ہاہاہا۔۔ باجو۔۔آپ نے بھی۔
کل رات خواب میں دیکھا کہ سارہ کی سالگرہ ہے۔۔اور حجاب اور میں سارہ کے گھر گئی ہیں۔ حجاب پھول لے کر جاتی ہے،، اور میں سیخ کباب۔ حجاب سارہ کو پھول دیتی ہے، اور میں کچن میں جا کر کباب پلیٹ میں نکالتی ہوں۔ کباب کچھ خراب ہو گئے ہوتے ہیں، لیکن میں کہتی ہوں، کہ کچھ خراب ہو گئے ہیں لیکن چلیں گے۔
صبح اٹھ کر حجاب کو ایس ایم ایس کیا کہ سارہ کی سالگرہ آج ہی ہے نا؟ حجاب نے جواب دیا کہ ہاں آج ہے۔ پھر اسی وقت سارہ کو بھی ایس ایم ایس کیا۔۔خواب دیکھنے کے بعد میں اپنے آپ کو بڑی پہنچی ہوئی ہوں محسوس کر رہی ہوں کہ خواب ٹھیک ہی آیا۔۔
لیکن شاید رات کو میں سوچ کر سوئی تھی۔۔۔موبائل پر اگلے دن لے الارم دیکھے تھے۔ تو شاید اسی لیے خواب بھی آ گئی۔