تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی ، لئیق احمد اور فیصل عظیم فیصل

مجھ شاعری کی الف بے پے بھی نہیں آتی۔ سو محفل میں سخن سرائی پر بہت بہت معذرت اور تصیح کی بہت درخواست ہے۔ امید ہے آپ مجھے برا شاگرد نہیں پائیں گے۔ :)
زلفی بھائی آپ تو صرف الف بے پے نہیں آتی ہم تو "ی: تک کورے ہیں۔۔۔اور معذرت کیوں سخن سرائ کی ہے کوئی ہرزہ سرائی تو نہیں کی نا۔۔۔ :D
 
زلفی بھائی آپ تو صرف الف بے پے نہیں آتی ہم تو "ی: تک کورے ہیں۔۔۔اور معذرت کیوں سخن سرائ کی ہے کوئی ہرزہ سرائی تو نہیں کی نا۔۔۔ :D

یہ آپکی وسعت قلبی اور بڑا پن ہے ورنہ جو کان خوبصورت کلام سن چکے ہوں اور جن آنکھوں کے سامنے سے عمدہ سخن گزر چکا ہو ان کے لیے "یہ سب" کچھ کسقدر گراں ہو گا کچھ کہنے کا محتاج نہیں۔ :D:)
 
نہیں حضرت برا لگنے کا کیا سوال اصلاح کی غایت بھی بتاتے تو اور اچھا تھا!
اب کچھ گزارشات ہماری بھی جن کا راستہ ہماری لغو گوئی پر آپ کی اصلاح سے کھلا۔

یہ تلفظ پہلی بار نظر نواز ہوا ہے۔

یہاں بھی یہی پہلا سا معاملہ ہے ،کوئی نظیر اگر اس روش کی اساتذہ کے پاس دستیاب ہو سکے؟

یہاں جس قدر کا محل ہے اس میں د پر سکون ہے
قدر رکھتی نہ تھی متاع دل
سارے عالم میں میں دکھا لایا
میر

یہ لفظ شاید لغت میں دستیاب نہیں۔

وزن میں ز پر سکون ہے جو تلفظ آپ نے یہاں برتا ہے نادرست ہے
اس کے سوا آپ کی کچھ گرامر بھی ہمارے سر پر سے گزرتی محسوس ہوئی مگر سوچا شاید ہماری ہی کم علمی ہو اس لئے نظر انداز کیا۔

تراکیب میں نظیر کا نہ ہونا مجھے تو نقص نہیں لگتا کیونکہ جب تک نئی کوششیں نہیں ہونگی تب تک جمود رہے گا البتہ اگر اساتذہ اصلاح فرما دیں تو عنایت ہوگی- خادم نہ دعوی دار ہے کہ وہ ایک مکمل شاعر ہے نہ استاد ہونے کی قابلیت یا دعوی ہے۔ البتہ جہاں کسی شعر میں روانی اور بہاؤ میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہے وہاں اپنے تئیں کوشش کر کے پیش کر دیتا ہوں۔بات بری لگی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔ دیگرے قدر اور وزن والی بات آپ کی یقینا درست ہے میں اسے درست کر دیتا ہوں۔ اور کوئی حکم ہو تو ضرور کیجئے گا
 
اکمل زیدی ، لئیق احمد اور فیصل عظیم فیصل

مجھ شاعری کی الف بے پے بھی نہیں آتی۔ سو محفل میں سخن سرائی پر بہت بہت معذرت اور تصیح کی بہت درخواست ہے۔ امید ہے آپ مجھے برا شاگرد نہیں پائیں گے۔ :)
مجھے آپ لوگ اپنا بھائی ہی رکھیں تو بہتر۔ استاد بننے کی قابلیت نہیں میری۔ ہاں جہاں بولنے کو دل چاہتا ہے بولتا ہوں امید ہے آپ کو برا نہ لگے گا
 
مجھے آپ لوگ اپنا بھائی ہی رکھیں تو بہتر۔ استاد بننے کی قابلیت نہیں میری

رہنمائی ہی فرما دیں۔ چاہے کوئی آپ میں سے ہو۔ مجھ سے اس پر تو پھر بھی طبع آزمائی ہو گئی
مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

لیکن یہ بہت مشکل لگا
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے

یہ عرض کریں کہ کیا یہ واقعی مشکل اور گرہ کس طرح لگاتے ہیں؟
 
لیکن یہ بہت مشکل لگا
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے گرہ لگانے کے لئے اس شعر کا پہلا مصرع یاد کرنا پڑا،
"سرہانے میر کے آہستہ بولو"
پہلے مصرعے کو ہی ذہن میں رکھ کر میں نے گرہ لگائی ورنہ دورا مصرعہ تو میرے بھی قابو میں نہیں آرہا تھا :)
 
لیکن آپ نے ڈائپر پر عمدہ گرہ لگائی :)۔ اس سے پتہ چلا کہ میں اکیلا نہیں ہوں۔ :D
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
یہ آپکی وسعت قلبی اور بڑا پن ہے ورنہ جو کان خوبصورت کلام سن چکے ہوں اور جن آنکھوں کے سامنے سے عمدہ سخن گزر چکا ہو ان کے لیے "یہ سب" کچھ کسقدر گراں ہو گا کچھ کہنے کا محتاج نہیں۔ :D:)
زلفی بھائی۔۔۔ہم تو ٹین کی چھت پر پڑنے والی بارش کی بوندوں کے میوزک پر سر دھندنے والے لوگ ہیں۔۔۔۔اور آپ کی شاعری پڑھ کر کچھ گراں نہیں گذرا۔۔بس۔۔۔
جلدی سے جا کر بزم سخن میں کچھ اچھے کلام پڑھے تو طبیعت بہتر ہوئ۔۔:whistle:
 
اکمل زیدی

محفلین
کیا وزن میں ہے شعر مرے بھائی تول تو
ڈھونڈوں میں ورنہ پھر کوئی قصّائی، بول تو
:)
واہ ایسا لگا جیسے آپ نے صبح فیصل بھائ کے یہاں پائے کا ناشتہ کر کے دوپہر میں میرے ساتھ نہاری سے لنچ کیا اور پھر جاکر یہ شعر وارد ہو آپ سے۔۔۔:LOL:
 
عباد اللہ

محفلین
تراکیب میں نظیر کا نہ ہونا مجھے تو نقص نہیں لگتا کیونکہ جب تک نئی کوششیں نہیں ہونگی تب تک جمود رہے گا البتہ اگر اساتذہ اصلاح فرما دیں تو عنایت ہوگی- خادم نہ دعوی دار ہے کہ وہ ایک مکمل شاعر ہے نہ استاد ہونے کی قابلیت یا دعوی ہے۔ البتہ جہاں کسی شعر میں روانی اور بہاؤ میں رکاوٹ محسوس ہوتی ہے وہاں اپنے تئیں کوشش کر کے پیش کر دیتا ہوں۔بات بری لگی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔ دیگرے قدر اور وزن والی بات آپ کی یقینا درست ہے میں اسے درست کر دیتا ہوں۔ اور کوئی حکم ہو تو ضرور کیجئے گا
بھائی معاملہ تراکیب کا نہیں ہے وزن کا ہے !
اگر یہ نئی بحر کی ایجاد کی کوشش ہے تو یقینا خوش آئیند امر ہے اور اس کا خیر مقدم کرنا چائیے مگر اس میں بھی ضروری ہے کہ شعر کے ہر دو مصرعے ہم آہنگ ہوں۔
:):)
واہ یعنی اصلاح تک بندی۔۔۔@عباداللہ صاحب کو کیوں نظر انداز کردیا آپ نے۔۔۔
بھائی ہم شاگرد ہی بھلے
مقامِ بندگی دے کر نہ لوں شانِ خداوندی:notworthy::notworthy:
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ ایسا لگا جیسے آپ نے صبح فیصل بھائ کے یہاں پائے کا ناشتہ کر کے دوپہر میں میرے ساتھ نہاری سے لنچ کیا اور پھر جاکر یہ شعر وارد ہو آپ سے۔۔۔:LOL:
قبلہ زیدی صاحب، پائیوں والاقصائی وزن پورا نہیں کر سکتا، سری پائے تو شاید فکسڈ اور پیسز کے حساب سےبکتے ہیں (بے بالکسرہ) جب کہ نہاری والا قصائی وزن پورا کرنا خوب جانتاہے۔ :)
 
Top