جو شخص 700 یا 750 ڈالرز کا سام سنگ ایس 6 ایج پلس خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے اس کے لیے مزید 100 یا 150 ڈالر خرچ کرنا بھی مشکل نہیں اس لیے یہ "استطاعت" کا ڈراما ایپل صرف اپنے کم کوالٹی کے فون کو عوام کو چونا لگا کر مہنگا بیچنے کے لیے کرتا ہے۔
ہائی اینڈ انڈروئیڈاور آئی فون لیٹسٹ ماڈل کے ریٹس تقریباً برابرہیں،میں نے آپ کی ساری پوسٹس آئی فون کے حوالے سے پڑھی ہیں ،۔
آپ کے سامنے چند پوائنٹس رکھناچاہتاہوں۔
جتنی قیمت کا میں نےہائی اینڈ انڈروئیڈ فون لیاتھا، آئی فون سکس ۱۶ گیگ اسی قیمت پر دستیاب تھا۔لیکن اب۲۰۱۶میں میرے انڈروئیڈفون کی قیمت آئی فون فائیو سے بھی کم رہ گئی ہے اس کے برعکس آئی فون سکس سکینڈ ہینڈ کی قیمت دگناہے(ایسا کیوں ہے؟)۔
آئی فون مہنگا نہیں ہے اب تو سام سانگ گلیکسی سیریز،ایچ ٹی سی ایم سیریز،ایل جی جی سیریز ،سونی ایکسپیریا زیڈ سیریز بھی آئی فون سے قیمت کے لحاظ سے تھوڑا اوپر ہیں بالخصوص سام سانگ گلیکسی۔
۲۰۱۴ میں آئی فون ریلیز ہوا اس تاریخ سے قریب ترین پہلے یا بعد کے انڈروئیڈ فون سکینڈ ہینڈ چھ ماہ یا سال دو سال تک فروخت کریں تو جو قیمت آئی فون کی ہوگی اس سے نصف پر انڈروئیڈ فون فروخت ہوگا(میں پاکستان کی نہیں بلکہ اس ملک کی مارکیٹ کا ذکر کررہاہوں جہاں اس وقت موجودہوں)۔
ماضی کے حوالے سے آئی فون کے ہارڈوئیرز میں پلاسٹک کا موازنہ سام سانگ اور دیگر انڈروئیڈ فونز سے کیجئے گا کہ کن میں بہتر درجے کی پلاسٹک استعمال ہوئی ہے ۔
رہاسوال سپیسفیکشن کا تو انڈروئیڈ ہائی اینڈ فلیگ شپ میں تین تین چار چار گیگ ریم،دہرے تہرے کواڈ کور چپس آئی فون ڈوئل کور کے مقابلے میں آرہے ہیں،لیکن آئی فون کا آئی اوایس کو اتنے زیادہ طاقت ور پراسسرکی ضرورت نہیں ہے کہ وہ ڈوئل کور پر بھی اتنی رفتار سے چلتاہے جتناکہ انڈروئیڈ کے فلیگ شپ پر انڈروئیڈ۔
انڈروئیڈ فونز میں یو آئی ڈوئل کورز پر چلائیں گے تو وہ سلو رن ہوگا۔۔۔۔سام سانگ کا ٹچ ویز بھاری ہے، اسکے لیے زیادہ ریم زیادہ بہتر پراسسر چپ کی ضرورت ہے،۔
آئی فون ہارڈوئیرز کا موازنہ انڈروئیڈ فلیگ شپ ہائی اینڈموبائل ہارڈوئیرزسے نہ کریں بلکہ یہ دیکھیں کہ ڈوئل کورز کے حامل آئی فون اور انڈروئیڈ فلیگ شپ پر ہر ایک ایپ کتنی رفتار سے کھلتی ہے۔(یہ اسی طرح ہے جسطرح ۱۳۰۰سو اور تین چار پانچ ہزارسی سی کی گاڑیاں ۱۲۰ کلومیٹرکی رفتار سےچلتی ہیں،اصل مقصد ۱۲۰کلومیٹر کی حد ہے اور دونوں اس رفتار پر پورااتررہی ہیں)
سب سے اہم نقطہ یہ بھی سامنے رکھناچائیے کہ جس قیمت پر آئی فون لیاجائے اسی قیمت پر انڈروئیڈ فون لیں تو دوسال تک اس کی اپ ڈیٹ سائیکل رہتاہے اب ڈیٹ ختم ہوتے ہی جب دوسرا انڈروئیڈ ورژن نکلتاہےفون سے بوریت محسوس ہوتی ہے،آئی فون کی اپ ڈیٹ فوری طور پر موصول ہوتی اور سلسلہ جاری رہتاہے،(آئی فون 4ایس پر اب بھی تازہ ترین ورژن 9اپ ڈیٹ موصول ہورہی ہے)۔
آئی اوایس اگر انڈروئیڈ فونز میں ہوتو آئی فون لینے والے کم لوگ ہوں گے،آئی فون محض آئی او ایس کی وجہ سے لیاجارہاہے۔
یہ لوگوں کی پسند ناپسند ہے کہ وہ دنوں میں سے کون سااوایس پسند کرتے ہیں۔
آئی اوایس اپنی جگہ پر صارفین کی بڑی تعداد رکھتاہے تو دوسری طرح انڈروئیڈ کے چاہنے والے بھی لاکھوںمیں ہیں،۔
میں نیوٹرل ہوں اور میری نظر میں سب فونز میں کوئی نہ کوئی نقص کمی بیشتی ہوتی ہے،اس لیے کوئی فون کسی سےبہتر نہیں ہے ،البتہ جیساکہ میں نے عرض کیاہے کہ ایپل آئی فون ایک دو سال بعد فروخت کریں تو انڈروئیڈ فون سے اچھے داموں پر فروخت ہوتاہے اور یہ پوائنٹ مجھے تب سمجھ آیاجب میں نے اپنے انڈروئیڈ فون کی سکینڈہینڈقیمتیں آئی فون سے ملائیں تو یہ دیکھ کر افسوس ہواکہ جس فون کو میں نے آئی فون سکس کی قیمت پر لیاتھا اس کی مارکیٹ ویلیو کئی سال پرانے آئی فون فائیو سے بھی کم ہے۔