آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
جس کو سرگوشی کرنی ہو اس کے کان کے پاس جا کر آہستہ سے بات کہتے ہیں کہ کوئی دوسرا نہ سن پائے۔
کیوں کبھی بھابی سے سرگوشی میں کوئی بات نہیں کی۔ جب سارے بیٹھے ہوں اور ان سے کچھ کہنا ہو تو :silly:
وہ والی نہیں اردو محفل پر
 

سیما علی

لائبریرین
پیٹ پوجا کہاں جی کل گرمی سے لو لگ گئی تھی ڈرپ وغیرہ لگی ابھی کچھ بہتر ہوں ڈاکٹر نے ہلکی غذا کھانے کے لئے کہا ہے اسی لئے دلیا کھایا۔
اوہ خیال کریں بھیا گرمی بہت ہے پھر لو آپ احتیاط کریں اللّہ اچھا رکھے اور اپنی امان میں رکھے آمین۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اس لڑی میں کیا گپ شپ ہوئی، کوئی خلاصہ پیش کرے ہم ایسے سہل طلب محفلین کے لیے۔

ایک تو یہ کہ "محفلین" کے ساتھ "سہل طلب" کا دُم چھلہ لگانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے اور اظہر من الشمس ہے۔ اور اس معاملے میں کوئی کسی سے پیچھے نہیں ہے بلکہ:

ع۔ جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتا ب ہے

دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ دھاگہ پچیس کے بجائے ڈھائی سو صفحات کا بھی ہوتا تب بھی اس کا خلاصہ دو لفظوں میں ہی ہوتا یعنی "گپ شپ"! :)
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی! ان کا اندراج کروائیں۔۔۔۔
محترم علی وقار آپ کو آج سے کوچہء آلکساں کی عمومی رُکنیت دی جاتی ہے۔ اعزازی کی تعداد اس قدر زیادہ ہو چکی ہے کہ اب وہ بھی عمومی ہی معلوم ہوتی ہے۔ :) :)
ہمیں کس جیل میں بند کرنا ہے؟

آپ اس جیل کو اپنی جنم بھومی کی مانند ہی پائیں گے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top