آج آپ نے قابل ذکر کیا کارنامہ انجام دیا؟

ایم اے راجا

محفلین
گھر والوں کی وجہ سے یا پھر گھر والی کی وجہ سے؟
اس بات کا میں چشم دید گواہ ہوں گھر والی سے پہلے ہی خرم نے بال کٹوا دیئے تھے، شمشاد بھائی یہ نہ سمجھیئے گا کہ خرم نے ٹنڈ کروا دی تھی بلکہ بال چھوٹے کروا دیئے تھے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
میں نے آج یہ کارنامہ کیا کہ کافی وقت دفتر میں کرسی پر اونگھ کر گذارہ، اور پھر میٹنگ میں لیٹ پہنچنے پر باس سے تھوڑی سی بس تھوڑی سی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
کرنا کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج بازار بدل کر جا رہا تھا کہ کوئی جاننے والا نہیں آئے گا ادھر سے دکان سے سگریٹ لی اور ماچس کی تیلی دکھائی اور جونہی کش لگا کر مُڑا تو سامنے والد صاحب کھڑے تھے ۔۔۔۔ان کا یہی کہنا تھا کی ہو ریا وے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


باقی تسی سمجھ گئے ہوو گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی جی بالکل سمجھ گئے کہ کیا ہوا ہو گا؟ اب بھی وقت ہے کہ آئندہ کے لیے توبہ کر لیں اور سگریٹ نوشی سے کنارہ کر لیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہاں تو گرم پانی بھی ٹھنڈا لگ رہا ہوتا ہے

ابھی کارنامہ ہونے والا ہے، باس کمرے میں ہے اور باہر سب غائب ہیں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آج صبح پھر میں نے اپنے آپ کو بستر میں سے نکلنے پر مجبور کیا، یہ کارنامہ سہی لیکن اتنا بڑا نہیں، اس سے بڑا کارنامہ جو میں روز انجام دیتا ہوں وہ یہ کہ خود کو بستر سے نکال کر دفتر بھی پہنچا لیتا ہوں۔ :)
 

ایم اے راجا

محفلین
آج ہم نے یہ کارنامہ کیا کہ فون کر کہ اپنے دفتر میں ماتحت عملے کو سخت حکم دیا کہ تمام کام ٹھیک سے کیا جائے میں صبح چیک کروں گا آج میری طبیعت ٹھیک نہیں سو ڈسٹرب نہ کیا جائے اور اوقاتِ دفتر سے پہلے کوئی دفتر نہیں چھوڑے گا، اب ہم سارادن آرام کریں گے کیونکہ ہماری طبیعت جو ٹھیک نہیں
 
Top