آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

زیک

مسافر
کر لو مذاق ۔ اب تو ہم بالوں کو اس احتیاط سے شیمپو کرتے ہیں۔ جیسے نوزائیدہ بچے کو اٹھاتے ہوئے بندہ احتیاط سے اٹھاتا ہے
میرے تو گرنے لگے تو میں نے چالیسواں حصہ رکھا اور باقی دے دیئے مگر پھر بھی کوئی افاقہ نہ ہوا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک بھوت کسی خوبصورت بھتنی پر عاشق ہوگیا اور اسے پروپوز کر بیٹھا۔ بھتنی نے کہا، پہلے تم مجھے یہ بتائو کہ تم لاتوں کے بھوت ہو یا باتوں کے؟ بھوت نے کہا، بی بی، میں تو صرف بھوت ہوں، جس پر بھتنی نے اس سے شادی سے انکار کردیا۔ دراصل بھوت خاصا بدصورت تھا اور اوپر سے بھوت بھی، چنانچہ بھتنی کی سکیم یہ تھی کہ اگر وہ کہے کہ میں باتوں کا بھوت ہوں تو وہ یہ کہہ کر انکار کردے گی کہ میں تو کسی لاتوں کے بھوت سے شادی کروں گی اور اگر وہ یہ کہے گا کہ میں لاتوں کا بھوت ہوں تو بھتنی یہ کہہ کر انکار کر دے گی کہ میں تو کسی باتوں کے بھوت سے شادی کروں گی۔🤔🤔🤔🤔🤔🤔
ایک تو یہ بھوت بھی نا۔۔۔:LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک ایک بال اب تو لاکھوں کی دولت لگتی ہے :p
اور یہ بھی شکر ہے کہ عموماً مردوں کے ہی بال گرتے ہیں اور اگر خواتین کے بال گرتے تو خدا جانے کیا ہوتا :rollingonthefloor:
تو کیا ہوتا۔۔۔۔ کوئی نہ کوئی حل نکل ہی آنا تھا۔۔
پھر شاید گنجا ہونا فیشن میں شامل ہوا کرتا
 
سیما علی

لائبریرین

غلطی کو بار بار نظر انداز نہیں کرنا چاہییے​

ایک آدمی کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ منتقل ہونے کا پیغام موصول ہوا۔ اس نے پیغام کھول کر دیکھا تو اس کے اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے زائد منتقل کئے گئے تھے۔ اس نے کسی کو نہیں بتایا اور وہ پیسے نکال کر استعمال کر لئے

اگلے مہینے اس کے اکاؤنٹ میں جو تنخواہ منتقل کی گئی وہ دو ہزار روپے کم تھی۔ اس نے اپنی کمپنی کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے شکایت کی کہ اس کی تنخواہ دو ہزار روپے کم منتقل کی گئی ہے

اکاونٹس والوں نے جواب دیا کیا پچھلے مہینے آپ کے اکاؤنٹ میں دو ہزار زیادہ منتقل کئے گئے تھے۔ تب تو آپ نے کوئی اعتراض نہیں کیا
آدمی نے جواب دیا: اب ایک دفعہ تو میں نے آپ کی غلطی کو نظر انداز کیا۔ آپ بار بار غلطی کریں گے تو مجھے مجبورا آواز اٹھانی ہی پڑے گی
 
بالکل۔۔۔ ایسا ہی اصول ہونا چاہئہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے لئے آپکا نارمل زندگی کی طرف واپس آنا بہت اہم ہے۔۔۔۔
جی آپا کوشش تو جاری ہے لیکن فی الحال جیسے ہم خود سے زبردستی کر رہے ہیں۔
اللہ پاک آپ سب کو ہمارے لئے اتنے خلوص سے سوچنے اور خیال کرنے کا اجر عطا فرمائیں آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top