آج آپ نے سحری / افطاری میں کیا کھایا۔

شمشاد

لائبریرین
افطاری میں کھجور تو لازمی ہے ہی، پھلوں کی چاٹ، پکوڑے، ملک شیک اور اب چائے کے ساتھ مزید پکوڑے۔
 

تیشہ

محفلین
اپنے کیئے ہوئے کاموں کا الزام مجھے مت دو۔

میں تو باجو کے لیے تھوڑا سا کھانا لایا ہوں۔
چھ عدد سیخ کباب
تین پراٹھے
دو عدد روغنی نان
دو پلیٹ مرغے کی بریانی
دو پلیٹ قورمہ
چھ عدد گلاب جامن
کچھ سافٹ ڈرنکس
اور چائے تو ہم گھر میں بنا ہی لیں گے۔

آ جائیں باجو اس کھانے سے تو سحری کی جا سکتی ہے۔



شکریہ جناب ۔۔ :hatoff::hatoff:

میرے لئے ایک ایک پلیٹ ہی کافی تھی ۔آپ دو ۔۔دو لے آئے ہیں :party:
میں تیار ہوں ہاتھ میں چھری کانٹا لئے انکو کھانے کو ۔ ۔۔
:lol:
Ready2.jpg


:hatoff:
 

خرد اعوان

محفلین
کھایا پیا کرو، کھایا پیا ہی کام آئے گا۔ کیا کرو گی اتنی بچت کر کر کے۔

اور ہاں ڈائیٹنگ کی طرف نہ جانا، اس میں سب سے پہلے چشمہ لگتا ہے۔

آج افطار میں‌وہی کھجور ، وہی چھولوں‌کی چاٹ اور وہی چکن سموسے ۔

کون کہتا ہے کہ ڈائیٹنگ سے چشمہ لگتاہے ۔ میری نظر تو مائنس تھری اور تھری پوائنٹ ٹو فائیو تھی ۔ اب بہتر ہو گئی ہے صرف ون پوائنٹ سیون فائیو اور ٹو پوائنٹ ٹو فائیو ہو گئی ہے ۔ شاید یہ کھولے ہوئے انڈوں‌کا کمال ہے ۔ ;) ڈائیٹنگ نہ چھوڑنا یارو پچھتاؤ گے ساری لائف ۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں جُوں جُوں بڑھاپا آتا ہے دور کی نظر ٹھیک ہوتی جاتی ہے اور نزدیک کی خراب ہوتی جاتی ہے۔

یہ انڈوں کا کمال نہیں بڑھاپے کا کمال ہے۔
 

خرد اعوان

محفلین
فکر نہ کریں جُوں جُوں بڑھاپا آتا ہے دور کی نظر ٹھیک ہوتی جاتی ہے اور نزدیک کی خراب ہوتی جاتی ہے۔
یہ انڈوں کا کمال نہیں بڑھاپے کا کمال ہے۔

جی نہیں‌۔ جوں‌جوں‌بڑھاپا آتا جاتا ہے ۔ جن کی نظر کمزور ہو ان کی آئیز میں‌ موتیا اتر آتا ہے ہاہاہا کم از کم میرے والدین کے ساتھ تو یہی ہوا ہے ۔ خیر الحمداللہ ڈاکٹر نے بہت اچھی طرح‌میری نگاہوں‌کو جانچا ہے ;) ۔ بقول ڈاکٹر آنکھ کا پردہ بہت مضبوط ہے ۔ ;) اور انہیں‌بھی کوئی وجہ سمجھ نہیں‌آئی ہے نگاہ کی درستگی کی ۔ ویسے ایک بات ہے میں‌نے بیماری کے دنوں‌میں‌سب کچھ چھوڑ دیا تھا اور صرف قرآن مجید اور احادیث کی کتابیں‌پڑھتی تھی اور دوران علالت چشمہ کا استعمال بھی ترک کر دیا تھا کیونکہ کہیں گھر سے باہر ہی نہیں جاتی تھی سوائے اسپتال کے ۔ اب یہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کمزور نظر بہتر کیسے ہوئی ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر کبھی کبھی مریض کی حوصلہ افزائی کے لیے جھوٹ بھی بول دیا کرتے ہیں۔ خیر اللہ کرئے کہ بہتر ہی ہو۔
اور موتیے تو آجکل بیماری ہی نہیں رہی۔ دس منٹ لگتے ہیں اور بغیر کسی تکلیف کے آپریشن ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دفتر کے ایک سعودی ساتھی کے ہاں کوئی 20 افراد کی افطاری تھی۔ افطاری میں کھجور، سموسے، چار قسم کے سوپ، کئی قسم کے ٹھنڈے مشروبات اور کئی قسم کی مٹھائیاں تھیں۔ اس کے بعد کھانے میں بڑے بڑے چار تھال چاولوں کے، جن میں سے دو کے اوپر مرغیاں اور دو کے اوپر بکرے، ساتھ میں سلاد، اس کے بعد میٹھے کی کئی ایک قسم کی ڈشیں۔

میری پسندیدی ڈش چاول اور بکرے کا گوشت ہوتا ہے۔
 

سارا

محفلین
سحری میں چائے پراٹھا۔۔۔
افطاری میں بہت کچھ ہونے کے باوجود بھی صرف فروٹ چاٹ ہی کھایا جا سکتا ہے۔۔:(
 
Top