عبدالقدیر 786
محفلین
سودا تو میں لے آیا سب سے پہلی غلطی یہ ہوئی کہ لسٹ گھر پر ہی رہ گئی اور دوسری غلطی جو اسٹور والے سے ہوئی وہ یہ کہ آٹا چکی کا بولا پر فائن پکڑا دیا گھر آکر پتا لگا۔
پروردگار ٹھیک کرے آپ نے کیا کھایا ہماری دعا ہے جلدی اے اچھے ہوجائیں پر ہماری بٹیا کو نہ ستائیں
ہم تو بیٹھے ہی اسی لیے ہیں!!!
بتابھی دیں کہ کون سا پیزا منگواوں پانچ لوگوں کے لئے یا یہ بتادیں کہ لارج میں کتنے سلائس ہوتے ہیں اور ریگولر میں کتنے؟
وہ لوگ ہٹے کٹے ہیں یا مریل ٹٹو؟؟؟
بتابھی دیں کہ کون سا پیزا منگواوں پانچ لوگوں کے لئے یا یہ بتادیں کہ لارج میں کتنے سلائس ہوتے ہیں اور ریگولر میں کتنے؟
ہریسہ ثقیل ہوتا ہے گرمی نقصان کرسکتا ہے ۔۔۔بس سب آپکی عمر کا تقاضا ہے خیال کیجیے -اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔اب بہتر ہے یہ شکر ہے ۔۔۔شکریہ۔ جی بہتر، ہم انہیں نہیں ستائیں گے۔ کھانا کیا تھا، شکر دوپہر نسبت روڈ سے ہریسہ کھایا اور اوپر سے دو ٹھنڈی ٹھار سپرائیٹ کی بوتلیں چڑھا لی۔ پانی پیا نہیں، باہر موٹر سائیکل پہ سیر کرتے رہے تو لو بھی لگ گئی۔ ہفتے کی رات سے ابھی تک سر درد چلتا رہا۔ آج شام کو ڈاکٹر کا دیدار کیا تو ڈاکٹر صاحب نے بتایا بلڈ پریشر لو ہے۔ انجیکشن لگوا کر دوائی لیکر آئے ہیں، تھوڑی ہوش آئی ہے۔
نہیں ہمارے مہمان اتنا نہیں کھاتے کہیں جاتے ہیں تو اگر گھر میں ہوں تو پھر اللہ ہی جانے کتنا کھاتے ہونگے؟یہ تو کھانے والوں پہ ڈیپینڈ کرتا ہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں، ان کے ہوتے ہوئے پیزا منگوایا جائے تو چاہے لارج ہو یا ریگولر، ایک ہی سلائس ہوتا ہے۔ آگے آپ اپنے بندے دیکھ لیں،
جی بہتر ہےاپنے پیسوں سے منگوانے پہ مریل، دوسروں کے پیسوں سے آنے پہ ہٹے کٹے
آپ لارج ہی منگوائیں بلکہ دو لارج منگوائیں۔ پانچ بندوں کے لیے ایک لارج کم پڑ جائے گا۔
ہماری بٹیا آج بھی نظر نہیں آر ہیں ۔۔۔۔کیا بات ہے آج کوئی گپ شپ نہیں کررہا لگ رہا مجھے کسی اور لڑی میں نظرِ ثانی کرنا پڑے گی
ہریسہ ثقیل ہوتا ہے گرمی نقصان کرسکتا ہے ۔۔۔بس سب آپکی عمر کا تقاضا ہے خیال کیجیے -اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔اب بہتر ہے یہ شکر ہے ۔۔۔
جی وہ ہوتی ہیں تو ہل چل مچے رہتی ہے اردو محفل پرہماری بٹیا آج بھی نظر نہیں آر ہیں ۔۔۔۔
پیزے کا ذکر کر دیا آپ نے۔ اب میرابھی دل کر رہا ہے۔ چکن فجیتا، چکن میکسیکن، چکن تندوری، چکن سپریم، میٹ لوور۔۔۔آپ کونسے منگوا رہے ہیں؟جی بہتر ہے
ہلچل "مچی" رہتی ہے۔ ہو سکتا ہے ابھی کہیں اور قیامت اٹھا رکھی ہو۔جی وہ ہوتی ہیں تو ہل چل مچے رہتی ہے اردو محفل پر
ہریسہ کھانے سے مسئلہ کیوں ہوا اور بھی تو لوگ کھارہے ہونگے ؟بس ایک دوست کے ساتھ سیر پہ نکلے تھے، انہوں نے کہا ناشتہ نہیں کیا، کھانا کھلاؤ۔ غلطی سے ہریسے کا ذکر کر بیٹھا۔ اس نے کہا بس ہریسہ ہی چلے گا ، میں نے کبھی نہیں کھایا۔ پھر لیکر گئے۔ اچھا بھلا مزنگ سے محمدی نہاری کھانے جا رہے تھے، جانے کس گھڑی منہ سے ہریسہ نکل گیا۔
آئیندہ خیال کروں گا۔
ہماری بٹیا آج بھی نظر نہیں آر ہیں ۔۔۔۔
ابھی آنے دیں اُن کو اِس سوال کا وہ ہی جواب بہتر طور پر دے سکتی ہیں آپ کوہلچل "مچی" رہتی ہے۔ ہو سکتا ہے ابھی کہیں اور قیامت اٹھا رکھی ہو۔
چلو جی ایک اور ایک گیارہ ہو گیا ہوگامجھے لگتا ہے نکاح والا پراجیکٹ کامیاب ہو گیا ہے۔ ؛)
اب اپنی بیکری کی منصوبہ بندی میں لگی ہوں گی۔
ہریسہ کھانے سے مسئلہ کیوں ہوا اور بھی تو لوگ کھارہے ہونگے ؟
بھیا کبھی کبھی ایک ہی چیز چار پانچ لوگوں نے ایک ساتھ کھائی ہوتی ہے مگر جا کا معدہ قبولُ نہیں کرتا نقصان اسی کو ہو جاتا ہے یہ ہمیں بڑا تجربہ ہے ۔۔۔ہریسہ کھانے سے مسئلہ کیوں ہوا اور بھی تو لوگ کھارہے ہونگے ؟