آئیے کروشیا سیکھیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

image.png
4

اب اتنی دیر بعد ہمیں سمجھ آئی کہ یہاں تو ہماری ہی کلاس لگی ہوئی ہے ۔ شکر ہے کہ ابھی روؤف بھائی نہیں تھے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اف دس لڑیاں اسکرول ڈاؤن کر کر کے ہاتھ تھک گئے۔ اس میں تو ایک پراجیکٹ بن جانا چاہئے تھا۔ سوائے کروشے ورک کے سب موجود ہے۔ ۔:ROFLMAO:
 
کیونکہ ابھی کروشے ورک سکھانے کی ایڈورٹائزنگ چل رہی ہے۔۔۔ لوگوں کو کلاس جوائن کرنے کے لئے "اکسایا" جا رہا ہے۔ اب یہ الگ بات کہ ہم بھی "کروشیا" بھول "کرو ایشیا" کی سیاحٹ بارے سوچنے لگے۔
 
علی وقار

محفلین
گل یاسمین آپ نے وقت کو کمال مہارت سے 'بانٹ' رکھا ہے۔ کروشیا نہ سکھائیں یہ گر سکھا دیں۔ میں تو یہی سوچتا رہ جاتا ہوں کہ اس عمر میں بندہ کروشیا سیکھے، عبادت کا اہتمام کرے، کسوٹیاں کھیلے، قومی و بین الاقوامی مسائل پر غور کرے، فکر معاش میں مبتلا رہے یا دیگچی میں چمچ ہلاتا پھرے۔ اور، ادھر آپ کا یہ عالم ہے کہ کبھی درختوں سے جنات برآمد کرتی پھر رہی ہیں، کبھی کسوٹی کی پتنگ اڑا رہی ہوتی ہیں، ذہنی آزمائش کے ادق اور پیچیدہ مسائل لے کر سامنے آ جاتی ہیں، کروشیا کا شغل الگ سے اپنا رکھا ہے، اور پالتو جانوروں سے لگاؤ الگ۔ آپ کے دیگر مشاغل بھی ہیں جن کا تذکرہ تفصیل کا متقاضی ہے۔ کیا خیال ہے اگر فرصت بچ رہی ہے تو آپ کو ایک آدھ الیکشن کہیں سے لڑوا دیں؟ ویسے، پرانے وقتوں میں ایسی کثیر الجہت شخصیات کو پِیا دیس پہنچا دیا جاتا تھا، اور اگر عمر زائد ہو تو کالا پانی!
 
ابھی ابھی الحمد للہ نماز فجر ادا کی۔۔ یوں تو اس وقت تلاوت قران سن رہے ہوتے ہیں لیکن چھینکوں سے برا حال ہو رہا تھا تو سوچا چائے پی لی جائے پہلے۔ ادھر چائے کا پانی چولہے پر چڑھایا اور ادھر محفل۔ محفل اور چائے لازم و ملزوم جو ہیں۔ کالے پانی کا وقت تو ابھی بہت دور کا ہے کہ ابھی تو ہم نے پاؤں پاؤں چلنا سیکھا ہے۔ جئیں گے ابھی ان شاء اللہ۔ "دیگر مشاغل" کے بارے لڑی لگا دیں کیا؟ نہیں "الیکشن" ویلے بندوں کا کام ہے اور ہمارا ایک ایک لمحہ انگیج ہے کسی نہ کسی کام سے۔ کل ہی نور وجدان سسٹر نے ڈریس اسٹچنگ سکھانے کا بولا تو ہم نے صبح سویرے ہی ایک سوٹ نکال لیا کہ چلو اسی بہانے ہماری وارڈروب میں بھی ایک سوٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔ بھتنی سے ہماری دوستی ہو گئی ہے۔ اب نجانے ہم اس جیسے ہو گئے ہیں یا وہ ہمارے جیسی۔ تفتیش مکمل ہوتے ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔ دیگچی میں چمچ ہلانے کو لوگوں خاص طور پر عورتوں نے خواہ مخواہ "ہوا" بنا رکھا ہے جبکہ یہ کام "دل " سے کیا جائے تو "فرض" کی طرح بوجھ نہیں لگتا۔ "پیا دیس" پہنچائے جانے کے لئے صرف "آٹا گوندھنا" وہ بھی بغیر ہلے آنا چاہئیے۔ اور یہ کام ہم نے "اچھے" وقت کے لئے اٹھا رکھا ہے ۔:ROFLMAO:
ہاں تو کیا پوچھ رہے تھے آپ۔۔۔۔ وقت کی بانٹ کو۔۔۔ ہماری نیند بہت کم ہے۔ مشکل سے تین گھنٹے۔ اور کندھے کے درد کی وجہ سے پھچلے تین ماہ سے تو وہ بھی کم ہو کر ایک ڈیڑھ گھنٹہ رہ گئی ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وقت کو اچھے سے بانٹنے کے لئے کاندھے زخمی کرنا ضروری ہے۔ بس کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہئیے۔ ہم نے اپنی زندگی کا مقصد اور اس پر چلنے کی راہ پا لی ہے۔ سو اسی ڈگر چلے جا رہے ہیں۔ ویسے بڑی زیادتی کی جو ہمارے باغیچے کی دیکھ بھال والا کام بھول گئے۔ پھل پھول لگانا مالک کا کام۔۔ لیکن بھر بھر مشکیں پانی دینا اور گوڈیاں کرنا یہ تو "مالن" نے ہی کرنا ہے نا۔
 
:zabardast1:
 
صابرہ امین

لائبریرین
گل یاسمین آپ نے وقت کو کمال مہارت سے 'بانٹ' رکھا ہے۔ کروشیا نہ سکھائیں یہ گر سکھا دیں۔ میں تو یہی سوچتا رہ جاتا ہوں کہ اس عمر میں بندہ کروشیا سیکھے، عبادت کا اہتمام کرے، کسوٹیاں کھیلے، قومی و بین الاقوامی مسائل پر غور کرے، فکر معاش میں مبتلا رہے یا دیگچی میں چمچ ہلاتا پھرے۔ اور، ادھر آپ کا یہ عالم ہے کہ کبھی درختوں سے جنات برآمد کرتی پھر رہی ہیں، کبھی کسوٹی کی پتنگ اڑا رہی ہوتی ہیں، ذہنی آزمائش کے ادق اور پیچیدہ مسائل لے کر سامنے آ جاتی ہیں، کروشیا کا شغل الگ سے اپنا رکھا ہے، اور پالتو جانوروں سے لگاؤ الگ۔ آپ کے دیگر مشاغل بھی ہیں جن کا تذکرہ تفصیل کا متقاضی ہے۔ کیا خیال ہے اگر فرصت بچ رہی ہے تو آپ کو ایک آدھ الیکشن کہیں سے لڑوا دیں؟ ویسے، پرانے وقتوں میں ایسی کثیر الجہت شخصیات کو پِیا دیس پہنچا دیا جاتا تھا، اور اگر عمر زائد ہو تو کالا پانی!
میرا خیال ہے کہ یہ اب ایک بکری پال لیں ۔ یہ سب کام بھول جائیں گی ۔ :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہ اب ایک بکری پال لیں ۔ یہ سب کام بھول جائیں گی ۔ :LOL:
جبکہ بکری پالنے سے ہمارا گھاس کاٹنے کا کام کم ہو جائے گا۔ لمبی سی رسی باندھ کر گارڈن میں چھوڑ دیں گے۔۔۔ اس کا پیٹ بھی بھر جائے گا اور ہماری گھاس بھی کٹ جائے گی۔

آپ کی سوچ ہے صابرہ آپا کہ ہم سارے کام بھول جائیں۔ ہر کام کا کوئی حل نکال لیتے ہیں یہاں تک کہ پھٹے ہوئے دودھ کو بھی سی لیتے ہیں اللہ کے کرم سے۔ :rollingonthefloor:
 
Top