آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019

جاسم محمد

محفلین
یہ کافی بیوقوفانہ اصول ہے کہ ٹیم پوری آؤٹ ہو گئی لیکن پھر بھی جیت سکتی ہے سپر اوور کی بدولت
کرکٹ کے کھیل میں کھلاڑیوں سے زیادہ اہمیت ٹوٹل اسکور کی ہوتی ہے۔ معلوم نہیں امریکہ میں بیس بال کی کیا صورت حال ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس موازنہ کےساتھ ساتھ یہ بھی دیکھ لیں کہ اس وقت سونا کس بھاؤ ملتا تھا اور آج کیا بھاؤ ملتا ہے
آپ کے خیال میں یہ صرف 'افراطِ زر' کا معاملہ ہے؟

سونا 1975ء میں: قریب 150 ڈالر فی اونس
سونا موجودہ ریٹ: قریب 1400 ڈالر فی اونس

یعنی اس عرصے میں سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں نو دس گنا بڑی ہے اور کرکٹ کی پرائز منی پانچ سو گنا بڑی ہے۔
 
وجی

اس وقت کرکٹ کو دیکھنے والے کتنے تھے اور آج کتنے ہیں؟؟
اس وقت کرکٹ کتنا کما کر دے رہی تھی اور آج کتنا کما کر دے رہی ہے ؟؟
تمام باتیں شامل ہیں اس پانچ سو گنا بڑی انعامی رقم میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس وقت کرکٹ کو دیکھنے والے کتنے تھے اور آج کتنے ہیں؟؟
اس وقت کرکٹ کتنا کما کر دے رہی تھی اور آج کتنا کما کر دے رہی ہے ؟؟
تمام باتیں شامل ہیں اس پانچ سو گنا بڑی انعامی رقم میں۔
سب شامل ہیں، اسی لیے میں نے کیری پیکر کا ذکر کیا تھا۔ کرکٹ میں پیسہ اور رنگ سب اس نے بھرے ہیں۔ کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ اس نے دیا (اس نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو ایک سیزن کا اتنا معاوضہ دینے کا کنڑیکٹ کیا تھا کہ جتنا وہ اپنے سارے کیرئیر میں نہیں کما سکتے تھے۔ نتیجے کے طور پر قریب قریب ساری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی ملکی ٹیم چھوڑ کر اس کی ورلڈ سیریز میں شمولیت اختیار کر لی)۔ کرکٹ میں رنگین وردی، سفید بال، کالی سائٹ سکرین سب اس نے شروع کی تھیں۔

وہ پہلا آدمی تھا جس نے یہ سوچا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کی گیم سے زیادہ ٹی وی کی گیم ہے، اور اس کا یہ آئیڈیا بلین ڈالرز کا آئیڈیا تھا۔ آج کرکٹ میں اربوں ڈالر ٹی وی کمپنیاں ہی لگا رہی ہیں۔

رہی سہی کسر آئی پی ایل نے پوری کر دی۔ آئی پی ایل کی موجودہ برانڈ ویلیو 6 ارب ڈالر سے زائد ہے، اور دنیا کی ہر طرح کی اسپورٹس میں چھٹی بڑی لیگ ہے۔

اور شاید آپ غلط سمجھ رہے ہیں، میں کرکٹ میں پیسے یا گلیمر کے خلاف نہیں ہوں، بلکہ اس چیز کے خلاف ہوں کہ پیسے یا گلیمر کو "ڈیو" اہمیت ضرور دیں لیکن ان کو کرکٹ کے قوانین وغیرہ کی بنیاد نہ بنائیں۔
 
حسیب

محفلین
اگر نیوزی لینڈ کی جگہ بنگلہ دیش ہوتی تو انہوں نے آئی سی سی سے نتیجہ بدلنے کی درخواست کر دینی تهی
 
حسیب

محفلین
دو ہزار سات کے ورلڈ کپ فائنل میں جب امپائروں نے اندهیرے میں آسٹریلیا سے اوور کروائے تو آئی سی سی نے اگلے ایونٹ میں تمام امپائروں اور میچ ریفری کو شامل نہیں کیا تها.

اب ایسا کچه ہونے کا امکان ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر نیوزی لینڈ کی جگہ بنگلہ دیش ہوتی تو انہوں نے آئی سی سی سے نتیجہ بدلنے کی درخواست کر دینی تهی
ولیمسن نے اس طریقے کو "شرمناک" قرار دیا ہے:

67256746_10156406945257555_2987870149232558080_n.png
 
محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ نے چار ورلڈ کپ فائنل کھیلے ہیں، چاروں میں اسے چیز کرنا تھا اور چاروں ہی میں نہیں ہوا، پھر بھی ورلڈ چمپیئن تو وہ بن ہی گئے! :)

67240419_10156409728487555_3924209355183882240_n.png
 
جاسم محمد

محفلین
خواہشات، تبصرات اور اُمیدات کے برعکس اس دفعہ رن رہٹ گزشتہ ورلڈ کپ سے کم رہا۔۔۔
آپ کے اصرار پر یہ لڑی کھولی تھی کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کے کرکٹ ڈھانچہ پر تفصیل سے لکھیں گے۔ لیکن شائد کہیں بزی ہو گئے ہیں :)
وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی
 
آپ کے اصرار پر یہ لڑی کھولی تھی کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کے کرکٹ ڈھانچہ پر تفصیل سے لکھیں گے۔ لیکن شائد کہیں بزی ہو گئے ہیں :)
وزیراعظم نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی

آپ نے منقتبس بالا لڑی 3 جولائی کو کھولی، جبکہ میں نے اصرار تذکرہ 5 جولائی کو کیا۔ کیا آپ بھی مانیکا خاندان جیسی صلاحیتوں سے مالا مال تو نہیں؟
نئی لڑی کھولیں اب۔
جس میں نئے ڈومیسٹک سسٹم، ریلو کٹوں وغیرہ سب پر بات ہو سکے۔۔۔
 
Top