آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔

ماوراء

محفلین
انکل نواز شریف کا کوئی قریبی سیاسی دوست مر جاتا ہے۔۔ تو انکل نواز شریف رو رہے ہوتے ہیں۔ باقی یاد نہیں ہے۔ پچھلے دنوں زرداری چاچو کے قتل ہونے کی خواب آئی تھی۔:leaving:

شمشاد بھائی، وہ مجھے کیوں دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ میں تو رات کو کچھ اور سوچ کر سوئی تھی کہ فلاں خواب دیکھوں گی اور یہ انکل آ گئے۔:(
 

تیشہ

محفلین
:tongue: وہ تمھیں ہی دیکھنے آئے ہوگے ۔ جیسے میں نے دیکھ لیا :grin::grin: ،، مگر دیکھ لو ، میں نے کبھی آجتک خواب نہیں دیکھے مگر تمھیں دیکھ لیا
zzzbbbbnnnn.gif

اور وہ بھی بلکل ٹھیک ٹھاک ، سارے نین نقشہ اک دم صیح بتا دیا ، اور تم مان بھی گئی کہ ہاں بلکل ایسی ہی ہوں :party:
:chatterbox:
 

تیشہ

محفلین



zzzbbbbnnnn.gif

میرے حصے کی تو خوشی نومبر میں ہی پہنچ آئی تھی :battingeyelashes: آپکے حصے کی ابھی تک دور ُ ہی ہے :chatterbox:
کچھ کرلیں ۔۔ :party: خوشی آپکی پہنچ میں نہیں تو کیا ہوا ، ایسا کریں آپ خوشی کے قریب چلے جائیے ۔ خوشیاں ہی خوشیاں ، شادیانے :party:
zzzbbbbnnnn.gif

:(
 

زین

لائبریرین
اچھا!

رات کو بھی خواب دیکھا تھا لیکن پھر بھول گیا ۔
کل تو میں نے ملتانی سوہن حلوہ کا پورا ایک ڈبہ (چھوٹا والا= 4/1 کلو ) اور ڈرائی فروٹ‌ بھی کھایا جو ایک دوست لیکر آیا تھا لیکن پھر بھی ....... :(
 

طالوت

محفلین
بس پھر رات کو قلم دوات کاغز ساتھ رکھ کر سویا کرو ، جیسے ہی خواب نظر آنا شروع ہو لکھتے جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
اکیلے اکلیے کھاؤ گے حضور تو کیا خاک اثر کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔ خدا کی پناہ پاؤ حلوہ ساتھ میں خشک میوہ، ذرا خیال نہیں آیا بھائی کا ۔۔۔۔۔۔۔۔
-
-
-
-
رات شاید کوئی خواب نہین دیکھا البتہ تین گھنٹے بعد ہی آنکھ کھل گئی اور کروٹیں بدلتے رات گزر گئی ، صبح نماز کر وقت آنکھ لگ گئی اور نماز جاتی رہی ۔۔۔
کل دوپہر میں خواب دیکھا تھا کہ ایک کراٹے ماسٹر تخت پر لیٹا ہے اور میں اس کی طرف جھکا کوئی بات چیت کر رہا ہوں ، اس کے چند شاگرد بھی کمرے کی دیوار سے سہارا لیے بیٹھے ہیں ۔۔ ایک شاگرد باہر سے آتا ہے اور اسے ماسٹر سے کچھ کہتا ہے جس سے وہ غصے میں آ جاتا ہے اور اس کا بازو پکڑ کر لیٹے لیٹے ایک زور کی کک لگاتا ہے اور بازو کہنی کے جوڑ سے توڑ دیتا ہے اور پھر اسے مروڑتے ہوئے آدھا بازو ہی الگ کر دیتا ہے۔۔۔
(میں مارشل آرٹ پر فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور میرے تینوں بھائی اس کھیل کے کھلاڑی بھی ہیں اور ایک تو خیر سے بلیک بیلٹ اا ڈان ہو چکے چند دن پہلے ہی یہ خبر ملی ہے )
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا!

رات کو بھی خواب دیکھا تھا لیکن پھر بھول گیا ۔
کل تو میں نے ملتانی سوہن حلوہ کا پورا ایک ڈبہ (چھوٹا والا= 4/1 کلو ) اور ڈرائی فروٹ‌ بھی کھایا جو ایک دوست لیکر آیا تھا لیکن پھر بھی ....... :(

یہ سب کھانے سے خواب آتے ہیں کیا؟ یا پھر آئے ہوئے خواب یاد رہتے ہیں؟
 

زینب

محفلین
میں نے بہت عجیب سا خوب دیکھا آج،،،،میں لیٹ تو بہت سوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔صبح کہیں جاگنے سے پہلے 5 کے آس پاس نیند بھی پکی ہی تھی اس وقت ظاہر ہے۔۔۔

ہمارے گھر ایک بندا آتا ہے (جانا پہچانا)۔۔۔۔۔اس نے بلیک سوٹ پہنا ہوا ہے۔۔۔وہ کوٹ کی اند کی جیب میں‌ہاتھ ڈالتا ہے اور میرے ہاتھ پے کچھ رکھتا ہے ۔۔۔۔


جب وہ ہاتھ نکالاتا ہے وہ اس کا ہاتھ خالی ہوتا ہے اور خالی ہاتھ ہی میرے ہاتھ پے رکھا پھر میرا ہاتھ بھی خالی تھا۔۔۔۔۔پر لگا یوں‌جیسے کچھ نکالا ہو جیب سے پر نظر نہیں آیا۔۔۔۔سمجھ نہیں ائی یہ کیا تھا
 

طالوت

محفلین
کوئی دھوکے باز یا مجبور شخصیت لگتی ہے ۔۔
کہ یا تو دھوکہ دہی ہے یا کچھ دینے کی چاہ ہے مگر دینا ممکن نہیں ۔۔
یہ آپ کے خیال کے مطابق ہے ، یعنی آپ ایسا سمجھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
بس پھر رات کو قلم دوات کاغز ساتھ رکھ کر سویا کرو ، جیسے ہی خواب نظر آنا شروع ہو لکھتے جاؤ ۔۔۔۔۔۔۔
اکیلے اکلیے کھاؤ گے حضور تو کیا خاک اثر کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔ خدا کی پناہ پاؤ حلوہ ساتھ میں خشک میوہ، ذرا خیال نہیں آیا بھائی کا ۔۔۔۔۔۔۔۔

خیال تو آیا پھر کیا کروں ۔ اب ایک پائو حلوہ کس کس بھائی کو بھیجتا:rolleyes: اس لیے خود ہی کھالیا:tongue:

یہ سب کھانے سے خواب آتے ہیں کیا؟ یا پھر آئے ہوئے خواب یاد رہتے ہیں؟

یہ تو ظہیر بھائی بتاسکتے ہیں۔

-----------------------

ویسے ابھی کچھ دیر کے لیے سویا تو ایک خواب دیکھا

’’ میں‌اپنے گھر کے قریب ایک گرائونڈ‌میں جاتا ہوں جہاں بہت سے بچے بڑے کھیل رہے ہوتے ہیں میں جیسے ہی گرائونڈ میں‌داخل ہوتا ہے تو وہاں ایک کالا جانور ہوتا ہے (عجیب و غریب جانور تھا ، ہاتھی سے بھی بڑا تھا ) تو وہ مجھے مارنے کی کوشش کرتا ہے اس دوران ایک اور جانور اور گرائونڈ میں‌موجود کچھ لوگ میری مدد کرتے ہیں اور وہ کالاجانور بھاگ جاتا ہے ۔ اس طرح دو تین مرتبہ میں بچ جاتا ہوں لیکن جب آخری بار جب وہ کالا جانور میرے بہت قریب پہنچ جاتا ہے :skull: تو باقی سب بھاگ کر مجھے اکیلا چھوڑ جاتے ہیں اور اس دوران میری آنکھ کھل گئی
 

عسکری

معطل
ہر خواب میں آنکھ ایکشن کے ٹاپ پر ہی کیوں کھلتی ہے کچھ دیر صبر کر کے دیکھ ہی لیتے جانور کرتا کیا ہے۔:grin:
 
Top