مبارکباد آئی لو یو ،۔۔

تیشہ

محفلین
آ جائیں، آ جائیں، ضرور آئیں عمرہ ادا کرنے۔ اسی بہانے ہم بھی جدہ ہو آئیں گے اور عمرہ بھی ادا کر آئیں گے۔




تو آپ بہانے ناں نا تلاش کریں مجھ سے پہلے ہی آپ ہو آئیے ۔ آپ کے لئے کیا مشکل ہے بھلا ۔؟ اور جدہ دور بھی نہیں ہے :confused:
 

تیشہ

محفلین
آ جائیں، آ جائیں، ضرور آئیں عمرہ ادا کرنے۔ اسی بہانے ہم بھی جدہ ہو آئیں گے اور عمرہ بھی ادا کر آئیں گے۔





ایک چینل لگتا ہے ٹی ۔ وی پے ڈی ۔ ایم ڈیجٹل (DM DIGITAL,) اس پر ہفتہ ، اتوار اک پروگرام ہوتا ہے ۔ جسکا نام ہے لاہور ۔۔۔ لاہور ۔۔۔لاہور ،
اس شو کو دو لڑکیاں کرتیں ہیں ، ایک کا نام ثنا ہے ، دوسری کا کا یاد نہیں اسوقت :(
لائیو شو ہے رات نو سے لے کر ایک بجے تک ۔ ۔ اس میں لوگ کال کرتے ہیں اور لاہور کے بارے میں شئیر کرتے ہیں ،، :grin: اُفففففففففففف ،، آپ یقین نہیں کریں گے کہ انکے شو میں جتنی بھی کالز آتیں ہیں سب مردوں کی ۔ :grin: اور وہ بھی سعودی عرب سے ۔ ، میں کل سے دیکھ رہی ہوں اس شو کو ،، کوئی ایک بھی خواتین کی کال نہیں آئی ، جتنی بھی دو ، تین گھنٹے کا اس شو کا وقت ہے سب کرنے والے مرد خصرات ہیں ، اور کدھر سے بھلا :confused: سعودیہ سے ۔ ۔
اور بات انکی کیا ہوتی ہے کہ ، کیسی ہیں ثنا جی آپ ؟ آج آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ،میں نے سوچا آپکے پروگرام میں شامل ہوا جائے اور آپکو بتایا جائے آج کہیں آپکو نظر نا لگ جائے ۔ :grin:
پھر دوسری سے بات ہوتی ہے کہ جی میں رانا سیعد بات کر رہا ہوں سعودی عرب سے ۔
آپ اتنے دنوں سے آئی کیوں نہیں :confused: آپکے نا آنے سے ہمیں یہ پروگرام بلکل پسند نہیں آیا ،آپ ایسے نا تڑپایا کریں ، اور چھٹی نا مارا کریں ،
پھر دو تین باتوں کے بعد اگلا کالر ،،جی میں سعودی عرب سے نمعان بات کر رہا ہوں کیسی ہیں آپ ثنا جی ، ہم تو سارا سارا وقت آپکے شو کے انتظار میں ہوتے ہیں کب شروع ہو اور آپکو دیکھنا نصیب ہو ،
:grin:
یا میرے خدایا ،، :rolleyes: اس سارے شو میں کرنے والے سعودیہ کے ہی بھلا کیونکر ، وہ بھی سب کے سب مرد ،

ایک اور کال آئی جی میں بشیر بول رہا ہوں سعودیہ سے ۔ سوچا آپکے دیدار سے ہم محروم ہی نا رہ جائے ۔ گھنٹہ ھو چلا ہے فون کئے ہوئے مگر انتظار کروا کروا کے مار دیتے ہیں جی ، ہم نے تو آپکی آواز سننی ہوتی ہے ۔
ان :grin: اس بندے کی آواز سنکر میں چونک گئی کیونکہ بلکل شمشاد ص آپکے جیسے تھی ۔ سو میں نے ہمتن کان کھڑے کرکے سنا :grin::grin: کہیں یہ شمشاد ص تو نہیں ہیں :lol::lol: ان لڑکیوں کے ساتھ ہر بار اک سنگر بھی بیٹھا ہوا ہوتا ہے للو پنجو سا ،،جو انکی فرمائشوں پر انکو گیت گا کر سناتا ہے :lol:
جب اس بشیر نے بول بول کر انکو تنگ کرلیا تو دونوں لڑکیوں کا دل تھا کہ اب اس کالر کو ذرا اس عباس نامی سنگر سے بات کرائی جائے تاکہ انکی جان چھوٹ جائے ،
ثنا نے اس سے کہا جی بشیر صاحب آپ نے ہم دونوں سے تو خوب بات کرلی اب ذرا عباس صاحب سے کریں ،
کہنے لگا جی نہیں مجھے نہیں کسی اور سے بات کرنی ، میں نے تو آپ سے ہی کرنے کو کی تھی ، اور آپ سے ہی کروں گا ، جبتک آواز نا سن لو چین نہیں ملتا اس لئے آپ ہی بات کریں :lol::lol::lol:
 

شمشاد

لائبریرین
میرے تو گھر میں ٹی وی ہی نہیں ہے تو مجھے کیا پتہ یہ کیسا شو ہے اور کون کرتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بشیر بیچارہ مریض ہو گا کوئی اور وہ بھی ذہنی۔ ابھی چند دنوں میں اسے کہہ دے گا ثنا جی میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں، یہ سب کاروبار کرنے کا طریقہ ہے۔ میرا خیال ہے اس کال کے پیسے بھی عام کال سے زیادہ ہوں گے جس کا کچھ حصہ اس ٹی وی والوں کو بھی جاتا ہو گا۔
 

تیشہ

محفلین
یہی تو میں آپکو بتا رہی ہوں کہ سعودیہ سے سب کالیں آتیں ہیں اور سب للو پنجو مرد ، ذہنی بیمار ،
 

تیشہ

محفلین
:cool: جناب کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نا لیں ، میں تو دیکھ سن کر انجوائے کر رہی تھی اس شو کو ،اور سب لکھنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ باجو مجھے سنا رہی ہیں :confused:

نہیں آپ سے تو میں ویسے ہی سب شئیر کرتی ہوں اسی ئے آپکو بتا رہی ہوں ،،

:music::music:
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ باجو اور ہاں میں سنجیدہ بالکل بھی نہیں ہوا اس پر۔




ہونا بھی نہیں چاہئیے ۔ ایک آپ اور چھوٹے بھا ہی باقی بچے ہیں میری لسٹ میں ، اور آپ سے ہی میں مذاق ، شرارت کرتی ہوں ، اگر آپ بھی سنجیدہ ہوگئے تو اللہ ہی حافظ ہے ،

ویسے قسم سے آپ واقعی بہت اچھے ہیں ، کبھی بھی آجتک آپ نے تنگ نہیں کیا ، ورنہ تو یہاں کسی سے بات کیا کرلی جائے سر پر چڑھنے لگتے ہیں

3d-animated-emoticons-smileys22.gif


خیر ، میں بھی سر سے اتار کر ، پھینک دینے کی عادی ہوچکی ہوں
animated0137.gif
،
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم بوچھی ، کیسی ہیں ؟

آپ نے تازہ ترین کوئی نئی ڈش بنائی ہو ان دنوں تو بتائیں




وسلام ، شگفتہ ابھی ٹھیک ہوں ،، کل سے زیادہ بہتر ہوں ،،
تازہ ترین ڈش :confused: ۔؟ ویسے تو آج آلو گوبھی بنائی ہوئی ہے ۔ مگر کل سے میرا دل کر رہا تھا کہ سب کی تکہ ِ بوٹی کر ڈالو ں ،، مگر تکہ بوٹی تو نا کر سکی مگر ذہن میں تکہ کے نام یاد رہ گیا ۔ اس لئے آج میں ابھی کچھ دیر بعد چکن تکہ منگوا کر کھانے کو ہوں ،،۔
آجائیے آپ بھی ،۔۔۔
care2.gif
 

تیشہ

محفلین
آج کا مینیو تو معلوم ہے آپ کا :)




کہاں گئیں آپ :confused::confused: آج کتنے دن ہوئے ہیں آپکا اتا پتا نہیں ،
اتنی دیر تو میں نے بھی نہیں لگائی تھی اسدن بریڈ لانے میں :lol::lol:
آپ تو لگتا ہے بریڈ خود بنانے میں لگ گئی ہیں آجکل :lol:


کڑھی ختم کردی نا ۔۔ :(
فرحت آپکی کڑھی کا کیا ہوا ؟
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن میں نے رات میں تکہ ہی کھایا تھا، ساتھ میں سیخ کباب تھے اور ہاں دال کی بھی ایک پلیٹ تھی۔
اصل میں میرے ایک دوست آئے تھے دوسرے شہر سے تو ان کو کھانا کھلانے لے گیا تھا۔
 

تیشہ

محفلین
آپ نے بھی وہی کچھ کھایا ہے جو میں نے بھی منگوا کر کھایا تھا ،،۔ مجھے بھی چسکے لگانے کی عادت ہے ہفتے میں دو دن میں ریسٹورنٹ سے تقریبا یہی کچھ منگواتی ہوں ،۔ چکن تکہ ، سیخ کباب ۔، تندوری چکن ،چکن جلفریزی ۔، وغیرہ وغیرہ ، اب تو ریسٹورنٹ فون ہی کرتی ہوں ہیلو بولتی جاتی ہوں انکو پتا چل جاتا ہے اسکا مینیو تیار کرکے ہوم ڈلیوری کرنی ہے ،
اپنے کھانے پکا پکا کر ، اور کھا کھا کر میں تنگ آئی پڑی ہوں :(
ابھی بھی دو سالن بنا کر ، نکلی ہوں کچن سے باہر تھک ٹٹ گئی ہوں :(
 

شمشاد

لائبریرین
اوہو اتنا تھک ٹُٹ جانے سے اب ایسا کریں کہ دو دن آرام بھی کریں۔
میں ہوٹل سے بہت کم کھاتا ہوں اور اگر کھاؤں بھی تو سوکھا سوکھا کھانے کو ترجیح دیتا ہوں۔ ان کے گھی سے اللہ معاف ہی رکھے۔
 

تیشہ

محفلین
اوہو اتنا تھک ٹُٹ جانے سے اب ایسا کریں کہ دو دن آرام بھی کریں۔
میں ہوٹل سے بہت کم کھاتا ہوں اور اگر کھاؤں بھی تو سوکھا سوکھا کھانے کو ترجیح دیتا ہوں۔ ان کے گھی سے اللہ معاف ہی رکھے۔




نہیں اتنا بھی نہیں ٹوٹی کہ اب دو دن آرام پر ہی گزار دوں :confused: آج کھیر بنانی ہے کہ پیچھلے ہفتے ایک بار بنانے کو اٹھی تھی ۔ ۔۔ دیکھا تو چینی ختم تھی ۔۔ ۔ چینی آئی تو دودھ کم تھا ۔ ۔۔ اور جب دونوں چیزیں تھیں تو میری سستی آڑے آگئی ۔ آج بناتی ہوں شام کو ،۔۔

مجھے تو کچھ نہیں ہوتا ریسٹورنٹ کے کھانے کھانے میں ۔۔ ۔ میں تو سپائیسی کھاتی ہوں ، مینیو سب کے میں نے لاکر رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور پھر جو ڈش منگوانی ہو ۔۔۔ آڈر کردیتی ہوں دو ، سالن ، چکن ، سلاد، نان ، چٹنیاں یہ سب میں چٹ پٹ کر جاتی ہوں کبھی نوٹ ہی نہیں کیا کہ گھی کی کیا پوزیشن ہے ۔
البتہ بچے یہ سب کھانے نہیں شوق سے کھاتے تو انکے لئے پیزا آتا ہے ،
اپنے بنا بنا کر دماغ ماوف ہوگیا ہے سمجھ نہیں آتی کہ اب کیا پکایا جائے :confused: اس لئے دو ، دن میں باہر کے کھاتی ہوں ،
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کہاں گئیں آپ :confused::confused: آج کتنے دن ہوئے ہیں آپکا اتا پتا نہیں ،
اتنی دیر تو میں نے بھی نہیں لگائی تھی اسدن بریڈ لانے میں :lol::lol:
آپ تو لگتا ہے بریڈ خود بنانے میں لگ گئی ہیں آجکل :lol:


کڑھی ختم کردی نا ۔۔ :(
فرحت آپکی کڑھی کا کیا ہوا ؟

السلام علیکم بوچھی کیسی ہیں آپ ؟

میں یہیں ہوں ، واقعی آپ سے بات نہیں ہو پائی ۔
بریڈ تو میں آپ سے ہی منگا لینی ہے :)
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم بوچھی کیسی ہیں آپ ؟

میں یہیں ہوں ، واقعی آپ سے بات نہیں ہو پائی ۔
بریڈ تو میں آپ سے ہی منگا لینی ہے :)




السلام علیکم ،، کہاں گم ہیں آپ اتنے دنوں سے :confused:

ابھی تو میں چلی ، بچوں کو سکول سے لاکر گھر چھوڑوں اور پھر اپنے کاموں سے نکلوں ۔۔ آپ سے واپس آکر بات ہوتی ہے اگر آپ سو نا گئیں ہوں :grin:
 
Top