آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
ٹھیک ہے کہ 500 رنز ٹیسٹ میچ میں ہی ہوتے ہیں، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیسٹ میچ ہی بنا لیا جائے۔
پاکستانی بلاوجہ بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ اینڈیز جیسی اچھی ٹیمیں بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔ رہی سہی کسر بارش کی تخریب کاری نے پوری کر دی تھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی بلاوجہ بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ اینڈیز جیسی اچھی ٹیمیں بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔ رہی سہی کسر بارش کی تخریب کاری نے پوری کر دی تھی۔
آپ پاکستانی ہوتے تو پاکستانیوں کی حالت سمجھتے جناب!
 
پاکستانی بلاوجہ بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ اینڈیز جیسی اچھی ٹیمیں بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔ رہی سہی کسر بارش کی تخریب کاری نے پوری کر دی تھی۔
میرا نہیں خیال کہ کوئی ایک پاکستانی بھی سنجیدہ ہے 500 کے لیے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
پاکستانی بلاوجہ بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ، سری لنکا، ویسٹ اینڈیز جیسی اچھی ٹیمیں بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔ رہی سہی کسر بارش کی تخریب کاری نے پوری کر دی تھی۔
اب کیسی بے صبری اور کیسا اضطراب جناب! ۔۔۔ سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکتے یہ جانتے ہوئے واپسی کی ٹکٹیں بھی کٹا لی گئی ہیں۔ اس لیے یہ میچ صرف اس نیت سے دیکھا جا رہا ہے کہ آخری بار پاکستان جیتے گا کہ ہارے گا ۔۔۔ بہت سے لوگ تو یہ زحمت بھی نہیں کر رہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
نہیں سر، اس بات کا ہے کہ اسرائیل کرکٹ کیوں نہیں کھیلتا۔ :)
کھیلتا ہے جناب۔ کرکٹ امپائرز کو ملنے والا یہ "اسلحہ" ایک اسرائیلی امپائر کی ہلاکت بعد ہی واجب قرار دیا گیا تھا :)
Bruce-Oxenford-813614.jpg

گیند لگنے سے اسرائیلی امپائر ہلاک
 
محمد وارث

لائبریرین
کھیلتا ہے جناب۔ کرکٹ امپائرز کو ملنے والا یہ "اسلحہ" ایک اسرائیلی امپائر کی ہلاکت بعد ہی واجب قرار دیا گیا تھا :)
Bruce-Oxenford-813614.jpg

گیند لگنے سے اسرائیلی امپائر ہلاک
چلیں پھر ہم دعا گو ہیں کہ اسرائیل کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر پائے، پھر آپ سے پوچھیں گے "دکھ" یا وغیرہ وغیرہ۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری دانست میں اس ورلڈ کپ کے فوری بعد محترم فخر زمان کو ٹیم سے باہر رکھنا اور شعیب ملک صاحب کے ہاتھ میں رخصتی کا پروانہ تھمانا لازم ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہماری دانست میں اس ورلڈ کپ کے فوری بعد محترم فخر زمان کو ٹیم سے باہر رکھنا اور شعیب ملک صاحب کے ہاتھ میں رخصتی کا پروانہ تھمانا لازم ہے۔
چونکہ فخر زمان کا تعلق فوج سے رہا ہے اس لئے انہیں "ایکسٹینشن" دیا جا سکتا ہے :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہماری دانست میں اس ورلڈ کپ کے فوری بعد محترم فخر زمان کو ٹیم سے باہر رکھنا اور شعیب ملک صاحب کے ہاتھ میں رخصتی کا پروانہ تھمانا لازم ہے۔
شعیب ملک کے فارغ ہونے کی خبر چل چکی۔۔ شنید ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں بھی کوئی چانس نہیں ہے ان کے کھیلنے کا اب !
 
جاسم محمد

محفلین
چلیں پھر ہم دعا گو ہیں کہ اسرائیل کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر پائے، پھر آپ سے پوچھیں گے "دکھ" یا وغیرہ وغیرہ۔ :)
بچپن میں جب ہماری کلاس کا کوئی بچہ امتحانات میں اول، دوئم، سوئم پوزیشن تک نہیں پہنچ پاتا تھا تو چوتھی ، پانچویں پوزیشن لینے والے کو سر "حوصلہ افزائی" کا انعام اپنے خرچے سے دےدیتے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کے ساتھ بھی اب ایسا ہی رویہ رکھنا چاہئے :)
 
بولے تو اس لڑی کی آخری کڑی بھی مکمل ہو گئی کہ کل گیل صاحب بھی غالباً کیرئیر کا آخری میچ کھیل گئے۔

نوے کی دہائی کی آخری کڑی

شعیب ملک کے فارغ ہونے کی خبر چل چکی۔۔ شنید ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں بھی کوئی چانس نہیں ہے ان کے کھیلنے کا اب !
 
چیمپئنر ٹرافی 2009 !!
اُن کے لئے جنکو لگتا ہے انڈیا/انگلینڈ/کیویز/آئی سی سی نے ساز باز کر کے شاہینو کو باہر کیا۔
انڈیا باہر !!
پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل ہفتہ کو

مزا آ رہا ہے پڑھنے کا۔
بات اس وقت بھی لعنت، ملامت سے شروع ہوئی تھی۔ :p

ہمیشہ یہی حال رہا ہے۔۔

دیکھا جائے تو پورے ٹورنامنٹ میں ابھی تک پاکستان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی۔
پہلے میچ میں‌ ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم سے بھی ایک لحمے کے لیے دب گئے تھے۔

دوسرے میچ میں انڈیا میچ جیتا ہوتا ہوا تھا۔
اتفاق سے آخر میں وکٹیں گر گئیں۔

اور ابھی بھی ایسا ہی ہوا۔

اور انڈیا کے خلاف بڑا اسکور بھی ایک اتفاق ہے کہ شعیب ملک نے 50 کے بعد
تھوڑا تیز کھلینا شروع کردیا تھا۔

ورنہ اُس میچ میں بھی بیٹنگ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔

قسمت نے ہی ساتھ دیا
اللہ کرے آگے بھی ساتھ دے :praying:
 
جاسم محمد

محفلین
ہمیشہ یہی حال رہا ہے۔۔
ہمیشہ یہی حال رہا ہے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہی رہے گا ۔ الحمدللّٰہ اس وقت بلے اور بوٹ کی مشترکہ حکومت ہے۔ جو انشاءاللہ ۲۰۲۳ تک چلے گی۔ یعنی اگلے ورلڈ کپ تک نیا پاکستان نہ بھی بنا تو نئی کرکٹ ٹیم تو بن ہی جائے گی :)
 
جاسم محمد

محفلین
دعاء کریں کہ پاکستان یہ میچ صرف جیت جائے تاکہ کل سے ھم اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر سکیں کہ کوالیفائنگ کرائیٹیریا net run rate نہیں ھونا چاھئیے اگر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ھیں تو یہ دیکھا جائے کہ دونوں ٹیمز کی گروپ میٹنگ میں کونسی ٹیم جیتی تھی اور فٹبال میں یہی ھوتا ھے بعد میں goals' difference دیکھا جاتا ھے
(فارورڈ ایز ریسیوڈ، مارخور سازش گروپ)
 
Top