آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

یوسُف

محفلین
اللہ کے کرم سے اچھا گزر گیا۔ اگرچہ محدود نقل و حرکت میں تنگی ضرور محسوس ہوتی ہے لیکن اس طرح بھی زندگی گزارنے کا فن انسان کو آنا چاہیے۔
 
شمشاد خان

محفلین
لاک ڈاؤن اور رمضان میں بھلا دن کیسا گزرتا ہے، سحر کھاؤ، سو جاؤ، دوپہر میں اٹھو، گھنٹہ آدھ گھنٹہ گزار کر پھر سو جاؤ۔ افطار سے پہلے اٹھو اور افطاری کی تیاری کرو۔ اور رات بارہ ایک بجے تک وقت گزارتے رہو۔
 
زیک

مسافر
لاک ڈاؤن اور رمضان میں بھلا دن کیسا گزرتا ہے، سحر کھاؤ، سو جاؤ، دوپہر میں اٹھو، گھنٹہ آدھ گھنٹہ گزار کر پھر سو جاؤ۔ افطار سے پہلے اٹھو اور افطاری کی تیاری کرو۔ اور رات بارہ ایک بجے تک وقت گزارتے رہو۔
نکما رمضان!
 
شمشاد خان

محفلین
نکما تو نہیں کہہ سکتے۔ الحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ لالچی لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بے شمار رحمتیں اور برکتیں سمیٹ رہے ہیں۔
 
شمشاد خان

محفلین
پکوڑے

آج نیٹ گردی کرتے ہوئے مندرجہ ذیل واقعہ پڑھنے کو ملا :

"میں نے کہیں پڑھا ہے کہ ۱۹۲۰ کے لگ بھگ کراچی کے علاقے لیاری میں ایک مکرانی بیسن کو مختلف شکلوں میں گرم تیل میں ڈال رہا تھا، جب تھوڑی دیر بعد اس نے وہ تیل سے نکالے تو کچے تھے۔ اس نے ان کو پھر سے تیل میں ڈال دیا۔ اور جب دوبارہ نکالا، تب بھی وہ کچے ہی تھے۔
اس مکرانی نے نے غصے سے لال پیلے ہو کر کہا، "اڑے پکو ڑے"
بس تب سے اس کا نام پکوڑے ہو گیا۔
 
Top