آج میں نے خواب دیکھا کہ۔ ۔ ۔ ۔

طالوت

محفلین
’’ میں‌اپنے گھر کے قریب ایک گرائونڈ‌میں جاتا ہوں جہاں بہت سے بچے بڑے کھیل رہے ہوتے ہیں میں جیسے ہی گرائونڈ میں‌داخل ہوتا ہے تو وہاں ایک کالا جانور ہوتا ہے (عجیب و غریب جانور تھا ، ہاتھی سے بھی بڑا تھا ) تو وہ مجھے مارنے کی کوشش کرتا ہے اس دوران ایک اور جانور اور گرائونڈ میں‌موجود کچھ لوگ میری مدد کرتے ہیں اور وہ کالاجانور بھاگ جاتا ہے ۔ اس طرح دو تین مرتبہ میں بچ جاتا ہوں لیکن جب آخری بار جب وہ کالا جانور میرے بہت قریب پہنچ جاتا ہے :skull: تو باقی سب بھاگ کر مجھے اکیلا چھوڑ جاتے ہیں اور اس دوران میری آنکھ کھل گئی
:raisedeyebrow::raisedeyebrow:
ذرا کوشش کر کے اس جانور کی کوئی تصویر بنا لیں اور یہاں شئیر کریں ۔۔ پھر جانتے ہیں وہ کیا بلا تھی ۔۔ اکیلا کوئی نہیں چھوڑتا شہزادے آج کل تو بندہ ہے ہی اکیلا ۔۔ اور اسی کی عادت ڈال لو ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
گزشتہ رات کا خواب ۔۔۔

کیا دیکھتا ہوں کہ ، ایک پر شکوہ عمارت ہے جس میں صرف ایک ہی دروازہ ہے ، اور اس میں سپاہی اور اعلٰی فوجی افسران (پاک فوج) آ جا رہے ہیں جن کی وردیاں انگریز فوج (قبضہ برصغیر کے وقت) جیسی ہیں ، اچانک پتا چلتا ہے کہ مشرف نے بغاوت کر دی ہے اور اس کے ساتھ تلواروں سے اس عمارت کے باہر کھڑے فوجیوں اور اس دروازے سے نکلنے والے فوجیوں کا تلواروں سے قتل عام شروع کر دیتے ہیں ، کسی کی پیٹھ میں تلوار گھونپی جا رہی ہے تو کسی کے سینے میں، کہیں پر گلا کاٹا جا رہا ہے اور کسی منہ پر رکھ کر چھری کی طرح تلوار چلائی جا ہے ۔۔۔

(گزشتہ رات پی ٹی وی پر ایک ڈرامہ دیکھا تھا "افسوس حاصل کہ" جس میں ایک پاکستانی سرکاری دفتر (ثقاقفت و تہزیب) میں غالب کہ 200 سالہ جشن کی تیاری کے سلسلے کی ایک تقریب میں غالب پر مختلف مضامین لکھنے کا کہا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔)
وسلام
وسلام
 

زینب

محفلین
میں نے کل خواب میں لال مرچوں کا ڈبہ دیکھا۔۔۔۔۔۔چمچ بھی بھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر یہ نا دیکھا کی اس مرچوں سے بھری چمچ کا کیا کیا میں نے۔۔۔۔۔۔۔کاش ساتھ طالوت کو بھی دیکھ لیتی تو سمجھ میں آتا کہ وہ چمچ میں نے اس کی آنکھوں میں ڈالی ہو گی
 

طالوت

محفلین
میں نے کل خواب میں لال مرچوں کا ڈبہ دیکھا۔۔۔۔۔۔چمچ بھی بھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر یہ نا دیکھا کی اس مرچوں سے بھری چمچ کا کیا کیا میں نے۔۔۔۔۔۔۔کاش ساتھ طالوت کو بھی دیکھ لیتی تو سمجھ میں آتا کہ وہ چمچ میں نے اس کی آنکھوں میں ڈالی ہو گی
میری آنکھوں میں مرچیں :surprise: میرا قصور :worried: ؟

چمچ کھا لی ہو گی کل ہی شمشاد کہہ رہے تھے کہ زینب بیبی غصے میں ہیں ۔۔:notlistening:
وسلام
 

طالوت

محفلین
اللہ خیر، یہ ظہیر بھائی سے مرچوں والی لڑائی کیوں؟

اسے آپ محض لڑائی کہہ کر بے جا حمایت نہ کریں ، یہ تو سراسر مجھے اندھا کرنے کی سازش ہے ، اور بھلا اندھا ہوتا میں اچھا لگوں گا ؟ کانا شانا ہو تو پھر بھی چل جائے گا:rollingonthefloor:
وسلام
 

طالوت

محفلین
گزشتہ رات کا خواب

کچھ یاد نہیں سوائے اس کے کہ میں قلم (کانے والی قلم) سے خطاطی کی مشق کر رہا تھا یا کسی تحریر کو خوبصورت سے لکھنا چاہ رہا تھا۔۔۔۔

(ماورہ حاضر ہوںںںںںںںںںںںں)
وسلام
 

طالوت

محفلین
میں نے کل خواب میں لال مرچوں کا ڈبہ دیکھا۔۔۔۔۔۔چمچ بھی بھری۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر یہ نا دیکھا کی اس مرچوں سے بھری چمچ کا کیا کیا میں نے۔۔۔۔۔۔۔ کاش ساتھ طالوت کو بھی دیکھ لیتی تو سمجھ میں آتا کہ وہ چمچ میں نے اس کی آنکھوں میں ڈالی ہو گی
میں پہلے اس صدمے سے تو باہر نکل آؤں ۔۔
سونے سے پہلے یا گزشتہ روز کھانا وانا تو نہیں بنایا ؟ اور اگر بنایا تو کہیں مرچ نمک کی کمی یا زیادتی پر کوئی دانٹ وانٹ تو نہیں پڑی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا جی نہیں ایسا کبھی نہیں ہوا نمک مرچ ہمیشہ برابر ہوت اہے ۔میں وت حیران ہوں مرچوں کی چمچ کے ساتھ تم کیوں نہین تھے خیر آج پھر وہاں سے آگے دیکھنے کی کوشیش کروں گی
 

طالوت

محفلین
رات دیکھا کہ دو پہاڑوں کے دامن میں موجود ہوں اور سامنے ایک پتھر پر ایک بڑی سی سنڈی قریبا 3/4 فٹ لمبی چلی آ رہی ہے اور اس کے عقب میں ایک گرگٹ اسے ہڑپنے کو تیار ہے ، اور میں ایک کیمرا ہاتھ میں لیے اس کی تصویر اتارنے کے لیے بے چین ہوں کہ اچانک کسی (کمبخت) نے کسی ٹہنی کی مدد سے سنڈی کو دور پھینک دیا ۔۔۔۔۔ (اور میری آنکھ کھل گئی)
وسلام
 

زینب

محفلین
میں نے رات کسی کی موت دیکھی ۔کس کی پتا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ خیر کرے ایک چارپائی اور ارد گرد لوگوں کا ہجوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید میں کچھ سوچتی ہوئی سوئی تھی اسی لیے ایسا خواب دیکھا۔میرے ایک انتہائی قریبی عزیز کی طبیعت بہت خراب ہے اللہ کرے سب خریت رہے
 

زینب

محفلین
کیوں۔۔۔اس پے کیا احتراض ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اصل میں میں کسی کی بیماری کے بارے میں سوچتی ہوئی سوئی تھی اسی لیے ایسا آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
بھئی سوچ کر سویا جاتا ہے سوچتے ہوئے سونا ، مطلب اپنے اعصابی نظام پر اختیار نہیں ۔۔۔
وسلام
 

ملائکہ

محفلین
آج میں نے خواب میں دیکھا کہ میں قائد اعظم کے مزار میں ہوں اور بہت تیز بارش ہورہی ہے اور مغرب کا وقت ہے:(:(:( مجھے اصل میں بھی مغرب کے وقت بہت بے چینی ہوتی ہے اور خواب میں بھی میری ایسی ہی کیفیت تھی:(:(:(
 

طالوت

محفلین
لگتا ہے آپ نے بچپن کی اس بات کا پختہ اثر لے لیا ہے جو عموما مائیں بچوں کو کہا کرتی ہیں ، کہ مغرب کے وقت گھر سے نہ نکلا کرو ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہو جاتا ہے وہ ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
وسلام
 

ملائکہ

محفلین
لگتا ہے آپ نے بچپن کی اس بات کا پختہ اثر لے لیا ہے جو عموما مائیں بچوں کو کہا کرتی ہیں ، کہ مغرب کے وقت گھر سے نہ نکلا کرو ۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہو جاتا ہے وہ ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔
وسلام

مجھے ایسا نہیں لگتا کیونکہ مجھے کسی نے بھی اس طرح بچپن میں نہیں کہا:idontknow::idontknow:
 
Top