آتا جاتا مجھے ککھ نہیں

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ

نوٹ: تحریر پڑھنے سے پہلے میری کوئی بات یاں کوئی لفظ اگر ناگوار گزرے تو پیشگی معذرت قبول فرمائیں

کافی دن سے سوچ رہی تھی کچھ لکھوں لیکن جیسے ہی میں کچھ لکھنے بیٹھتی تو مجھے پر عیاں ہوتا کہ کیا لکھوں آتا جاتا تو مجھے ککھ نہیں سچ بات ہے یہ تو آپ محفلین کی ذرا نوزی ہے مجھے جیسی کم عقل کو برداشت کر رہے ہیں.
کہا جاتا ہے جب انسان نے کچھ حاصل کرنا ہو تو اس کو سوال کرنے چاہیے یا مطالعہ کرنا چاہیے اور سوچنا چاہیے میری سب سے بڑی مشکل ہی یہی ہے کہ مجھ سے سوچا نہیں جاتا. اس لیے میں نے دوسرے والی حکمتِ عملی اپنائی ہے سوال کرنے والی لیکن سوال بھی میں کہاں کرتی ہوں بس بونگیاں مار کر آپ کا بھی ٹائم ضائع کرتی ہوں اور اپنا تو خیر کر ہی رہی ہوں. لیکن پھر خیال آتا ہے یہ ٹائم ضائع تو نہیں ہوا دانشوروں کی محفل میں جو ٹائم گزرے وہ ہی تو قیمتی چیز ہے اور سچ بھی ہے.
اکثر میں محفلین کے بارے میں سوچتی ہوں کیسے کر لیتے ہیں یہ اتنی علمی گفتگو جہاں میری سوچ اور گفتگو کا اختتام ہوتا ہے وہاں سے تو ان کی گفتگو کا آغاز ہوتا ہے..
استاد محترم جناب الف عین انکل اور محمد یعقوب آسی صاحب کی شخصیت ایسی ہی جن کا میں بے حد احترام کرتی ہوں :):):)
اب تھوڑا سا تذکرہ کروں گئی آپ سب محفلین کا جو میں نے تھوڑے دن آپ میں گزارے ہیں آپ کی تحریروں سے جو اندازہ میں آپ سب کی شخصیات کے بارے میں لگا سکی ہوں وہ کچھ اس طرح سے ہے.
ابن سعید بھیا.
سچ پوچھیں تو سعود بھیا کے انداز ہی نرالا ہے بڑی پرسکون طبعیت کے مالک ہیں کسی بھی وقت ان کو مخاطب کیا جائے تو ابھی آپ کی نظر بھی نہیں ہٹتی کہ بھائی کا جواب حاضر ہو تا ہے جیسے دوسری طرف کوئی خودکار کمپیوٹر کام کر رہا ہوتا ہے جو جواب پوری تفصیل کے ساتھ ٹائپ کر کے ارسال کر رہا ہو آپ کیسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں یاں تو آپ کو جواب ملے گا نہیں تو دو ٹوک انداز میں صاف جواب ملے گا..:)
محمد وارث بھائی...
وارث بھائی مجھے کبھی آنلائن نظر نہیں آئے لیکن جب بھی کوئی نیا یوزر اپنا تعارف پیش کرئے گا تو آپ کو ان کا استقبالیہ مراسلہ یعنی خوش آمدید کا مراسلہ نظر آجائے گا شروع شروع میں تو بڑی حیران ہوتی تھی کہ یہ مراسلہ آیا تو آیا کہاں سے وہ تو کافی دن کے بعد پتا چلا کے بہت سے اراکین اپنی آنلائن کیفیت کو نہیں دیکھنا چاہتے. خیر وارث بھائی کا آج کل جو کردار ہے محفل میں وہ بابوں والا ہے. یعنی کہیں کوئی پنگا ہو رہا ہو تو ان کے درمیان میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں...:)
زیک بھائی...
زیک بھائی کے بارے میں کیا لکھوں سائنس پر ان کا مطالعہ بہت وسیع ہے کبھی لگتا ہے یہاں تو خود سائنسدان ہیں یہاں کیسی سائنسی شعبے سے وابستہ ہیں ہر چیز کو پہلے سائنس کی نظر سے پرکھتے ہیں پھر اس پر بھرپور قسم کے دلیل دے کر دوسرے بندے کو لاجواب کر دیتے ہیں:)
نیرنگ خیال بھائی...
ایک انتہائی عمدہ انسان ہیں. لگتے بہت سنجیدہ سے ہیں اور ہیں بھی لیکن جیسے ہی آپ ان کی تحریر کا مطالعہ کرو تو آپ پر عیاں ہوتی ہے ان کی حقیقت شگفتگی بھی ہے شرارت بھی ہے مزاح بھی ہے سبق بھی عمدہ اندازے بیاں اور بھی بہت سی خوبیاں کے مالک ہیں. کوئی اگر لکھنے بیٹھے تو پوری تحریر جناب پر لکھ ڈالے:)
فاتح بھائی..
سائنسی معلومات سے مالا مال دیکھا جائے تو انسان کم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لائبریری زیادہ لگتے ہیں اگرچہ مزاح بھی کرتے ہیں لیکن بہت کم کبھی کبھی تو دوسرے بندے کو ڈریکٹ ہی ڈانٹ دیتے ہیں یہ کہ کر بھائی ہم سے جو پوچھ رہے ہو یہاں پر گوگل استاد سے پوچھ لو:)
ایچ اے خان بھائی
بہت عمدہ انسان ہیں منفی ریٹینگ میں ٹاپ پوزیشن کا اگر جائز لیا جائے تو پہلی نہیں تو دوسری پوزیشن تو خان صاحب نے اپنے نام کی ہوئی...
بہت جلد غصہ ہو جاتے ہیں پھر کیا بول رہے ہیں یاں کیا لکھ رہے ہیں پتا ہی نہیں چلتا خواتین کے ساتھ بہت شائستگی سے پیش آتے ہیں:):)
عارف بھائی۔۔۔
جناب کے بارے میں میرے موکل نے کوئی جواب نہیں دیا ویسے میری رائے کے مطابق ہر فن مولا قسم کے بندے ہیں نئی نئی ایجادات کے موجد نہیں ہیں تو کیا ہوا اس کے بارے میں پوری انفارمیشن رکھتے ہیں فلموں کے شوقین ہیں. شائستہ انداز میں بات کر تے ہیں اور بھی بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں اور بس:):)
عبدالقیوم چوہدری صاحب
چوہدری صاحب کا انداز ہی الگ ہے پُرمزاح طبیعت کے مالک ہیں چوہدری صاحب کے مراسلوں کو دیکھ کر کبھی کبھی اندازہ ہوتا ہے کہ یا تو خود آرائیں برادری سے تعلق رکھتے ہیں یاں ان کا حلقہ احباب میں آرائیں زیادہ ہیں اگرچہ دوہری پریشانی کا شکار ہیں لیکن پھر بھی محفل کے لیے وقت نکال لیتے ہیں بلند حوصلوں کی بات کریں تو تیسری اور چوتھی پریشانی کو بھی کچھ نہیں سمجھتے..:p:p
عبد الرحمن بھائی
خوشگوار طبیعت مستقل مزاجی شائستہ لہجہ بہت سی خوبیوں کے مالک ہے اگرچہ مصروف بندے ہیں ہیں لیکن پھر بھی محفل کے لیے وقت نکال لیتے ہیں
بڑی بڑی خوشیاں اکیلے ہضم کر جاتے ہیں مجال ہے جو کیسی کو کانوں کان خبر ہو:LOL:
ادب دوست بھائی
محفل میں یہ واحد بندے ہیں جو دوھری شخصیت کے مالک ہیں جو میری سمجھ سے کافی کیا تقریباً سارے ہی باہر ہیں...
شگفتہ لہجہ باتیں کریں تو اگلے بندے کو لاجواب کر دیں اردو ایسی لکھیں کہ زبان ٹیڑھی کر کے بھی نہیں پڑھی جائے کبھی کبھی تو ایسے بات کریں گے جیسے برسوں کی پہچان ہو کبھی کبھی ایسے اگنور کریں گے کے جیسے جانتے ہی نہیں اگلے بندے کو:):)
محمد تابش صدیقی بھائی
جناب بہت کم گو ہیں کوئی ٹیگ کرے تو بولتے ہیں نہیں تو اپنی ہی دنیا میں گم رہتے ہیں اکثر اوقات شاعری کی لڑیوں میں جناب کے مراسلے نظر آ جائیں گے بہت عمدہ شخصیت کے مالک ہیں:):)
تجمل حسین بھائی
عمدہ انسان ہیں شائستہ لہجہ ویسے ساہیوال والوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بڑے اکڑو قسم کے بندے ہوتے ہیں لیکن تجمل بھائی کے انداز میں مجھے کبھی یہ چیز نظر نہیں آئی:):)
آوازِ دوست بھائی
ابھی دو دن پہلے ہی بھائی کا تعارف پڑھا تو پتہ لگا کے ان کا کوئی نام بھی ہے خیر سلیس اردو لکھتے ہیں جو مجھے کافی توجہ سے پڑھنا پڑتی سمجھ پھر بھی نہیں آتی عمدہ لکھتے ہیں...:):)
ظہیراحمدظہیر بھائی
بہت خوشگوار طبیعت کے مالک ہیں نئے شاعروں کے لیے استاد کا درجہ رکھتے ہیں میں ظہیر بھائی سے زیادہ بات اس لیے نہیں کرتی کہیں مجھے پر بھی ان کا اثر ہونا شروع نہ ہو جائے مطلب میں بھی شاعری کرنا نہ شروع کر دوں:):)
اکمل زیدی بھائی
اکمل بھائی کے بارے میں کیا کہوں خوشگوار لہجہ ہے گفتگو میں شائستگی ہے سب ملا کے عمدہ انسان ہیں

اور بھی بہت سے محفلین ہیں سچ میں جن کے بارے میں لکھنے کو دل کرتا ہے جیسے سید عاطف بھائی الہلال بھائی الشفاء بھائی لیکن ڈر بھی لگتا ہے کہیں ناراض نہ ہو جائیں کسی بات سے....
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاء اللہ! آپ کی لکھائی خوب سے خوب تر ہوتی جارہی ہے۔ (y)

لیکن ہم سے آپ کو کوئی کام نکلوانا ہے تو ایسے ہی بتادیجیے۔ اتنی تعریفوں کے پل باندھنے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟ :p:)
 

محمدظہیر

محفلین
زبردست۔۔۔۔! لیکن یہ کیا مجھے بیک گراؤنڈ میوزک کی طرح پیچھے ڈال دیا:evil:

مجھے اندازہ ہو گیا تھا محفلین کے متعلق آپ جلد لکھنے والی ہیں : )
 
ماشاء اللہ! آپ کی لکھائی خوب سے خوب تر ہوتی جارہی ہے۔ (y)

لیکن ہم سے آپ کو کوئی کام نکلوانا ہے تو ایسے ہی بتادیجیے۔ اتنی تعریفوں کے پل باندھنے کی کیا ضرورت تھی بھلا؟ :p:)
لو جی کر لو گل ایک تو اتنی محنت سے تحریر لکھو اور بعد میں یہ سننے کو ملے کوئی کام نکلوانا ہو گا میں خوش آمدید شامد نہیں کرتی
مجھے کوئی کام نکلوانا ہو تو گردن پر انگوٹھا رکھ کر بھی نکلوا سکتی ہوں :):)
 
زبردست۔۔۔۔! لیکن یہ کیا مجھے بیک گراؤنڈ میوزک کی طرح پیچھے ڈال دیا:evil:

مجھے اندازہ ہو گیا تھا محفلین کے متعلق آپ جلد لکھنے والی ہیں : )
الہلال بھائی دڑ لگتا تھا کہیں آپ ناراض نا ہو جاو میری اس جسارت پر اس لیے:)
 

عثمان

محفلین
اور نہیں تو کیا سب کی تو تعریف کی ہے اس میں ناراض ہونے والی کوئی بات ہے ہی نہیں
وہی تو کہہ رہا ہوں۔ سب کی تعریف ہے۔ پھر معذرت کی تو ضرورت ہی نہیں۔
ویسے اگر کسی کی شخصیت کے بارے میں تنقیدی جائزہ بھی ہو تب بھی میرے خیال میں معذرت کی ضرورت نہیں۔ :)
 
وہی تو کہہ رہا ہوں۔ سب کی تعریف ہے۔ پھر معذرت کی تو ضرورت ہی نہیں۔
ویسے اگر کسی کی شخصیت کے بارے میں تنقیدی جائزہ بھی ہو تب بھی میرے خیال میں معذرت کی ضرورت نہیں۔ :)
آج کل کی جنریشن تنقید کہاں برداشت کرتی ہے کسی کو آئینہ دیکھا دو تو جناب ناراض ہو جاتے ہیں یہ تو پھر تنقید ہے
 

عثمان

محفلین
آج کل کی جنریشن تنقید کہاں برداشت کرتی ہے کسی کو آئینہ دیکھا دو تو جناب ناراض ہو جاتے ہیں یہ تو پھر تنقید ہے
کسی کی ناراضی کو چھوڑیے۔۔ آپ لکھیے جو لکھنا ہے۔ اگر ناراضی کی پرواہ ہو تو تنقید میں انصاف نہیں ہوسکتا۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
یہ تو ہو گیا تعریفی تعارف۔
اب ذرا وہ آئینے والا یعنی اصلی تعارف بھی ہو جائے ۔ بے شک سب سے پہلے مجھے آئینہ دکھائیں لیکن اصل چیز تو وہی ہو گی :laughing:
 
بھیا جھوٹی تعریف ہی کر دیتے:p
بٹیا رانی، بھلا جھوٹی تعریف کیوں، ہم تو سوچ رہے تھے کہ اس تحریر پر با قاعدہ رشوت حسنہ کی سوغات نہ بھجوائی تو ہماری خیر نہیں۔ سازش اینکہ ہم آیان میاں سے ساز باز کر کے آپ کے لیے کوئی بہت ہی زبردست قسم کی شرارت ترتیب دینے والے ہیں اور خبردار! سازش کی تفصیلات کی بھنک لینے کی چنداں اجازت نہیں۔ :) :) :)

ویسے ہمارا خیال ہے کہ یہ تحریر ذکر محفلین والے زمرے میں زیادہ موزوں رہے گی۔ اور ہاں کئی مقامات پر "یا" کی جگہ "یاں" لکھا گیا ہے، شاید یہ کیبورڈ کی خطا ہو، اسے درست کیا جانا چاہیے۔ ایک جگہ شاید "عیاں" کی جگہ "آیاں" لکھا گیا ہے۔ خیر املا اور ٹائپو اپنی جگہ، یہ تحریر جس درجہ محبت، مشاہدہ، اور شگفتگی سے پر ہے اس پر جتنی بھی پذیرائی کی جائے کم ہے۔ :) :) :)

ہمیں ماضی میں اردو محفل کے اکیاون ہیرو اور اسمائے مقتدین ابن سعید در خط قبیح جیسی لڑیوں سے جو تجربہ رہا ہے اس کے بعد محفلین کے بارے میں کچھ لکھنے سے پہلے کئی دفعہ سوچنا پڑتا ہے کہ جن کے بارے میں لکھا ان کی جانب سے نفس مضمون یا شخصیت بیانی پر تو خیر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، البتہ جن کے بارے میں نہیں لکھا ان کے محبت آمیز شکووں کا کیا جواب دیں گے۔ اب یہی کچھ حمیرا بٹیا کے ساتھ ہونے والا ہے، لیکن ان شکووں سے پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، کیونکہ ان میں واقعی اپنائیت اور محبت کا عنصر پایا جاتا ہے اور یہ سبھی جانتے ہیں کہ سبھی فعال محفلین کا ایک نشست میں بیان محال ہے۔ :) :) :)
 
Top