آئی فون 7 میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کا امکان!

فاتح

لائبریرین
میرے پاس تو دونو ہی ہیں سام سنگ نوٹ فور جو کہ ایک عرصے سے استعمال کررہا ہوں بہت ہی ودھیا ہے اور ابھی کل ہی لیا ہے آئی فون سکس پلس 64 جی بی ، سانوں دسو کہیڑے پاسے جائیے تے منجی کتھے ڈاہیے ؟
جی ایس ایم ایرینا پر دونوں کا موازنہ دیکھیں
http://www.gsmarena.com/compare.php3?idPhone1=6434&idPhone2=7243
سی پی یو
ریم
سکرین سائز
ریزولیوشن
جی پی یو
اور پھر فیصلہ کریں کہ کون سا رکھنا ہے۔ یوں بھی نوٹ 4 تو آپ استعمال کر چکے کافی عرصہ، اب کچھ دن آئی فون بھی استعمال کر کے دیکھیں۔ پھر جو اچھا لگے وہ رکھ لیں۔
 
فاتح

لائبریرین
متفق۔ آئی فون ایک لغژری پراڈکٹ ہے۔ اور ہر اک کی استطاعت سے باہر ہے۔
جو شخص 700 یا 750 ڈالرز کا سام سنگ ایس 6 ایج پلس خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے اس کے لیے مزید 100 یا 150 ڈالر خرچ کرنا بھی مشکل نہیں اس لیے یہ "استطاعت" کا ڈراما ایپل صرف اپنے کم کوالٹی کے فون کو عوام کو چونا لگا کر مہنگا بیچنے کے لیے کرتا ہے۔
ایک تو آپ ایپل کی پڑھائی ہوئی پٹیاں پڑھتے رہتے ہیں بڑے مزے سے۔ جیسے ہمارا بنایا ہوا آئی فون ایک لگژری ڈیوائس ہے اور باقی سب نان لگژری کیوں کہ وہ ہم نے نہیں بنایا ۔
جب ٹیکنالوجی میں مار کھا رہے ہوں اور گھٹیا ٹیکنالوجی مہنگے داموں بیچنی ہو تو ایسے ہی بے وقوف بنایا جاتا ہے کہ "لگژری" سمجھ کے ہی گھٹیا مال خرید لو، دیکھو کتنا چمکایا ہے ہم نے اسے یہ دیکھو اوپر دیکھو ایپل کا کا لوگو دیکھو، ہائے ہائے ہائے کتنا چمک رہا ہے نا، اسے ہم نھے لگژری کا نام دیا ہوا ہے اور آپ بے وقوف ہماری پڑھائی ہوئی احمقانہ پٹیاں پڑھ کے ہماری دولت میں اضافہ کر رہے ہو، لے لو ، لے لو، ٹیکنالوجی کم درجے کی ہے، ہر لحاظ سے ہم دوسرے بلکہ تیسرے درجے کا مال آپ کو ٹکا رہے ہیں لیکن لگژری ہے لگژری ہے لگژری ہے لگژری ہے لگژری ہے لگژری ہے لگژری ہے لگژری ہے
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ایک تو آپ ایپل کی پڑھائی ہوئی پٹیاں پڑھتے رہتے ہیں بڑے مزے سے۔ جیسے ہمارا بنایا ہوا آئی فون ایک لگژری ڈیوائس ہے اور باقی سب نان لگژری کیوں کہ وہ ہم نے نہیں بنایا ۔
اسی لئے تو لگژری ہے کہ ایپل نے بنایا ہے۔ جیسے رولیکس کی گھڑیاں۔ قیمت برینڈ کی لیتے ہیں نہ کہ ہارڈ ویئر کوالٹی کی۔
 
فاتح

لائبریرین
وائر لیس چارجنگ ایک اچھا فیچر ہے۔ لیکن یہ ایسا فیچر بھی نہیں کہ نہ ہو تو کوئی قیامت برپا ہو جائے گی۔ اگر ایپل بغیر چوری چکاری کئے اسے قانونی طور پر شامل کرنا چاہتی ہے تو اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
ایک اور بے وقوف بنانے والا جملہ جو ایپل اپنے معصوم خریداروں کو پڑھاتا ہے کہ فلاں اور فلاں اور فلاں اور فلاں بھی اور فلاں بھی اور فلاں بھی بہت اچھے فیچرز ہیں لیکن ان کے بغیر قیامت برپا نہیں ہو گی اور ہمارے نام نہاد "لگژری آئٹم" میں فلاں بھی نہیں اور فلاں بھی نہیں اور فلاں بھی نہیں اور فلاں بھی نہیں اور فلاں بھی نہیں اور فلاں بھی نہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیسے ہمیں اتنے دو جو ان سب ٹیکنالوجیز کے ساتھ آنے والے جدید ترین فونز بھی نہیں مانگ رہے کیونکہ ہم نے بتایا ہے نا کہ ہمارا ٹیکنالوجی سے کچھ لینا دینا نہیں ہم تو اسے "لگژری آئٹم" کہہ کر بیچ رہے ہیں۔
ہاں جس دن یہ فلاں اور فلاں اور فلاں ہم اپنے فون میں شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے اس دن یہی فلاں ڈھمکاں دنیا کی اہم ترین ایجادات اور خوبیاں بن جائیں گی۔
 
آپ مفروضے اچھے گھڑ لیتے ہیں۔ ہم نے ایپل کی پراپیگنڈہ سائٹس کا مطالعہ صرف چپ گیٹ اسکینڈل کو سمجھنے کیلئے کیا تھا ۔ وگرنہ عام حالات میں تو ہمارا دور دور تک ان سے کوئی واسطہ نہیں۔ یہ نئی آئی فون والی خبر بھی جنرل ٹیکنالوجی نیوز پڑھتے وقت ملی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
اسی لئے تو لگژری ہے کہ ایپل نے بنایا ہے۔ جیسے رولیکس کی گھڑیاں۔ قیمت برینڈ کی لیتے ہیں نہ کہ ہارڈ ویئر کوالٹی کی۔
چلیں تو بس آج کے بعد آپ وعدہ کریں کہ کبھی ایپل کو ٹیکنالوجی کے حساب سے اچھا نہیں بتائیں گے اور اسے کمتر درجے کا فون مانیں گے اور اسے محض ایک لگژری آئٹم کہا کریں گے۔
رہی رولیکس کی بات تو اس پر آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ گوگل کا سہارا لیں کہ رولیکس گھڑیاں کیوں مہنگی ہیں اور انہیں کمپیٹیٹرز پر کیا فوقیت حاصل ہے۔
مارکیٹنگ اسی کا تو نام ہے کہ چکنی چپڑی باتوں اور سٹنٹس کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا کر انہیں کمتر درجے کا مال مہنگے داموں بیچو۔ اور مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ جو لوگ ان مارکیٹنگ کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اپنی محنت کی کمائی دے کر کمتر درجے کی چیز خرید لیتے ہیں وہ بعد میں اپنی خفت چھپانے کے لیے اس کی خوبیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان خوبیوں کو دنیا کے سامنے پیش کر کے اس کمتر درجے کے مال کو اچھا کہتے رہتے ہیں تا کہ دنیا انہیں بے وقوف نہ سمجھے۔
 
arifkarim

معطل
اور مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ جو لوگ ان مارکیٹنگ کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اپنی محنت کی کمائی دے کر کمتر درجے کی چیز خرید لیتے ہیں وہ بعد میں اپنی خفت چھپانے کے لیے اس کی خوبیاں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان خوبیوں کو دنیا کے سامنے پیش کر کے اس کمتر درجے کے مال کو اچھا کہتے رہتے ہیں تا کہ دنیا انہیں بے وقوف نہ سمجھے۔
یہاں آپ سے غلطی یہ سرزد ہوئی کہ ہمارا حالیہ فون کمپنی کی طرف سے مفت میں ملا ہوا ہے۔ ہمیں سیم سنگ ایج پلس کی آفر بھی تھی لیکن ہم نے خود ہی رد کردی کہ اگلے سال جب نیا فون ملنے کا وقت آئے گا تو تب لے لوں گا۔ ہمارے پاس ایپل اور سیمسنگ کے خاص کنٹریکٹ ہیں اور تمام ملازمین کو نئے سال کی خوشی میں لیٹسٹ ماڈلز الاٹ کئے جاتے ہیں۔ اگر واقعتاً محنت کی کمائی سے آئی فون لیتا تو افسوس ہوتا۔ یہ تو فری کا مال ہے۔
 
اوہ اگر مفت ملا ہوا ہے تب ٹھیک ہے۔
لیکن افسوس صرف اس بات پر ہے کہ آپ کو گدھے گھوڑے کا فرق نہیں معلوم اور جب آپ کو گدھے اور گھوڑے دونوں کی آفر تھی تو آپ نے گدھا لینے کو فوقیت دی۔ میرا مطلب ہے نام نہاد لگژری کو اصل اور کئی گنا بہتر ٹیکنالوجی پر فوقیت دی۔
 
جی بالکل فرق معلوم ہے اور شاید پہلے بھی کہیں ذکرکر چکا ہوں کہ کام پر اینڈروئیڈ، آئی او ایس، ونڈوز موبائل سب ہی موجود ہوتے ہیں۔ آئی فون کو فوقیت آئی او ایس کی وجہ سے دی تھی کہ وہ ہمیں ذاتی طور پر اینڈروئیڈ سے زیادہ پسند ہے۔ جب زیادہ فیچر والے فون کا من کریگا تو پھر آئی او ایس کی قربانی دینے ہی پڑے گی۔ تب تک آئی فون کو انجوائے کر رہا ہوں۔
 
صبیح

محفلین
جو شخص 700 یا 750 ڈالرز کا سام سنگ ایس 6 ایج پلس خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے اس کے لیے مزید 100 یا 150 ڈالر خرچ کرنا بھی مشکل نہیں اس لیے یہ "استطاعت" کا ڈراما ایپل صرف اپنے کم کوالٹی کے فون کو عوام کو چونا لگا کر مہنگا بیچنے کے لیے کرتا ہے۔
ہائی اینڈ انڈروئیڈاور آئی فون لیٹسٹ ماڈل کے ریٹس تقریباً برابرہیں،میں نے آپ کی ساری پوسٹس آئی فون کے حوالے سے پڑھی ہیں ،۔
آپ کے سامنے چند پوائنٹس رکھناچاہتاہوں۔
جتنی قیمت کا میں نےہائی اینڈ انڈروئیڈ فون لیاتھا، آئی فون سکس ۱۶ گیگ اسی قیمت پر دستیاب تھا۔لیکن اب۲۰۱۶میں میرے انڈروئیڈفون کی قیمت آئی فون فائیو سے بھی کم رہ گئی ہے اس کے برعکس آئی فون سکس سکینڈ ہینڈ کی قیمت دگناہے(ایسا کیوں ہے؟)۔
آئی فون مہنگا نہیں ہے اب تو سام سانگ گلیکسی سیریز،ایچ ٹی سی ایم سیریز،ایل جی جی سیریز ،سونی ایکسپیریا زیڈ سیریز بھی آئی فون سے قیمت کے لحاظ سے تھوڑا اوپر ہیں بالخصوص سام سانگ گلیکسی۔
۲۰۱۴ میں آئی فون ریلیز ہوا اس تاریخ سے قریب ترین پہلے یا بعد کے انڈروئیڈ فون سکینڈ ہینڈ چھ ماہ یا سال دو سال تک فروخت کریں تو جو قیمت آئی فون کی ہوگی اس سے نصف پر انڈروئیڈ فون فروخت ہوگا(میں پاکستان کی نہیں بلکہ اس ملک کی مارکیٹ کا ذکر کررہاہوں جہاں اس وقت موجودہوں)۔

ماضی کے حوالے سے آئی فون کے ہارڈوئیرز میں پلاسٹک کا موازنہ سام سانگ اور دیگر انڈروئیڈ فونز سے کیجئے گا کہ کن میں بہتر درجے کی پلاسٹک استعمال ہوئی ہے ۔
رہاسوال سپیسفیکشن کا تو انڈروئیڈ ہائی اینڈ فلیگ شپ میں تین تین چار چار گیگ ریم،دہرے تہرے کواڈ کور چپس آئی فون ڈوئل کور کے مقابلے میں آرہے ہیں،لیکن آئی فون کا آئی اوایس کو اتنے زیادہ طاقت ور پراسسرکی ضرورت نہیں ہے کہ وہ ڈوئل کور پر بھی اتنی رفتار سے چلتاہے جتناکہ انڈروئیڈ کے فلیگ شپ پر انڈروئیڈ۔
انڈروئیڈ فونز میں یو آئی ڈوئل کورز پر چلائیں گے تو وہ سلو رن ہوگا۔۔۔۔سام سانگ کا ٹچ ویز بھاری ہے، اسکے لیے زیادہ ریم زیادہ بہتر پراسسر چپ کی ضرورت ہے،۔
آئی فون ہارڈوئیرز کا موازنہ انڈروئیڈ فلیگ شپ ہائی اینڈموبائل ہارڈوئیرزسے نہ کریں بلکہ یہ دیکھیں کہ ڈوئل کورز کے حامل آئی فون اور انڈروئیڈ فلیگ شپ پر ہر ایک ایپ کتنی رفتار سے کھلتی ہے۔(یہ اسی طرح ہے جسطرح ۱۳۰۰سو اور تین چار پانچ ہزارسی سی کی گاڑیاں ۱۲۰ کلومیٹرکی رفتار سےچلتی ہیں،اصل مقصد ۱۲۰کلومیٹر کی حد ہے اور دونوں اس رفتار پر پورااتررہی ہیں)
سب سے اہم نقطہ یہ بھی سامنے رکھناچائیے کہ جس قیمت پر آئی فون لیاجائے اسی قیمت پر انڈروئیڈ فون لیں تو دوسال تک اس کی اپ ڈیٹ سائیکل رہتاہے اب ڈیٹ ختم ہوتے ہی جب دوسرا انڈروئیڈ ورژن نکلتاہےفون سے بوریت محسوس ہوتی ہے،آئی فون کی اپ ڈیٹ فوری طور پر موصول ہوتی اور سلسلہ جاری رہتاہے،(آئی فون 4ایس پر اب بھی تازہ ترین ورژن 9اپ ڈیٹ موصول ہورہی ہے)۔
آئی اوایس اگر انڈروئیڈ فونز میں ہوتو آئی فون لینے والے کم لوگ ہوں گے،آئی فون محض آئی او ایس کی وجہ سے لیاجارہاہے۔
یہ لوگوں کی پسند ناپسند ہے کہ وہ دنوں میں سے کون سااوایس پسند کرتے ہیں۔
آئی اوایس اپنی جگہ پر صارفین کی بڑی تعداد رکھتاہے تو دوسری طرح انڈروئیڈ کے چاہنے والے بھی لاکھوںمیں ہیں،۔
میں نیوٹرل ہوں اور میری نظر میں سب فونز میں کوئی نہ کوئی نقص کمی بیشتی ہوتی ہے،اس لیے کوئی فون کسی سےبہتر نہیں ہے ،البتہ جیساکہ میں نے عرض کیاہے کہ ایپل آئی فون ایک دو سال بعد فروخت کریں تو انڈروئیڈ فون سے اچھے داموں پر فروخت ہوتاہے اور یہ پوائنٹ مجھے تب سمجھ آیاجب میں نے اپنے انڈروئیڈ فون کی سکینڈہینڈقیمتیں آئی فون سے ملائیں تو یہ دیکھ کر افسوس ہواکہ جس فون کو میں نے آئی فون سکس کی قیمت پر لیاتھا اس کی مارکیٹ ویلیو کئی سال پرانے آئی فون فائیو سے بھی کم ہے۔

Top