آئی فون 7 میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کا امکان!

arifkarim

معطل
یہ بتاتے جائیں کہ یہ نمبر ون کس حساب سے کہہ رہے ہیں؟ کیا باقی ٹیکنالوجیز کمپنیز سے منافع کے حساب سے سب سے بہتر؟ یا اثاثے سب سے زیادہ ہونےکے حوالے سے؟ یا ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہونے کے حوالے سے؟
لیکن یہ خیال رہے کہ جس بھی حوالے سے نمبر ون کہنا ہو، براہِ مہربانی مستند حوالوں کے بغیر مت کہیے گا تا کہ آپ کی بات میں وزن ہو :)
فاربز کے مطابق اثاثوں اور سیلز کے حساب سے ایپل نمبر ون ہے:
http://www.forbes.com/sites/liyanch...mpanies-apple-beats-samsung-microsoft-google/

باقی والفاتح اعلم!
 
باباجی

محفلین
یار انہوں نے پراڈکٹ کی ویلیو بڑھانی ہے
سانو کی :D
لیکن ایک بات نوٹس کی ہے کہ ایپل والے اینڈرائیڈ کے اور اینڈ رائیڈ والے ایپل کے مخالف ہیں
یوزرس کی بات کررہا ہوں
مجھے تو ٹاپ آف دا لائن فیچر اینڈرائیڈ سیٹس کے ہی لگے
 
فاتح

لائبریرین
آئیڈیاز چوری کرنے کے اعتبار سے بھی ایپل جیتتا ہے
Think differently:laughing:
سام سنگ کے ایئر ویو فیچرز سے متاثر ہو کے فورس ٹچ کا فیچر شامل کر دیا اور اسے اپنی انو ویشن قرار دے دیا۔ یعنی وہی کام جو سام سنگ کے ایئر ویو میں انگلی سکرین کے اوپر لانے سے اور سونی ایکسپیریا سولا میں فلوٹنگ ٹچ سے ہو رہے تھے وہی کام سکرین کو زور سے دبا کر کروانے کو انو ویشن کہتے ہیں۔
گو کہ یہ انو ویشن بھی سام سنگ اور پھر سونی کی ہی ہے لیکن جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ بعد میں آنےو الی چیز عموماً بہتر ہوتی ہے تو مجھے بھی سام سنگ کے ایئر ویو اور سونی ایکپیریا کے فلوٹنگ ٹچ میں ایپل کی جدت جسے وہ تھری ڈی کہتے ہیں بہتر لگی ہے۔
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
سام سنگ کے ایئر ویو فیچرز سے متاثر ہو کے فورس ٹچ کا فیچر شامل کر دیا اور اسے اپنی انو ویشن قرار دے دیا۔ یعنی وہی کام جو سام سنگ کے ایئر ویو میں انگلی سکرین کے اوپر لانے سے ہو رہے تھے وہی کام سکرین کو زور سے دبا کر کروانے کو انو ویشن کہتے ہیں۔
گو کہ یہ انو ویشن بھی سام سنگ کی ہی ہے لیکن جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ بعد میں آنےو الی چیز عموماً بہتر ہوتی ہے تو مجھے بھی سام سنگ کے ایئر ویو میں ایپل کی جدت جسے وہ تھری ڈی کہتے ہیں بہتر لگی ہے۔
اس بات کو دبا کر ہی رکھنا چاہیے نہیں تو ایک اور بار سام سنگ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا کہ ایپل سے پہلے انو ویٹ کیوں کیا
 
فاتح

لائبریرین
وائرلیس چارجنگ
میں سمجھا شاید پچھلے سال کی لڑی ہے ۔۔۔۔
اسی تاخیر پر اکڑنے کے حوالے سے ہی میں نے لکھا تھا کہ
حضور والا، جب 2020 میں آئی فون میں یہ کرو سکرین والا فیچر آ جائے گا اور ایپل والے اپنے صارفین کو بتائیں گے کہ ہم دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی فون 12 ایس میں کرو سکرین کی انوویشن لے کر آئے ہیں جو آئی او ایس 18 میں سپورٹڈ ہے اور یہی آئی فون کا سیلنگ پوائنٹ ہو گا تب آپ کو اس کی افادیت سمجھ میں آئے گی۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
سام سنگ کے ایئر ویو فیچرز سے متاثر ہو کے فورس ٹچ کا فیچر شامل کر دیا اور اسے اپنی انو ویشن قرار دے دیا۔ یعنی وہی کام جو سام سنگ کے ایئر ویو میں انگلی سکرین کے اوپر لانے سے اور سونی ایکسپیریا سولا میں فلوٹنگ ٹچ سے ہو رہے تھے وہی کام سکرین کو زور سے دبا کر کروانے کو انو ویشن کہتے ہیں۔
گو کہ یہ انو ویشن بھی سام سنگ اور پھر سونی کی ہی ہے لیکن جیسا کہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ بعد میں آنےو الی چیز عموماً بہتر ہوتی ہے تو مجھے بھی سام سنگ کے ایئر ویو اور سونی ایکپیریا کے فلوٹنگ ٹچ میں ایپل کی جدت جسے وہ تھری ڈی کہتے ہیں بہتر لگی ہے۔

اگر آپ گراؤنڈ ٹو ایئر میزائل اور زیر زمین ایٹمی دھماکوں کو ایک جیسا ہی سمجھتے ہیں تو آپکی مرضی۔
 
arifkarim

معطل
اسی تاخیر پر اکڑنے کے حوالے سے ہی میں نے لکھا تھا کہ
وائر لیس چارجنگ ایک اچھا فیچر ہے۔ لیکن یہ ایسا فیچر بھی نہیں کہ نہ ہو تو کوئی قیامت برپا ہو جائے گی۔ اگر ایپل بغیر چوری چکاری کئے اسے قانونی طور پر شامل کرنا چاہتی ہے تو اسکی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
میرے پاس تو دونو ہی ہیں سام سنگ نوٹ فور جو کہ ایک عرصے سے استعمال کررہا ہوں بہت ہی ودھیا ہے اور ابھی کل ہی لیا ہے آئی فون سکس پلس 64 جی بی ، سانوں دسو کہیڑے پاسے جائیے تے منجی کتھے ڈاہیے ؟
 
فاتح حمیرا عدنان زیک محمد خلیل الرحمٰن انہیں منجی فراہم کریں :)
 
فاتح

لائبریرین
جی لیکن ٹیکنالوجی کے لحاظ سے اینڈروئیڈ فونز بہتر ہیں کہ وہاں آپ کے پاس ایک سے زائد کمپنیز ہیں۔
اور مجھے بطور خریدار اور صارف اسی میں دلچسپی ہے کہ مجھے کم پیسوں میں بہتر چیز یا بہتر ٹیکنالوجی کون بیچ رہا ہے۔ اب وہ ایک کمپنی بنائے یا ایک ہزار کمپنیاں مل کر بنائیں، مجھے تو جہاں سے اچھی چیز ملے گی وہیں سے لوں گا۔ خواہ اس کے اوپر سیب بنا ہو یا امرود۔
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کم درجے کا مال مہنگا بیچنے سے دولت تو بڑھتی ہی ہے لیکن مجھے بطور خریدار یہ خوبی نہیں بلکہ خامی لگتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
اوہ منجی ہے حضورر پر ڈاہنے کی تھاں نہیں ہے آئی مین محاورے کی زبان میں پوچھ رہا ہوں کہ دونوں میں بہترین کونسا ہے کسے رکھوں اور کسے چھوڑوں
یہ بحث اگر شروع ہو گئی تو بہت دور تک جائے گی۔ بہتری اسی میں ہے کہ دونوں موبائل رکھیں۔ ایک خراب ہوا تو دوسرا ریزرو میں ہوگا ہی۔
 
arifkarim

معطل
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کم درجے کا مال مہنگا بیچنے سے دولت تو بڑھتی ہی ہے لیکن مجھے بطور خریدار یہ خوبی نہیں بلکہ خامی لگتی ہے۔
متفق۔ آئی فون ایک لغژری پراڈکٹ ہے۔ اور ہر اک کی استطاعت سے باہر ہے۔ لیکن جسکو آئی او ایس زیادہ پسند ہے وہ بہترین سے بہترین اینڈروئیڈ فون پر آئی فون کو فوقیت دیگا۔ جس دن آئی او ایس کا کرنل کسی اینڈروئیڈ فون پر چل گیا اس دن ایپل کا دیوالیہ نکل گیا۔
 
Top