نہیں شمشاد بھائی ، مجھ سے سحری میں کھانا نہیں کھایا جاتا تو میں دودھ یا کھجور اور پکوڑوں سے سحری کر لیتی ہوں افطار کے وقت روزہ کھول کے سب سے پہلے میں کھانا کھاتی ہوں پھر بعد میں افطاری لوازمات میں سے جو بھی دل چاہے ورنہ صرف کھانا بھی کھا لوں تو کافی ہے ۔
کھجور افطار میں دل نہیں کرتا وہ مجھے سحری میں زیادہ اچھی لگتی ہے، پکوڑے سحر اور افطار میں ضرور بالضرور ہوں اور جتنے مخلتف طرح کے ہوں اتنے ہی پسند
اور چائے سے تو سحر افطار دونوں وقت انصاف کرنا لازمی ہے بلکہ اگر اللہ میاں نے دن میں روزہ کا بریک دیا ہوتا تو اس وقت بھی بلاتکلف انصاف کیا جا سکتا تھا
پر سارے دن کا روزہ رکھ دیا
ویسے یہ بھی شکر ہے کم از کم ایک ماہ تو ہم کھانے سے اپنی توجہ ہٹاتے ہیں ۔