آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

فرقان احمد

محفلین
یہ متوقع نتیجہ ہے، اور اب گمان غالب ہے کہ آسٹریلیا، ہندوستان اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر جائیں گے۔ انگلستان کے چانسز بھی بہت زیادہ ہیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے غالباً اپنا اگلا ہر میچ جیتنا پڑے گا۔ یعنی کہ ہندوستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو بھی شکست دینا ہو گی۔ خیر، یہ ناممکن تو نہیں ہے، تاہم، کافی مشکل معاملہ معلوم ہوتا ہے ۔۔۔!
 

جاسم محمد

محفلین
لیجیئے حسن علی شاہد آفریدی کی طرح آؤٹ ۔
پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہونے پر یقین رکھتی ہے
Capture.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
میں نے دیگر ٹیموں میں نوٹ کیا ہے کہ بیٹسمین زیادہ تر زمین پر کرکٹنگ شاٹس لگاتے ہیں۔ جبکہ اکثر پاکستانی بیٹسمین گیند کو اٹھا نے والی شاٹ لگاتے ہیں اور یوں کیچ آؤٹ زیادہ ہوتے ہیں۔ غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کاش ٹیم عمران خان کی اس نصیحت پر عمل کر لیتی جو وزیر اعظم نے کی ہی نہیں ۔
ٹیم نے عمران خان کے پہلے میچ سے قبل کی گئی نصائح کا جو عملی مظاہرہ میدان میں کیا تھا۔ اس کے بعد میرا نہیں خیال وزیر اعظم اب مزید اس معاملہ میں پڑنا چاہیں گے :)
 
Top