انٹرویو آئیے عینی شاہ سے باتیں کریں

خیریت محب؟ آج کچھ زیادہ بھوک شوک نہیں لگ رہی؟

نہیں بھوک نہیں لگ رہی ، اصل میں ایک بندہ ہے اس نے نظر لگا رکھی ہے میری پوسٹس کو ، کہیں لفظ کٹ رہے ہیں اور کہیں شرما کر جنس بدل رہے ہیں۔

سوچ رہا ہوں بندہ بدلوں کہ لفظ :LOL:
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں بھوک نہیں لگ رہی ، اصل میں ایک بندہ ہے اس نے نظر لگا رکھی ہے میری پوسٹس کو ، کہیں لفظ کٹ رہے ہیں اور کہیں شرما کر جنس بدل رہے ہیں۔

سوچ رہا ہوں بندہ بدلوں کہ لفظ :LOL:
پھر تو ××××× گلابی اردو کی بات کنفرم ہو رہی ہے نا؟ :rollingonthefloor:
 
عینی شاہ

محفلین
نہیں بھوک نہیں لگ رہی ، اصل میں ایک بندہ ہے اس نے نظر لگا رکھی ہے میری پوسٹس کو ، کہیں لفظ کٹ رہے ہیں اور کہیں شرما کر جنس بدل رہے ہیں۔

سوچ رہا ہوں بندہ بدلوں کہ لفظ :LOL:
ویسے وہ بندہ کون ہیں ۔۔۔مجھے بتائین میں اسے پوچھون میرے اتنے اچھے سے بھائی جان کو نظر میں رکھا ہوا ہے :)
 
پھر تو ××××× گلابی اردو کی بات کنفرم ہو رہی ہے نا؟ :rollingonthefloor:

گلابی اردو ایسے کیسے پکی ہو سکتی ہے قیصرانی ، اس کے لیے بڑی مشق اور ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک پوسٹ میں تو انگریز کا جواز ہے دوسرے میں دقیانوسی سوچ کا :p

گلابی اردو پر لگتا ہے اب دھاگہ کھولنا پڑے گا ، اتنی دیر میں تم یہ پڑھو ۔

ایک پنجابی اپنے اردو بولنے والے دوست سے رات بستر کا انتظام کرکے اطلاع پہنچاتے ہوئے۔

"آرام کرنا ہے تو باہر "ویڑے" میں "منجی ڈٹھی" ہوئی ہے۔

یہ ہوتی ہے گلابی اردو ، آئی سمجھ !!!!!!!:cool:
 
دیکھو نا، میرے دانت کتنے "چیٹے چیٹے" ہیں :bighug:
 
عینی آپ نے کچھ سُنا ! اردو محفل پر گجراتی سِکھائی(سُک۔ھائی نہیں) جا رہی ہے۔
فارقلیط رحمانی ، آپ کا یہ طریقہ بہت موثر ہے اور یقین کریں اس سے سیکھنے میں بہت مدد مل رہی ہے۔

ایسے ہی ہم لاعلموں کو سکھاتے رہیں ، ہلکے پھلکے انداز میں۔ :)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
دراصل کچھ سال پہلے ہوا یوں کہ ہمارے محلے میں ایک شیخ الحدیث صاحب رہنے آئے۔ موصوف نے محلہ کے بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو عربی سکھانے کی غرض سے عربی کلاس شروع کی۔ محلہ کے کوئی صاحب سے کلاس کے اشتہار کے لیے فلیکس بینر بنوانے کے لیے کہا ہوگا۔ وہ صاحب گجراتی میں بینر بنوا کر لائے۔ بینر بخط گجراتی بزبان اردو تھا۔ لیکن کچھ ایسی مضحکہ خیز غلطی ہوئی تھی کہ اس پر لکھا تھا یہاں عربی کی لاش چلتی ہے۔ (بیچارے شیخ الحدیث صاحب! انہوں نے تو دراصل لکھوایا ہوگا: یہاں عربی کلاس چلتی ہے) مزے کی بات یہ کہ وہ بینر دو تین سال تک بدستور شیخ الحدیث صاحب کے گھر کے پاس لٹکتا رہا۔ اور عربی کی لاش چلتی رہی(میری مراد ہے عربی کلاس چلتی رہی)
 
شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا
عینی ، تم نے اردو کسی انگریز سے سیکھی تھی یا مقدس کا روحانی بہن ہو۔ :p

پرورب = کہاوت
اگزامپل = مثال

اور اگر لگے کہ ایک ہی جملہ میں انگریزی کا تڑکا زیادہ لگ گیا ہے تو اپنی مدھو آپا سے پوچھ لیا کرو ۔ :ROFLMAO:
محب بھائی کہاں تک اس کو اردو سیکھائیں گے؟ مجھے اس بات پر کنہیا لال کپور کی ایک بات یاد آ رہی ہے۔

"ڈپو سے گندم لائی تھی اور اس میں سے کنکر چُن رہی تھی لیکن کنکر اتنے زیادہ تھے، بہتر تھا کہ گندم کے دانے چُن لیتی۔"
 
Top