آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
یعنی کے پاکستان والا حال ہے آپ کے حجاموں کے پاس بھی، نوید بھائی، اٹلی میں ویسپا چلاتے آپ بھی، نظر آتی ہے یہ سواری، مجھے پتہ چلا تھا کہ یہ بہت مہنگی سواری ہے

حجاموں کا کیا کہنا جی، انکی ڈیمانڈ اور حال ساری دنیا میں ہی ایک جیسا ہے
ویسپا تو اب ادھر دیکھنے کو بھی مشکل سے ہی ملتا ہے، کوئی قدر ہی نہیں اسکی۔
اور جس علاقے میں ہم رہتے ہیں یہاں پر اپنی گاڑی رکھنا خوشحالی نہیں بلکہ مجبوری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بہت ہی ناقص ہے اور اگر آپ کے پاس اپنی سواری نہیں ہے تو کام پر بھی نہیں جا سکتے۔ اسی لیئے ٹیکسی کا بھی کوئی اتنا خاص کام نہیں ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہاں بھی ایسی ہی صورت حال بنتی جا رہی ہے، گاڑیاں بہت مہنگی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر، سفر کم اور خرچہ بہت زیادہ
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ہمارے ہاں جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔ کبھی کبھی جمعرات کو چھٹی مار لیتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
اچھا کیا شمشاد بھائی۔

میں تو آج صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک ریڈ کراس والوں کے ساتھ تھا۔
سپیہر میں کوئی ڈیڑھ گھنٹہ سو لیا کہ بہت تھکا ہوا تھا:yawn:
 

ظفری

لائبریرین
دن تو گذر جاتا ہے ، رات گذرتی نہیں
-
-
-
-
-
-
-
-
ظاہر ہے بندہ دن میں سوئے گا تو رات کیسے گذرے گی ۔ :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top