ ہی گرم چاہ رہی ہیں تو اس کا بھی بڑا آسان ساطریقہ ہے جب چولہا گرم ہو جائے تو اس پر ٹوسٹ رکھ کر اس کو اوپر نیچے کرتی رہیں اور جب لال ہوجائے تو اس کو اتار لیں‌ یہ آپ کا گرما گرم اور لال لال ٹوسٹ تیار کھائییے اور مزے اڑائیے !

مع السلام
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں میکڈونلڈ کا برگر کھانا۔

ضروری اشیاء :

جیب میں پیسے ہونا
ٹیلیفون ہونا
ایک ایسا مقام ہونا جس کا آپ پتہ بتا سکیں۔

سب سے پہلے فون کا ریسیور اٹھائیں اور 92000001 پر فون کریں۔ جواب آنے پر مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔

اس کے بعد انتظار کریں۔ کچھ دیر بعد ایک بندہ آپ کو ڈھونڈتا ہوا آئے گا۔ آپ اس سے مطلوبہ برگر لے کر اسے پیسے ادا کردیں۔ واپس کمرے میں آ کر مزے سے برگر کھائیں۔

نوٹ : برگر پسند نہ آنے کی صورت میں پیسے واپس نہیں کیئے جائیں گے۔
 

ابو کاشان

محفلین
لو جی یہ تو کوئی سیکھا ہی نہیں رہا۔

چولہا جلانا سیکھیئے

اشیاء:
ایک عدد گیس کنکشن
ایک چولہا۔ (خودکار ہونا ضروری ہے تا کہ ماچس یا لائٹر کا جھنجٹ ہی نہ رہے۔)
ایک عدد انسان (چولہا کون جلائے گا۔)

سب سے پہلے گیس کنکشن لگوائیں۔ اس کے بعد چولہا خرید لیں اور فٹ کر لیں۔ اب ناب گمائیں چولہا جل جانا چاہیئے۔ لو جی اب جو دل چاہے بنا لو۔ شکریہ
 

مغزل

محفلین
کھانا کھلانے کا طریقہ:

ایک قاب میں کھانا لاکر شوہر کے سامنے یوں رکھیں جیسے منھ پر ماردیا جائے ۔

دیکھا کتنی آسان ترکیب ہے ۔۔ہہ ہہ ہاہاہ
 

زینب

محفلین
ٹوسٹ گرم کرنا ۔

اشیاء

ٹوسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
توا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
چمچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
مکھن یا گھی ۔۔۔۔ حسب۔ ذائقہ

بنانے کا طریقہ!

سب سے پہلے توا لیں اس کو چولہے پر رکھیں پھر ماچس لین اس سے آگ لگائیں چولہے کو گرم کر لیں پھر اس کے بعد اس پر "گھی" یا "مکھن" جو آپ کو پسند ہو توے پر ڈالیں اس کو گرم ہولینے دیں ۔ گرم ہو جائے تو اس پر اپنا ٹوسٹ رکھیں اور اسے اوپر نیچے کرتے رہیں جب تک ٹوسٹ لال نہ ہوجائے۔ اگر آُ خالی ٹوسٹ ہی گرم چاہ رہی ہیں تو اس کا بھی بڑا آسان ساطریقہ ہے جب چولہا گرم ہو جائے تو اس پر ٹوسٹ رکھ کر اس کو اوپر نیچے کرتی رہیں اور جب لال ہوجائے تو اس کو اتار لیں‌ یہ آپ کا گرما گرم اور لال لال ٹوسٹ تیار کھائییے اور مزے اڑائیے !

مع السلام


ہاہاہاہاہا چولہا گرم کرنا ہے کہ توا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہاہا:rollingonthefloor:
 

محمدصابر

محفلین
آٹا گوندھنا:
بازار سے خودکارآٹا گوندھنے والی مشین خریدیں۔
مینوئل سے دیکھ کر اس میں تمام اشیا٫ ڈال دیں اور اس کو بجلی کے ساتھ منسلک کر کے آن کر دیں۔ کچھ دیر آپ روٹی پکانے والی کوئی مشین خریدنے کے لئے بازار کا رخ کریں۔
 

مغزل

محفلین
ناشتے میں توس کا گرم کرنا۔

اشیاء:

ایک عدد توس
ایک عدد ہیٹر
ایک عدد پلیٹ
ایک عدد انسان

طریقہ:

توس کو ہیٹر میں ڈالیں بجلی کا پلگ منسلک کریں اور انتظار کریں۔
تھوڑی دیر میں تو س پھدک کر باہر آجائے گا
اب زحمت آپ کریں کہ اسے اٹھا کرپلیٹ میں رکھیں۔

لیجیے گرما گرم توس تیار ہے
 

ابو کاشان

محفلین
کھانا کھلانے کا طریقہ:

ایک قاب میں کھانا لاکر شوہر کے سامنے یوں رکھیں جیسے منھ پر ماردیا جائے ۔

دیکھا کتنی آسان ترکیب ہے ۔۔ہہ ہہ ہاہاہ

اور کہیں لے ۔۔۔کھا ۔۔۔ مر۔۔:mad:

لیکن یہ دھاگا تو مرد حضرات کے لیئے ہے ناں۔ شوہر :confused:
 

ساقی۔

محفلین
کھانا پکانے کے لیئے ماچس جلانا:

کسی بھی کھانےکو تیار کرنے کے لیئے آگ کی ضرورت ہوتی ہے اور آگ ماچس سے جلائی جاتی ہے .
تو بازار سے ایک عدد ماچس لائیں . اس کا دراز کھولیں اور ایک دیا سلائی نکالیں . مسالے والی سائیڈ کے مخالف سرے سے پکڑیں . اور ماچس کی ڈ بیا کی سائڈ پر لگے ہوئے دانے دار مسالے پر دیا سالائی کا مسالے والا سرا رگڑیں . اس طریقے سے کسی بھی چیز کو آگ لگائی جا سکتی ہے .(روشن خیال کو بھی)
 

مغزل

محفلین
بیوی کو بے وقوف بنانا:

اہتمام:

1- دوستوں کے حلقے سے جب گھر جائیں جاتے ہوئے گجرے سستے سے مل جائیں تو کیا کہنے
2- رونی سی مسکین صورت بنانا کہ کام زیادہ تھا دفتر میں دیر ہوئی بہت تھک گیا ہوں
3- گھر جاتے ہی دو چار چیزیں توڑنا کہ ہر ایک سے منھ بنا کر بات کرنا
4- گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے یا گاڑی خراب ہونے کا بہانہ بنانا
5- راستے فون کرکے پوچھنا کہ تمھارے لیے کیا لاؤں ؟
6- سنی پلاسٹ وغیرہ لگا لینا کہ چوٹ لگ گئی تھی۔

آزمودہ نسخہ ہے
ہاہاہہا
 
Top