آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیما علی

لائبریرین
ایک تو ہمیں آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ چاند سی دلہن ہوتی ہے یا چاند سا دلہا۔ ایک بیچارے چاند کو کیا کیا بہروپ بھرنے پڑتے نا
بٹیا چاند تو حسن کا استعارہ ہے۔ہر دل کا ہارا ہوا مجنوں اور ہر خوابوں کا شہزادہ تاجِ سلطنت سر پر سجانے کے سپنے دیکھتا ہے۔۔اور ہونے والی دلہن کو چاند اور چندا پکارتا ہے ۔۔۔۔
 
عظیم

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک لیکن آنکھیں بند کر کے پڑھیں گے کیسے
نہ پڑھ پاؤں اسی لیے تو آنکھیں بند کرنا تھیں!
گُلِ یاسمیں بٹیا انھیں خیال بھی رکھنا ہے نا ابھی چاند سی دلہنیا بھی تو لانا ہے !!!!
بالکل صحیح کہا آپ نے، مجھ سے جو بڑا بھائی ہے اس نے کچھ دن پہلے ہی کہا تھا کہ بھائی خیال کرو تمہاری شادی ہونے والی ہے۔ پیٹ نہ بڑھنے دو
آپ شوگر فری بھی ٹرائی کر سکتے ہیں بھائی
یہ بھی ٹھیک ہے، لیکن ہلکی پھلکی مٹھائی تو چل ہی جائے گی۔ جیسے برفی کا صرف ایک ٹکڑا۔

نوٹ: الحمد للہ اتنا بھی موٹا نہیں ہوا ہوں! بس ہلکا سا پیٹ نظر آنے لگا ہے جس کی مجھے فکر لگی ہوئی ہے دو چار دن سے اور ان شاء اللہ دو چار دن میں کم بھی ہو جائے گا! کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھے موٹا موٹا کہنے لگ جائیں سب لوگ یہاں.!
 
عظیم

محفلین
کیا پتا عظیم بھائی کے سہرے کے پھول باغ میں کِھل گئے ہوں !!!!
مجھے تو لگتا ہے کہ ابھی ایسا باغ ہی نہیں بنا جس میں میرے سہرے کے پھول کھلنا ہیں
ارے ایسے کیسے یہ ہمیں بلائے بغیر چاند سی دلہنیا کیسے لا سکتے ہیں ابھی تو ہم نے بنڑے گانا ہے !!!!
سیما آپا آپ اس طرح ہر جگہ بنڑے کی باتیں کرنے لگیں گی تو ظاہر مجھ ایک مشرقی لڑکے کو شرم تو آئے گی ہی۔ جائیں میں نہیں آتا گپ شپ کی لڑیوں میں!
 
سیما علی

لائبریرین
سیما آپا آپ اس طرح ہر جگہ بنڑے کی باتیں کرنے لگیں گی تو ظاہر مجھ ایک مشرقی لڑکے کو شرم تو آئے گی ہی۔ جائیں میں نہیں آتا گپ شپ کی لڑیوں میں!
ایسے بالکل نہیں ہوگا۔ مشرقی لڑکے دل میں لڈو پھوٹ رہے ہیں 🥰تم چاہو یا نا چاہو تمکو آنا پڑے گا !!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ ابھی ایسا باغ ہی نہیں بنا جس میں میرے سہرے کے پھول کھلنا ہیں

سیما آپا آپ اس طرح ہر جگہ بنڑے کی باتیں کرنے لگیں گی تو ظاہر مجھ ایک مشرقی لڑکے کو شرم تو آئے گی ہی۔ جائیں میں نہیں آتا گپ شپ کی لڑیوں میں!
آپ کی نذر ؀
پہلے ملن میں یہ تو دنیا کی ریت ہے
بات میں غصہ لیکن دل ہی دل میں پریت ہے
من ہی من میں لڈو، پھوٹے، نینوں میں پھلجھڑیاں چھوٹے
ہونٹوں پر تکرار
 
نہیں بھیا اُنھیں اپنا وزن کمُ کرنا ہے شگُر نہیں ہے😊
وزن کم کرنے سے یاد آیا ایک ڈاکٹر صاحب ہمارے جاننے والے تھے اُن کی بیگم صاحبہ بتارہی تھی کہ میرے میاں کا پیٹ اتنا موٹا ہے کہ جب یہ ہنس رہے ہوتے ہیں تو اُن کے پیٹ پر بچوں کو بٹھادیتی ہوں اِسی بہانے بچے جھولا بھی جھول لیتے ہیں۔
 
عظیم

محفلین
آپ کی نذر ؀
پہلے ملن میں یہ تو دنیا کی ریت ہے
بات میں غصہ لیکن دل ہی دل میں پریت ہے
من ہی من میں لڈو، پھوٹے، نینوں میں پھلجھڑیاں چھوٹے
ہونٹوں پر تکرار
بہت شکریہ
اب میں آپ کو اپنے ہاتھوں سے بنی ہوئی چائے پلاؤں گا کبھی ان شاء اللہ
دیکھیں کہیں یہ تحفہ برا ہی نہ ثابت ہو!
 
عظیم

محفلین
وزن کم کرنے سے یاد آیا ایک ڈاکٹر صاحب ہمارے جاننے والے تھے اُن کی بیگم صاحبہ بتارہی تھی کہ میرے میاں کا پیٹ اتنا موٹا ہے کہ جب یہ ہنس رہے ہوتے ہیں تو اُن کے پیٹ پر بچوں کو بٹھادیتی ہوں اِسی بہانے بچے جھولا بھی جھول لیتے ہیں۔
عبد القدیر بھائی، بس کریں مجھے سونا بھی ہے رات کو۔ پہلے آپ نے مجھے نعوذ باللہ شوگر کا مریض بنا دیا اب اس مثال سے ڈرا رہے ہیں
بھائی ہلکا سا پیٹ یعنی 28 ویسٹ سے 30 ہو گئی ہے، بس اس کو میں نے مذاق میں موٹاپا کہہ دیا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے وزن کا مسئلہ نہیں ہے
 
لوجی آپ سے زیادہ تو ویسٹ میری ہے پہلے بتیس تھی ابھی چھتیس ہوگئی ہے پر پتا نہیں لگتا قد پانچ فٹ آٹھ انچ ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top