کیسی رہی اقراء کی عید؟ اور کیسا لگ رہا ہے ہاسٹل میں رہنا؟
جی فرحت ، اقراہ کی عید تو باقیوں کے ساتھ خوب ہی رہی ، بھانجے بھانجیاں آئے ہوئے تھے سب کزن اکھٹے تھے سو خوب انجوائے کرتے رہے ہیں ،تصویریں بناتے رہے ہیں ، ویڈیو بناتے رہے ہیں ،کافی ہلہ گلہ رہا تھا رات گیارہ بجے تک ۔ ہاسٹل میں بھی اسکا دل لگ چکا ہے ۔ خوش ہے ، اور ریلکس ہے ، کمپنی اسکو اچھی مل گئی ہے اسی کے جیسی لڑکیوں کی تو اسی وجہ سے خوش ہے ، آرام سے ہے ، روز رات ، شام فون پے رابطہ رہتا ہے ۔ میں بھی کافی مطمین ہوں ، اب ہمیں بھی عادت پڑگئی ہے ۔ اسلئے آرام سکون سے ہوں ، مگر اکثر اقراہ کو پکار بیٹتھی ہوں ، جب گھر میں تھی تو ، اقراہ مجھے آدھا کپ چائے بنادو ، اقراہ کچن صاف کرلو ، اقراہ مجھے روٹی لادو ، اقراہ مناہل کا بستر ٹھیک کرلو اور اسے نیند آرہی ہے لٹا آؤ ، وغیرہ وغیرہ
اب یہ سارے کام مجھے خود کرنے پڑ رہے ہیں ، نمرہ نے کچن کا سنبھالا تو ہے ، ساتھ میں گھر کی صفائیاں بھی نمرہ کرتی ہیں، مناہل ڈسٹنگ ، اور رات سونے سے پہلے دروازے کھڑکیا ں سب چیک کرنے کا کام اقراہ کے بعد مناہل نے لیا ، اور مجھے دیکھکر ہنسی آتی ہے دونوں بہنیں پہلے لڑ لڑ مرتیں تھیں اب اقراہ کے جانے کے بعد اک دوسرے سے بے حد پیار و خیال سے رہنے لگیں ہیں ، ذمے داریاں بھی لے رہی ہیں