آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

پپو

محفلین
پراٹھا دہی لسی اور چائے اب افطاری کی تیاری ہے شکنجبین بھلے اور لسی تیار ہورہی ہے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں نے آج سحری میں آدھا پراٹھا اور تھوڑا سا دہی کھایا اور ساتھ میں ڈھیر سارا پانی۔۔۔
اور افطار میں ایک کھجور کے ساتھ دو گلاس ملک شیک اور تین چار گلاس سادہ پانی :)
 

فہیم

لائبریرین
ہممم۔
یہ تو میرا پچھلے سال والا دھاگہ ہی اوپر آگیا:)

ویسے آج ہم نے سحری میں دودھ میں بھیگی پھینیاں اور پھر قیمہ پراٹھے کے ساتھ کھایا۔ اور پھر چائے پی۔ اور پانی تو ٹائم رہنے تک چلتا رہا۔
اور افطاری میں۔
کجھور، گرما، کیلے، انگور کھائے، فروٹ چاٹ نہیں بنی آج۔ باقی کئی اقسام کے پکوڑے، آلو کے پاپڑ اور آلو کے چپس اور شربت و پانی۔
 

فہیم

لائبریرین
میں نے خود فرسٹ ٹائم کھائے تھے۔
ورنہ تو دال کے ہی ہوتے ہیں پاپڑ۔ تھے تو دال کے پاپڑ کی طرح ہی لیکن ان جتنے مزے دار نہیں تھے۔
 

میم نون

محفلین
رات کے بچے پکوڑوں اور پرسوں کے بچے آلو کے کتلوں کے اوپر چٹنی ڈال کر روٹی کھا لی ہے، سالن نہیں کھایا میں نے :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ اتنا زیادہ پانی مُنجھی کی فصل کو چاہیے ہوتا ہے ناں۔

اوہ اچھا ! میں سمجھی
دراصل ہمارے ہاں کل دھوپ ماشااللہ بہت اچھی لگی تھی اور باقی کی کسر بجلی والوں نے نکال لی اس لیے اتنی پیاس لگنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے ناں ۔ لیکن اس سب کے باوجود روزہ میں بہت اچھا لگ رہا تھا:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
میں نے آج تو تین کھجوریں کھائیں افطاری میں اور ساتھ میں تین چار گلاس پانی پیا پھر آئس کریم بھی کھائی۔اور مزے کی بات یہ کہ بھیا نے تھوڑی اپنے حصے کی بھی مجھے دے دی :)
 

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں کھجور، پکوڑے، پھلوں کی چاٹ، دودھ سوڈا، شربت، سادہ ٹھنڈا پانی اور آخر میں چائے۔
 

میم نون

محفلین
کل افطاری میں، تقریبا ایک لیٹر لسی پی اور پھر روٹی کھائی چکوڑوں اور چٹنی کے ساتھ،
آج صبح چنے کی دال کے ساتھ سحری کی، الحمد اللہ
 
Top