آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
ایک آدھ وکٹ تو گرنی چاہیے اب تاکہ دوسری اور تیسری کے گرنے کی نوبت آ سکے ۔۔۔! اس کے بعد ایک آدھ ہیٹ ٹرک ہو جائے اور پاکستان کی طرف سے کوئی سنچری داغ دے تو شاید کی بات ہے کہ ہم آسٹریلیا کو ہرا نے میں کامیاب ہو ہی جائیں ۔۔۔!
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک آدھ وکٹ تو گرنی چاہیے اب تاکہ دوسری اور تیسری کے گرنے کی نوبت آ سکے ۔۔۔! اس کے بعد ایک آدھ ہیٹ ٹرک ہو جائے اور پاکستان کی طرف سے کوئی سنچری داغ دے تو شاید کی بات ہے کہ ہم آسٹریلیا کو ہرا نے میں کامیاب ہو ہی جائیں ۔۔۔!

لیجیے ! ایک وکٹ گر گئی ۔ :)
 
ریویو میں ایل بی ڈبلیو ہوا تھا تو دیا کیوں نہیں گیا؟

یار اب جب آپ خود اقرار کر چُکے ہیں تو پلیز اپنے آئی کیو لیول کو بھی ری کال کر لیں پلیز پلیز ۔۔۔

نیرنگ خیال سے پچھلی بار راولپنڈی میں ملاقات ہوئی تھی۔ اگر آپ فارغ ہیں تو ضرور جائیں۔

کافی سال قبل دوسری آئیڈی نے ملاقات کی تھی۔ محفل پر سرچ کر کے دیکھ لیں۔ یہیں کہیں ہوگی۔
 
ہر انسان عقل کل نہیں ہوتا۔ سوال پوچھنا گناہ نہیں ہے۔

چلیں پھر بتائے دیتا ہوں کہ آئی سی سی رول کے مطابق
فیصلہ اوور ٹرن ہونے کے لئے تینوں ریڈ ہونا لازمی ہیں۔ اگر ایک بھی ایمپائر کال ہوگی تو ایمپائر کا فیصلہ برقرار رہے گا اور ٹیم کے پاس ری ویو بھی باقی رہے گا۔ (جو کہ پچھلے ری ویو میں ہوا)
اور اگر ایک بھی گرین آجائے تو ری ویو ضائع ہو جائے گا۔ (جو کہ اس وارنر کے خلاف ری ویو میں ہوا)

کوشش ضرور کرنا پلیز پلیز پلیز
 
شکریہ۔ یہ تینوں ریڈ کون کون سے ہیں کی وضاحت بھی فرما دیں۔

کر دینے آں سرکار،

پچ آؤٹ سائیڈ لگ نہ ہو (ریڈ)
امپیکٹ یعنی پیڈ پر گیند وکٹوں کے سامنے لگے (ریڈ)
ہٹنگ، نصف سے زیادہ گیند وکٹ کو لگ رہی ہو (ریڈ)

ہور کُجھ !!
 
Top