آج کا دن کیسا رہا؟ - 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اشتیاق علی

لائبریرین
کل تو ہماری بھی لڑائی ہو گئی محلے میں۔ بہت لڑائی ہوئی ۔ میرے بھانجے تو قابو سے باہر تھے انہوں نے مخالفین پر پوری زور آزمائی کی۔ اللہ خیر کرے آج نا جانے کیا ہو گا۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
رمضان میں لڑنا تو ویسے ہی بُری بات ہے۔
سمجھا بجھا کر معاملہ رفع دفع کروا دیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
ارے جناب بچ بچا کیا ہونا ہے۔ آخر رات صلح صفائی کی بات ہونے کو تھی مگر انہوں نے عجیب و غریب شرائط آگے رکھ دیں ۔ جس پر ہم نے کہا کہ آپ لوگ پرچہ کروانا چاہتے ہیں تو کرواؤ ، اپنا یہ شوق بھی پورا کر لو۔
اب آج 4 بجے کا وقت ہے ۔ دونوں فریق اکٹھے ہوں گے تھانے میں۔
کہا یہ جا رہا ہے کہ میرے بھانجوں پر 452 دفعہ کا پرچہ ہو گا۔
 
پھر کیا کاروائی ہوئی؟ رمضان اور عید پر تو بچ بچا کر لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی سب سے اچھا اقدام تھا، ورنہ تھانے کچہری تو وہ جائے جس کے پاس فالتو پیسے اور فالتو وقت ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کا دن دفتر سے چھٹی ہے بلکہ عید کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں۔
آدھا دن تو سونے میں گزر گیا، باقی آدھا کام میں گزر جائے گا۔
 
علی چوہدری

محفلین
یہ ھمارے پردیسیوں کیلئے ایک خبر ھے کہ پاکیستان آج عید کے دن کم از کم بجلی ھونے کی وجہ سے راحت میں ھیں
آللہ کرے کہ یہ بجلی کا مسئہ ھمیشہ کیلئے حل ھو جائے
 
وجی

لائبریرین
صبح نمازِ عید
پھر قبرستان
پھر گھر
پھر بزرگوں کو عید ملنے گئے
پھر گھر میں دعوت
پھر سونا
پھر گھر میں دعوت
پھر کھانا
اور
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

اب یہاں اور کیا :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top