آج کا دن کیسا رہا؟ - 5

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جو بھی مدیر کہہ دے کرنا پڑتا ہے۔ کہے دفتر میں بیٹھو تو دفتر میں بیٹھے ہیں، کہے باہر جا کر فلاں کام کر آؤ تو باہر چلے جاتے ہیں۔ ویسے دفتر میں بیٹھنا زیادہ پسند ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ فیصل آباد کے کس علاقے میں ہیں؟

میں تو نڑ والا روڈ، گوبند پورہ، محمد پورہ، غلام محمد آباد، گھنٹہ گھر (خاص کر امین پور بازار) پر آتا جاتا رہا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں اکثر محمد پورہ سے گوبند پورہ پیدل جایا کرتا تھا، اندر ہی اندر گلیوں سے ہوتا ہوا۔

محمد پورہ میں ہمارا گھر طارق سینما کے بالکل سامنے گلی کی نکڑ پر تھا۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میں اکثر محمد پورہ سے گوبند پورہ پیدل جایا کرتا تھا، اندر ہی اندر گلیوں سے ہوتا ہوا۔

محمد پورہ میں ہمارا گھر طارق سینما کے بالکل سامنے گلی کی نکڑ پر تھا۔
وہ جہاں باہر چاچا رفیق کا ہوٹل بھی تھا اور ساتھ میں استری کرنے والا اور جراب وغیرہ رنگنے والے کی دکان تھی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ جہاں باہر چاچا رفیق کا ہوٹل بھی تھا اور ساتھ میں استری کرنے والا اور جراب وغیرہ رنگنے والے کی دکان تھی ۔
آپ دوسری طرف چلے گئے، باہر سڑک پر، گلی کے کونے پر۔

اب تو وہ مکان بیچ دیا ہوا ہے بہت عرصہ ہو گیا۔
 
وجی

لائبریرین
میں اکثر محمد پورہ سے گوبند پورہ پیدل جایا کرتا تھا، اندر ہی اندر گلیوں سے ہوتا ہوا۔

محمد پورہ میں ہمارا گھر طارق سینما کے بالکل سامنے گلی کی نکڑ پر تھا۔
آپ فیصل آباد رہ چکے ہیں o_O
ہم بھی رہے ہیں کبھی گوبند پورہ میں
کبھی کبھی گوبند پورہ سے گلبرگ پیدل جایا کرتے تھے نانی کے گھر :)
 
شمشاد

لائبریرین
محمد پورہ میں رہتے تھے اور گوبند پورہ میں ہمارے عزیز رہتے تھے تو اکثر وہاں آنا جانا لگا رہتا تھا۔

اب تو خواب ہو گئے وہ دن۔
 
شمشاد

لائبریرین
لارا نہیں لگایا تھا، صحیح پوچھو تو وقت ہی نہیں ملا۔ یہاں آنے سے ایک دن قبل پنڈی پہنچا تھا۔ آنے سے پہلے چند ایک ضروری چیزیں خریدنی تھیں لیکن ہڑتال کی وجہ سے بہت مشکل پیش آئی۔ اور بمشکل کام ختم کر سکا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top