آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
میچ ہونے کے چانسز معدوم ہو چُکے ہیں یوں پروٹیز پوائنٹس ٹیبل پر کھاتا تو کھول لیں گے لیکن اس ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کی اُنکی اُمیدیں دم توڑ جائیں گی۔ دوسرے الفاظ میں شاہینوں کی اُمیدوں کو پر وغیرہ لگ جائیں گے۔
 
کل کا میچ (سریلنکا بمقابلہ افغانستان) بھی بارش کی نظر ہونے کے قوی امکان ہے جبکہ (پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا) بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بولے تو شاہین اگر نسبتاً آسان (افغانستان،بنگلہ دیش) کو ہرانے کے علاوہ نیوزیلینڈ، انڈیا، جنوبی افریقہ میں سے کسی ایک کو شکست دے دیں تو ٹاپ فور کا امکان روشن تر ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کل کا میچ (سریلنکا بمقابلہ افغانستان) بھی بارش کی نظر ہونے کے قوی امکان ہے جبکہ (پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا) بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
آج ایک دوست نے انگلستان سے یہ ہفتہ بھر کا موسمیاتی شیڈول بھیجا ہے:
B5-B3-F394-129-D-444-A-8-D7-C-F9-B97-E633-FE2.jpg
 
لندن کا کل کا موسم کا حال تو کچھ اور ہی کہانی بتا رہا ہے۔
دونوں کے درمیان فاصلہ 152 میل ہے۔ :)

انگلستان پاکستان کی طرح وسیع و عریض نہیں ہے۔ جو موسم اس کے ایک شہر میں ہے قریبا ویسا ہی دیگر شہروں میں ہوتا ہے :)
 
ورلڈ کپ کرکٹ 2019ء کی موسٹ فیورٹ ٹیمیں
1 . عمران خان کے سالے . انگلینڈ
2 . شعیب ملک کے سالے . انڈیا
3 . وسیم اکرم کے سالے . آسٹریلیا
4 . ان تمام کے سالوں کی بہنوں کا سسرال . پاکستان
 
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ، ایک چکر نیوزی لینڈ کا لگا لو، رشتہ داری بن ہی جائے گی ۔ ۔۔۔۔
ٹھیک ہے ،
ہم پاسپورٹ بنواتے ہیں ،
آپ ویزے کا انتظام کر دیجیے گا ،
سید عمران بھائی ایئر لائن کا ٹکٹ اور وہاں کی رہائش کا انتظام کر دیں گے ،
باقی اللہ مدد کرنے والا ہے ،
ہم راضی ہیں ۔
 

سید عمران

محفلین
ٹھیک ہے ،
ہم پاسپورٹ بنواتے ہیں ،
آپ ویزے کا انتظام کر دیجیے گا ،
سید عمران بھائی ایئر لائن کا ٹکٹ اور وہاں کی رہائش کا انتظام کر دیں گے ،
باقی اللہ مدد کرنے والا ہے ،
ہم راضی ہیں ۔
ٹھیک ہے، ہم وہاں کی جیل میں آپ کی رہائش کا خاطر خواہ انتظام کرائے دیتے ہیں!!!
:lol::lol::lol:
 
Top