تیرہویں سالگرہ آئیے آئیے - گرہ لگائیے

عباد اللہ

محفلین
چاہتے ہیں کہ ہم کہیں اچھا
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
عباد اللہ یہ آپ کا ہی شعر ہے اسے تھوڑا سا تبدیل کیا ہے امید ہے برا نہیں لگا ہوگا
نہیں حضرت برا لگنے کا کیا سوال اصلاح کی غایت بھی بتاتے تو اور اچھا تھا!
اب کچھ گزارشات ہماری بھی جن کا راستہ ہماری لغو گوئی پر آپ کی اصلاح سے کھلا۔

تو چار دن کے لیئے ہی سہی مگر مجرم
ذرا تو اپنے لیئے سب کےخیالات تو دیکھ
یہ تلفظ پہلی بار نظر نواز ہوا ہے۔
مسلمانی کی راہ کی گزرن
زندگی بھر نظر نہیں آتی
یہاں بھی یہی پہلا سا معاملہ ہے ،کوئی نظیر اگر اس روش کی اساتذہ کے پاس دستیاب ہو سکے؟
ملک عربوں کے لٹ گئے سارے
پھر بھی ان کو قدر نہیں آتی
یہاں جس قدر کا محل ہے اس میں د پر سکون ہے
قدر رکھتی نہ تھی متاع دل
سارے عالم میں میں دکھا لایا
میر
چھوڑنے کا اگر ارادہ کیا
تیری خریت نظر نہیں آتی
یہ لفظ شاید لغت میں دستیاب نہیں۔
آپ تھوڑا وزن میں لکھیں تو
بات مشکل نظر نہیں آتی
وزن میں ز پر سکون ہے جو تلفظ آپ نے یہاں برتا ہے نادرست ہے
اس کے سوا آپ کی کچھ گرامر بھی ہمارے سر پر سے گزرتی محسوس ہوئی مگر سوچا شاید ہماری ہی کم علمی ہو اس لئے نظر انداز کیا۔
 

سید رافع

محفلین
میں دیکھتا وہ ہنستی، رہتا وہ چپ اکثر
یونہی دن گزرتے تھے، صبح و شام ہوتی تھی

پکایا اسنے آلو گوشت سا جب لیکن
تو یہ تھا حادثہ بڑا، جیتے رہنا ناممکن

سرہانے آہستہ بولو قیلولا کرنے دو اسکو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
 
اس دھاگے کا عنوان ایسا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ کوئی اسٹال لگا ہوا ہے اور میلا دیکھنے آنے والے شائقین کو لہک لہک کر گھیرا جا رہا ہے. :)
سوچتا ہوں کہ روٹھ جاؤں میں
پھر ذرا رک کے مان جاؤں میں
ایسا ناٹک کروں کہ وہ تڑپ اٹھیں
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
آپ کو روٹھنا کہاں زیبا
ایسی صورت نظر نہیں آتی
آپ نوٹنکیاں چلادیکھیں
ہم کو چنداں تڑپ نہیں آتی
کوئی سوچے کہ ہم سے دور رہے
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
 

اکمل زیدی

محفلین
آپ کو روٹھنا کہاں زیبا
ایسی صورت نظر نہیں آتی
آپ نوٹنکیاں چلادیکھیں
ہم کو چنداں تڑپ نہیں آتی
کوئی سوچے کہ ہم سے دور رہے
پر طبیعت ادھر نہیں آتی
دیکھا جو گینگ --- یہاں شاعری کا آج
سوچا کہ کرلوں توبہ یہاں شاعری سے آج
لیکن بھلا ہو آپ کی عمدہ سخن کا یار
بدلا ہے جس نے موڈ مرے بائیکاٹ کا
 

اکمل زیدی

محفلین
تابش بھائی اس لڑی کا عنوان بدل لیں ۔۔۔کچھ یوں۔۔
آئیے آئیے - ریڑھ لگائیے
یہ دیکھیں صرف ثبوت کے طور پر
میں دیکھتا وہ ہنستی، رہتا وہ چپ اکثر
یونہی دن گزرتے تھے، صبح و شام ہوتی تھی

پکایا اسنے آلو گوشت سا جب لیکن
تو یہ تھا حادثہ بڑا، جیتے رہنا ناممکن

سرہانے آہستہ بولو قیلولا کرنے دو اسکو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
 

سید رافع

محفلین
تابش بھائی اس لڑی کا عنوان بدل لیں ۔۔۔کچھ یوں۔۔
آئیے آئیے - ریڑھ لگائیے

اکمل زیدی ، لئیق احمد اور فیصل عظیم فیصل

مجھ شاعری کی الف بے پے بھی نہیں آتی۔ سو محفل میں سخن سرائی پر بہت بہت معذرت اور تصیح کی بہت درخواست ہے۔ امید ہے آپ مجھے برا شاگرد نہیں پائیں گے۔ :)
 
اکمل زیدی ، لئیق احمد اور فیصل عظیم فیصل

مجھ شاعری کی الف بے پے بھی نہیں آتی۔ سو محفل میں سخن سرائی پر بہت بہت معذرت اور تصیح کی بہت درخواست ہے۔ امید ہے آپ مجھے برا شاگرد نہیں پائیں گے۔ :)
آپ کھلے دل کے فرد معلوم ہوتے ہیں۔ :)
اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ :)
 
اکمل زیدی ، لئیق احمد اور فیصل عظیم فیصل

مجھ شاعری کی الف بے پے بھی نہیں آتی۔ سو محفل میں سخن سرائی پر بہت بہت معذرت اور تصیح کی بہت درخواست ہے۔ امید ہے آپ مجھے برا شاگرد نہیں پائیں گے۔ :)
ہم تینوں میں سے فیصل عظیم فیصل بھائی ہی اچھے استاد بن سکتے ہیں۔
 
Top