آج کا دن کیسا رہا؟ - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عائشہ عزیز

لائبریرین
جی گڑیا رانی ہمیں علم ہوگیا تھا کہ آپ پاس ہوگئیں ہیں:)
اب جلدی سے بتائیں اس خوشی میں کوئی پارٹی شارٹی کب دے رہی ہیں:)

آپ کو کیسے پتہ چلا ؟
پارٹی کا بھی انتظام ہو جائے گا لالہ لیکن پہلے آپ یہ تو بتائیے کے پاس ہونے کی خوشی میں مجھے آپ کی طرف سے کیا ملے گا؟
 

فہیم

لائبریرین
آپ کو کیسے پتہ چلا ؟
پارٹی کا بھی انتظام ہو جائے گا لالہ لیکن پہلے آپ یہ تو بتائیے کے پاس ہونے کی خوشی میں مجھے آپ کی طرف سے کیا ملے گا؟

ظاہر ہے اگر تم پاس نہیں ہوتیں۔
تو تم نے دن اچھا رہا نہیں لکھنا تھا:)
باقی تم پارٹی کا انتظام تو کرو۔ اور بتاؤ کیا چاہیے تمہیں:)
 

خوشی

محفلین
آج کا دن اچھا رہا ایک دم موڈ ہوا شاپنگ کا اور اپنی ذات پہ پیسے خرچ کر گئی مگر دوسروں کے لئے بھی کچھ لائی ہوں:)
 

محسن حجازی

محفلین
میرا تو آج کا دن گزر کے ہی نہیں دے رہا۔ کب چھٹی ہو تو کب گھر جائیں آج تو روزہ بھی لگ رہا ہے تھوڑا تھوڑا۔ کل سے چھٹیاں
 

جیہ

لائبریرین
جیہ آپی کیا حال ہیں آپکے؟
کیسی گزری عید؟
اور اب آپ کے علاقے کے حالات کیسے ہیں ؟
السلام علیکم نامہ۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ آپ کیسی ہیں؟ عید الحمد للہ اچھی گزری۔ رشتہ داروں سے ملنا ملانا ہوا۔ مگر اس مرتبہ عید پر سیلابوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے وہ جوش و خروش نظر نہیں آیا۔۔۔۔۔ (عیدی کم ملی اس مرتبہ :) )

حالات سوات کے تو اب ماشاء اللہ اچھے ہیں۔ آپ دعا کریں کہ یوں ہی اچھے رہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
انشااللہ سب ٹھیک ہو جائے گا
عیدی کی کسر اگلی بار پوری کر لیجئے گا:)
سیلاب کی وجہ سے واقع وہ جوش و خروش نہیں تھا۔ اللہ سب پہ اپنا رحم کرے۔
آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top