انٹرویو آئیے عینی شاہ سے باتیں کریں

شمشاد آپ دیکھتے جائیں ، یہ اردو سیکھے گی ہی نہیں بلکہ اردو کو تگنی کا ناچ نچایا کرے گی (ویسے یہ کام تو اب بھی کر رہی ہے)۔ :LOL:
 

شمشاد

لائبریرین
مقدس جب آئی تھی تو اس سے بھی بُری حالت تھی اس کی لیکن اب وہ اردو زبان کی کہیں بھی اُستانی لگ سکتی ہے۔
 
مقدس جب آئی تھی تو اس سے بھی بُری حالت تھی اس کی لیکن اب وہ اردو زبان کی کہیں بھی اُستانی لگ سکتی ہے۔

مقدس تو باقاعدہ "فرنگن" تھی ، تقسیم سے پہلے کی کوئی حاکم گوری لگتی تھی جو رعایا کا حال چال پوچھنے رحم کے جذبات کے ساتھ محفل کا چکر لگانے آ جاتی تھی ۔

افسوس کہ اب لگتا ہے آزادی کے بعد رعایا کا حصہ بن گئی ہے اور کبھی کبھی عہد رفتہ کی یاد میں انگریزی کے چھوٹے چھوٹے فقرے کہیں کہیں ٹانک کر دل کو بہلا لیتی ہے۔
 

عینی شاہ

محفلین
دراصل کچھ سال پہلے ہوا یوں کہ ہمارے محلے میں ایک شیخ الحدیث صاحب رہنے آئے۔ موصوف نے محلہ کے بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کو عربی سکھانے کی غرض سے عربی کلاس شروع کی۔ محلہ کے کوئی صاحب سے کلاس کے اشتہار کے لیے فلیکس بینر بنوانے کے لیے کہا ہوگا۔ وہ صاحب گجراتی میں بینر بنوا کر لائے۔ بینر بخط گجراتی بزبان اردو تھا۔ لیکن کچھ ایسی مضحکہ خیز غلطی ہوئی تھی کہ اس پر لکھا تھا یہاں عربی کی لاش چلتی ہے۔ (بیچارے شیخ الحدیث صاحب! انہوں نے تو دراصل لکھوایا ہوگا: یہاں عربی کلاس چلتی ہے) مزے کی بات یہ کہ وہ بینر دو تین سال تک بدستور شیخ الحدیث صاحب کے گھر کے پاس لٹکتا رہا۔ اور عربی کی لاش چلتی رہی(میری مراد ہے عربی کلاس چلتی رہی)
:rollingonthefloor:
 

عینی شاہ

محفلین
محب بھائی کہاں تک اس کو اردو سیکھائیں گے؟ مجھے اس بات پر کنہیا لال کپور کی ایک بات یاد آ رہی ہے۔

"ڈپو سے گندم لائی تھی اور اس میں سے کنکر چُن رہی تھی لیکن کنکر اتنے زیادہ تھے، بہتر تھا کہ گندم کے دانے چُن لیتی۔"
:rollingonthefloor:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہاہاہاہا
عینی ، تم نے اردو کسی انگریز سے سیکھی تھی یا مقدس کا روحانی بہن ہو۔ :p

پرورب = کہاوت
اگزامپل = مثال

اور اگر لگے کہ ایک ہی جملہ میں انگریزی کا تڑکا زیادہ لگ گیا ہے تو اپنی مدھو آپا سے پوچھ لیا کرو ۔ :ROFLMAO:
:laughing:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
Top