آج کا دن کیسا رہا؟ - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
کافی پرتجسس دن گذر رہا ہے۔ میرا نیا کنڈل کسی بھی وقت پہنچنے والا ہے :)(پرانے کی سکرین میری اپنی غلطی سے ٹوٹ گئی تھی :()
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ۔ ابھی اپنی چار سو کچھ کتب ڈاؤن لوڈ کر لوں، پھر تصویر لگاتا ہوں۔

ویسے یہ والا کنڈل ہے جس میں دو جی بی میموری (پچھلے کنڈل سے نصف)، پندرہ گھنٹے بیٹری (یہ بھی پرانے کنڈل سے نصف) ہے اور کی بورڈ غائب ہے۔ ٹچ سکرین نہیں لیا کہ میرے بجٹ میں یہ واحد کنڈل تھا جو لے سکتا تھا۔ اس کی کل لاگت سو یورو بنی جس پر 23 یورو اور 56 سینٹ کا ٹیکس یعنی امپورٹ ڈیوٹی بھی ادا کی ہے۔ اس طرح میرا کنڈل اب میرے ہاتھوں میں ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
عام طور پر کنڈل یا کسی بھی دوسرے E-book reader پر آپ برقی شکل کی کتب کو پڑھ سکتے ہیں۔ ای بک ریڈر کی عام طور پر دو اقسام ہوتی ہیں۔ ایک قسم وہ ہوتی ہے جس کی سکرین موبائل فون یا کمپیوٹر کی طرح ہوتی ہے یعنی جس میں سکرین روشن ہوتی ہے۔ دوسری قسم کے ریڈر وہ ہوتے ہیں جس میں سکرین روشن نہیں ہوتی۔ فرق یہ ہے کہ پہلی قسم والے ریڈر کو آپ اندھیرے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں جبکہ دوسری قسم کے ریڈر میں سکرین صرف مناسب روشنی میں ہی پڑھی جا سکتی ہے۔ تاہم دوسری قسم کے ریڈر میں آنکھوں پر زیادہ بوجھ نہیں پڑتا۔ کنڈل اسی دوسری قسم سے تعلق رکھتا ہے۔ عام طور پر میں چار سے پانچ گھنٹے جتنا وقت رات کو مطالعہ کرتا ہوں اور کبھی آنکھوں پربوجھ نہیں محسوس ہوا

ہر ای بک ریڈر دو طرح کی کتب دکھا سکتا ہے۔ ایک قسم وہ ہوتی ہے جو ای ریڈر بنانے والے نے اپنے نام سے اور اپنے لیبل سے صرف اپنے ای ریڈر کے لئے مخصوص کر رکھی ہوتی ہے۔ دوسری قسم کی کتب وہ ہیں جو عام طور پر ہر ریڈر میں چلتی ہیں۔ پی ڈی ایف فائلیں عام طور پر اسی دوسری قسم سے تعلق رکھتی ہیں

اب ای ریڈر کے اہم ترین فائدے جو ہیں ایک تو یہ کہ کتاب خریدنے کے بعد فوری طور پر پڑھنا شروع کر سکتے ہیں کہ کتاب بذریہ وائرلیس نیٹ ورک ڈاؤن لوڈ ہونے میں ایک منٹ سے بھی کم لگتا ہے۔ دوسرا یہ کہ عام کتب کے برعکس، اس کی خریداری میں پوسٹ کے اخراجات نہیں ہوتے (تاہم عام کتب میں سیکنڈ ہینڈ کتب سستی بھی مل سکتی ہیں، تاہم کنڈل پر کتب کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی) اور پوسٹ کی تاخیر یا گم شدگی کے خطرات گم ہو جاتے ہیں۔ تیسرا یہ کہ بہت ساری کتب جو کاپی رائٹ سے آزاد ہیں، وہ آپ مفت میں اتار سکتے ہیں جیسا کہ میرے پاس موجود 406 کتب میں سے شاید دس یا پندرہ ہی خریدی ہوئی ہیں۔ باقی ساری کاپی رائٹ فری تھیں جو میں نے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیں۔ چوتھا انتہائی اہم فائدہ میرے جیسے بندے کے لئے یہ ہے کہ مجھے ایک کنڈل اٹھانے کی صورت میں بہت ساری دیگر کتب اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ورنہ اگر میں کہیں جاتا سفر پر تو میرے پاس کم از کم تین یا چار موٹی کتب ہوتی تھیں۔ اب میرے پاس صرف ایک کنڈل ہے جس پر بہت ساری کتب آ سکتی ہیں۔ میرے پاس اس وقت 406 کتب ہیں کنڈل پر۔ تاہم میرے والے کنڈل پر عام طور پر 1500 کتب ایک وقت میں محفوظ ہوسکتی ہیں۔ پھر اسے یو ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر یا براہ راست بجلی سے بھی چارج کر سکتے ہیں۔ ایک چارجنگ پندرہ گھنٹے تک کام دیتی ہے۔ ایسے بھی کنڈل یا دوسرے ای ریڈر موجود ہیں جو کتب کو پڑھ کر بھی سنا سکتے ہیں (جن کتب میں مصنف کی اجازت ہو اور انگریزی زبان میں ہوں)۔ میوزک وغیرہ بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ کنڈل پر یہ بھی فائدہ ہے کہ جو کتاب جہاں چھوڑیں گے، اگلی بار اسی جگہ سے دوبارہ پڑھنا شروع کر سکتے ہیں۔ متن کو تلاش کر سکتے ہیں۔ ایک وقت میں چاہیں تو سو کتب پڑھنا شروع کر دیں۔ ہر کتاب کے صفحہ نمبر کو الگ سے کنڈل محفوظ کرے گا۔ اب جیسا کہ میرے پرانے کنڈل کی سکرین ٹوٹ گئی ہے تو نئے کنڈل پر میں نے یہ ساری کتب دوبارہ سے مفت میں اتار لی ہیں یعنی کچھ بھی ضائع نہیں ہوا۔ کتب پڑھتے ہوئے نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔ ہائی لائٹ کر سکتے ہیں۔ دوسروں سے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو کنڈل کا پروگرام اپنے پی سی پر نصب کر کے اپنی کتب کو پی سی یا لیپ ٹاپ یا فون یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے پڑھ لیں

یہ عام سی معلومات دی ہیں۔ تاہم جو سوال بھی ذہن میں آئے، اسے پوچھ لیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اسی طرح کنڈل پر کتب صرف چند مخصوص زبانوں میں ہی موجود ہیں۔ انگریزی میں دس لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔ تاہم عربی، اردو، فارسی، عبرانی وغیرہ کی کتب کو پی ڈی ایف شکل میں پڑھا جا سکتا ہے

کنڈل کا ایک اور فائدہ (جو شاید دیگر ای بک ریڈرز میں بھی ہو) کہ جو کتاب آپ خرید لیتے ہیں یا کاپی رائٹ فری ہونے کی وجہ سے صرف ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں، وہ آپ کے ایمازن ڈاٹ کام کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جاتی ہے۔ اگر آپ کے کنڈل سے کسی وجہ سے حذف ہو بھی جائے تو بھی آپ اس کو دوبارہ سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پھر اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ کنڈل ایک ہی نام سے رجسٹرڈ ہیں تو آپ کی پوری کی پوری کتب ان تمام کنڈلوں پر استعمال ہو سکتی ہیں (اسے ایمازن کلاؤڈ کہتے ہیں) تاکہ بار بار ایک ہی کتاب خریدنی نہ پڑے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top