آئیں گپ شپ کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

علی وقار

محفلین
ایک تو یہ کہ "محفلین" کے ساتھ "سہل طلب" کا دُم چھلہ لگانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔ یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے اور اظہر من الشمس ہے۔ اور اس معاملے میں کوئی کسی سے پیچھے نہیں ہے بلکہ:

ع۔ جو ذرہ جس جگہ ہے وہیں آفتا ب ہے

دوسری بات یہ ہے کہ اگر یہ دھاگہ پچیس کے بجائے ڈھائی سو صفحات کا بھی ہوتا تب بھی اس کا خلاصہ دو لفظوں میں ہی ہوتا یعنی "گپ شپ"! :)
:applause:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
محترم علی وقار آپ کو آج سے کوچہء آلکساں کی عمومی رُکنیت دی جاتی ہے۔ اعزازی کی تعداد اس قدر زیادہ ہو چکی ہے کہ اب وہ بھی عمومی ہی معلوم ہوتی ہے۔ :) :)
آپ اس جیل کو اپنی جنم بھومی کی مانند ہی پائیں گے۔ :)
انھیں بامشقت قید کے ساتھ جیل بھیجئیے گا احمد بھائی۔ کیونکہ یہ جہاں جواب دینا ضروری ہو وہاں بھی ایک ایموجی ہی پیش کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر باگڑ بلی بولتے تو آپ کہتیں کہ شکرہے لومڑی تو نہیں کہا اچھی سوچ ہے کول مائنڈ ہیں آپ
نہیں وہ ہمیں نہیں اچھی لگتی اس لئے بس بلی کی حد تک ٹھیک ہے۔ ورنہ آپ کو بھی بھائیوں والی صف سے نکال کر دشمنوں کی صٖف میں کھڑا کر دینا ہم نے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top