آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

محمد وارث

لائبریرین
ہماری دانست میں ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں: ہندوستان، انگلستان، آسٹریلیا اور تبرک کے طور پر، پاکستان، وگرنہ چوتھی ٹیم شاید ویسٹ انڈیز ہی ہو گی ۔۔۔!

اور، ان چار پانچ ٹیموں میں سب سے متوازن ٹیم انگلستان کی معلوم ہوتی ہے ۔۔۔!
پاکستان کی جگہ بطور تبرک ہی سہی صرف تبارک تعالیٰ ہی بنا سکتا ہے۔ :)
 
ہلکے پھلکے بادل آچُکے ہیں بقول سنجے منجریکر جس سے گیند کچھ چھیڑ چھاڑ کر سکتی ہے تاہم مائیکل کلارک نے اس تجزیے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے اصل مسئلہ سپنرز سے ہی ہوگا جو کہ اس دوہری استعمال اور شدید ڈرائی پچ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 
13 اعشاریہ 5 اوورز کے بعد آسٹریلیا 62/1

میچ پریڈیکٹر کے مطابق
انڈیا 84 فیصد آسٹریلیا 16 فیصد

کینگروز کو میچ پریڈیکٹر کو غلط ثابت کرنے کے لئے بہت سے بھی زیادہ محنت کی ضرورت ہے یہاں۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستانی پائلٹ عثمان خواجہ بھارت کے خلاف سرجیکل اسٹرائک کیلیے میدان میں اتر چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی قوم سے خاص دعاؤں کی درخواست۔
 
171/2
33 اوورز

102 گیندوں میں 181 رنز درکار
میکسویل اور سٹؤنس جیسے ہٹر کے چلتے ہنوز آسٹریلیا کے کچھ چانسز باقی ہیں۔
 
آسٹریلیا کو آخری 10 اوورز سے 115 رنز درکار ہیں جبکہ ایسا کرنے کے لئے اسکے پاس 5 وکٹس ہیں۔

کینگروز نے آخری دس اوور میں 116 رنز دھان کئے تھے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا بڑا میچ ہے۔ جنوبی افریقہ بہت زیادہ پریشر میں ہے کیونکہ اگر یہ میچ بھی ہار گئے تو ان کا ورلڈ کپ کم و بیش ختم ہو جائے گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کل آسٹریلیا نے مصباح کی طرح اسٹارٹ لیا اور لیٹ آرڈر میں پوری پاکستانی بیتنگ لائن کی طرح دھڑادھڑ ہو گئے ۔
ویسے ان کے تیور ایسے ہوتے تو نہیں خصوصاََ ساڑھے تین سو کے تعاقب میں ۔
 
کل آسٹریلیا نے مصباح کی طرح اسٹارٹ لیا اور لیٹ آرڈر میں پوری پاکستانی بیتنگ لائن کی طرح دھڑادھڑ ہو گئے ۔
ویسے ان کے تیور ایسے ہوتے تو نہیں خصوصاََ ساڑھے تین سو کے تعاقب میں ۔
وارنر واپسی کے بعد ابھی تک اپنی گیم سیٹ نہیں کر پایا ہے۔
 
جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز جاری۔
اوور کاسٹ کنڈیشنز میں جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیف اینڈ کو کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پروٹیز کی قسمت مسلسل تھکی چل رہی ہے۔
 
Top