آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی آپ کی عقل کی پختگی اور نادانی کے مزے تو ٹھیک لیکن سنجیدگی و رنجیدگی پر ہم (بالترتیب) حیران و پریشان ہو جاتے ہیں ۔
ترتیب الٹی ہو گئی۔ ہم پہلے رنجیدہ ہوتے ہیں ۔ پھر سنجیدہ۔ اور اس کے بعد یوں دم سادھ لیتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔۔۔ بس یہی گر ہے واپس سے گل یاسمیں بننے کا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یعنی جہاں میں صورت خورشید جیتی ہو ۔ ادھر ڈوبی ادھر نکلی ۔
شاباش بقول علامہ یہ تو ایمان کی علامت ہوئی ۔
جینا اسی کو تو کہتے ہیں نا بھائی۔ ورنہ دل پہ لگا کر بیٹھ جائیں تو اندھیرا ہی چھایا رہے مایوسی کا ارد گرد۔
جبکہ ابھی تو بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اللہ پاک ہمت عطا فرمائیں۔ آمین
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ نہ کرے بٹیا ۔ ہمیشہ اجالوں میں رہو ۔شاد آباد ۔اور ساتھ ساتھ ۔۔۔
علم و حکمت کے موتی بکھیرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح :) ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top