شمشاد
لائبریرین
اب میں آپ کو پانی ابالنا سکھاؤں گا۔
ضروری اشیا :
ایک دیگچی بمع ڈھکن
پانی حسبِ ضرورت
چولہا جو جلتا ہو
چولہا جلانے کے لیے ضروری اشیا کا ہونا وغیرہ وغیرہ
سب سے پہلے دیگچی میں حسبِ ضرورت پانی ڈالیں اور اس پر ڈھکن لگا دیں۔
اس کو چولہے پر رکھ دیں۔
چولہا جلائیں۔
پھر انتظار کریں۔ جب پانی سے شوں شوں کی آوازیں آنے لگیں تو سمجھ لیں کہ پانی میں موجود جراثیم مرنا شروع ہو گئے ہیں۔
ڈھکن اتار دیں۔
تھوڑی دیر بعد پانی سے بھاپ اٹھنے لگے گی اور ساتھ ہی بلبلے بننا شروع ہوں گے۔
دیگچی کو مزید تھوڑی دیر آگ پر رکھیں حتٰی کہ پانی ابلنے لگ جائے۔
اب آگ بند کر دیں۔ پانی اُبل چکا ہے۔
پانی میں انگلی یا ہاتھ ڈال کر چیک کرنے کی کوشش بالکل نہ کریں کیونکہ ابلتا ہوا پانی بہت گرم ہوتا ہے۔ انگلی یا ہاتھ کے جلنے کا خدشہ ہے۔