آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عندلیب

محفلین
دوا ۔۔۔۔:grin:
نہیں کبھی نہیں چاہے کچھ ہوجائے دوا نہیں کھاتی۔
کسی نے بتایا تھا مجھے سیندھا نمک اور سرسوں کا تیل لگائیں،وہی آزما رہی ہوں۔
 
ویسے اپیا ہم نے سنا ہے کہ دانتوں کے درد میں لونگ کا تیل بہت ہی فوری اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مسوڑھوں پر انگلیوں سے نمک ملنے سے بھی راحت ملتی ہے۔
 

میم نون

محفلین
الحمداللہ، کل سے بڑی اچھی دھوپ لگی ہوئی ہے، کوئی دیڑھ ماہ بعد ایسی دھوپ دیکھی ہے۔
لیکن رات کو پھر دھند اور سردی تھی۔
 

mfdarvesh

محفلین
آج کا دن بہت مصروف رہا، کل یہاں ہفتہ ہے اور یوم یک جہتی کشمیر کی چھٹی ہے، باس نے بہت کام کروا لیا ہے آج، کہ کل چھٹی جو ہے
 

میم نون

محفلین
آپنے کبھی چکور روٹی کھائی ہے؟
میں پچھلے اگست میں بیلجیئم گیا تھا اور رمضان چل رہا تھا، وہاں پر وہ لوگ چکور پراٹھا بناتے تھے اور کیا ہی مزے کا بناتے تھے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
چکور روٹی بنانا کوئی آرٹ تھوڑا ہی ہے۔ یہاں تو خاتونِ خانہ بچوں کو خوش کرنے کے لیے تکونی پراٹھا بھی بناتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top