کرکٹ میں گلیمر اور پیسے کی صرف ایک مثال:
1975ء پہلا ورلڈ کپ: کل انعامی رقم 9 ہزار پونڈز (اس وقت کے ریٹ کے حساب سے 19 ہزار امریکی ڈالر)
1975ء ورلڈ کپ: فاتح ٹیم (ویسٹ انڈیز) کا انعام: 2 ہزار پونڈز (چار ہزار 3 سو ڈالر)
2019ٰء ورلڈ کپ: کل انعامی رقم ایک کروڑ امریکی ڈالر
2019ء ولڈ کپ: فاتح ٹیم (انگلینڈ) کا انعام: چالیس لاکھ امریکی ڈالر
44 سال کا سفر 19 ہزار سے ایک کروڑ ڈالر تک کا ہے اور فاتح کے لیے چار ہزار ڈالر سے چالیس لاکھ ڈالر تک!
مائیکل ہولڈنگ کا ایک انٹرویو یاد آ رہا ہے جو کیری پیکر کی ورلڈ سیریز کے متعلق تھا، جس نے 1977ء میں پرائیوٹ طور پر کھلاڑیوں کو زیادہ پیسے دے کر ان کی ملکی ٹیموں سے توڑ لیا تھا اور آسٹریلیا میں اپنے ٹی وی چینل کے لیے پرائیوٹ ٹیسٹ اور ون ڈے میچ منعقد کروائے تھے۔ ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ جب اس سیریز کے بعد اپنے ملک واپس گیا اور اپنے بینک سے بیلنس چیک کیا تو زندگی میں پہلی بار چار ہندسوں میں (ایک ہزار ڈالر سے اوپر) بینک بیلنس دیکھ کر اسے یقین ہی نہیں آیا کہ یہ اس کا اکاؤنٹ ہے۔